Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کامیابی کیلئے بچوںکو ’’آخرت کی ڈگری‘‘ ضرور دلوائیں

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

میں نے ان سے مخاطب ہوکر کہا بابا جان اور امی جان سب سے پہلے آپ سے معافی چاہتا ہوں‘ جو کچھ میں عرض کررہا ہوں اگر آپ کو بُرا لگے تو مجھے معاف کرنا۔ اس کے بعد تمام ڈگریوں والا لفافہ ان کی طرف بڑھایا اور کہا بابا جان میری ڈگریاں جن کی آپ کو تمنا تھی

چند دن پہلے ہماری ایک دوست سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ کچھ دن ہوئے مجھے ایک آدمی سے ملنے کا اتفاق ہوا۔ ملاقات ایک مدرسے میں ہوئی‘ ان کی عمر تقریباً 45 سال کے لگ بھگ ہوگی‘ رنگ زردی مائل‘ بڑے انہماک سے عبادت میں مصروف تھے۔
جب تھوڑی دیر کے بعد رکے تو میں نے سلام کیا اور پوچھا آپ کو پہلی دفعہ دیکھا ہے‘ تو انہوں نے کہا کہ ہاں ابھی کچھ دن ہوئے ہیں مدرسہ میں داخل ہوا ہوں‘ پھر مسکرا کر کہنے لگے کہ آپ حیران ہوں گے کہ اس عمر میں مدرسہ ھذا میں داخلہ لیا ہے۔ میں نے کہا ہاں تعجب کی بات ہے پھر انہوں نے اپنی کہانی سنانی شروع کی۔ کہنے لگے کہ میں مردان کا رہنے والا ہوں‘ اچھے کھاتے‘ پیتے گھرانے سے تعلق ہے‘ بی اے‘ ایم اے کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کیلئے والدین نے باہر جانے کا مطالبہ کرنا شروع کیا اور آخرکار میرا دل نہ ہونے کے باوجود باہر بھیج دیا گیا‘ فرانس‘ جرمنی‘ امریکہ اور برطانیہ سے ڈگریاں حاصل کیں ان ممالک میں انسانیت کو چیختے اور سسکتے دیکھا۔
یقین جانیے! کسی ملک میں میرا دل نہ لگا اور میں صرف ڈگریاں حاصل کرکے اپنے والدین کے ارمان پورے کرتا رہا۔ آخری ملک فلپائن جب گیا تو دل نے وہاں کا ماحول دیکھ کر درد محسوس کیا۔ یہاں میں نے ڈگری کے ساتھ ساتھ قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھا۔ اس وقت مجھے اپنی تمام ڈگریاں صفر سے بھی کم محسوس ہوئیں۔ افسوس ہوا کہ کاش میں ان کاغذ کے پرزوں کیلئے اپنی قیمتی عمر ضائع نہ کرتا۔ اسی سوچ میں تھا کہ اچانک میرے پیٹ میں تکلیف ہوئی‘ ہاسٹل والوں نے مجھے ہسپتال داخل کروادیا۔ وہاں پر بہت سارے ٹیسٹ کیے گئے جب رپورٹیں آئیں تو ڈاکٹرز نے کینسر کی آخری سٹیج بتائی اور ہدایت کی کہ ان کو ان کے ملک بھیج دو۔ تین دن بعد مجھے اپنے ملک پاکستان کیلئے روانہ کیا‘ تمام راستہ میں اپنے خیالات میں الجھا رہا‘ آخر مردان پہنچنے سے پہلے آئندہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرچکا تھا۔
جب گھر پہنچا تو میں اندر داخل نہ ہوا بلکہ بڑے دروازے پر کھڑے ہوکر والدین کو آواز دی تو وہ مجھے اچانک دیکھ کر حیران ہوئے اور خوش ہوئے اور کہنے لگے: ’’آؤ بیٹا اندرآجاؤ کب آئے ہو‘ میں نے ان سے مخاطب ہوکر کہا بابا جان اور امی جان سب سے پہلے آپ سے معافی چاہتا ہوں‘ جو کچھ میں عرض کررہا ہوں اگر آپ کو بُرا لگے تو مجھے معاف کرنا۔ اس کے بعد تمام ڈگریوں والا لفافہ ان کی طرف بڑھایا اور کہا بابا جان میری ڈگریاں جن کی آپ کو تمنا تھی ان کی ضرورت نہ مجھے پہلے تھی نہ اب ہے۔۔۔
جس ڈگری کی مجھے اور آپ کو ضرورت تھی افسوس کہ وہ آپ نے مجھے حاصل نہ کروائی اب میرے پاس وقت نہیں ہے۔ اب اس ڈگری کو حاصل کرنے کی کوشش کرنے جارہا ہوں‘ ہوسکتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ مجھ سےراضی ہوجائے اور میری آخرت سنور جائے۔والدین نے مجھے بہت روکا مگر میں نہ رکا اور سیدھا اس مدرسہ میں آکر داخلہ لے لیا۔  اس دن سے عبادت کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی حاصل کررہا ہوں اور طالبعلموں کی خدمت بھی کرتا ہوں۔ کھانا مل جائے نہ ملے کوئی پرواہ نہیں۔ ڈاکٹروں کے کہنے کے مطابق چند دنوں کی زندگی باقی تھی مگر ایک سال ہوگیا ہے بفضل تعالیٰ بغیر دوائی کے زندہ ہوں۔ آئندہ کیا ہوگا میرے اللہ کو معلوم ہے۔ یہ کہہ کر پھر عبادت میں مشغول ہوگیا۔

نوٹ: دوست نے نام اور جگہ بتانے سے منع فرمایا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 331 reviews.