حضرت مولانا شاہ فضل الرحمن صاحب گنج مراد آبادی
حصول مقاصد دنیاوی
(1) حَسبُنَا اللّٰہُ وَ نِعمَ الوَکِیلُ(سورئہ آل عمران آیت نمبر 173)روزانہ500 مرتبہ پڑھا کریں(2)درود تنجینا 70 مرتبہ روزانہ پڑھنا دنیاوی مشکلات کے واسطے مجرب ہے۔ (3) وَاُفَوِّضُ اَمرِی ٓ اِلَی اللّٰہِط اِنَّ اللّٰہَ بَصِیرم بِالعِبَادِ(سورئہ المومن آیت نمبر 44) (4)لاَحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ 100 مرتبہ مع اوّل و آخر11,11 بار درود شریف پڑھنا مجرب ہے۔
ادائیگی قرض
ادائیگی قرض کیلئے کلمہ لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کثرت سے پڑھنا موثر ہے۔
دنیاوی عزت و ہر حاجت
دنیاوی عزت و ہر حاجت کیلئے ” بِسمِ اللّٰہِ الَّرحمٰنِ الرَّحِیمِo سُبحٰنَکَ القَادِرُ القَّہَّارُ القَوِی اَلکَافِی لَااِلٰہَ اِلاَّ ہوَ یَاحَیُّ یَاقَیَّومُ یَا ذَاالجَلَالِ وَالاِکرَامِ لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلاَّ بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِoط 110 مرتبہ پانچوں نمازوں کے بعد پڑھا کریں۔
کشادگی رزق
کشادگی رزق کیلئے لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ۔اَلمَلِکُ اَلحَقُّ اَلمُبِینُ بعد نماز فجر100بار پڑھا کریں۔
دفعیہ اثر جنات
اگر کسی شخص پر جن کا اثر ہو یا دیوانگی کا عارضہ ہو تو اس کے بائیں کان میں تین مرتبہ کہیں ”شیخ عبدالقادر جیلانی“ جن بھاگ جائے گا۔ دیوانگی کا اثر جاتا رہے گا۔ واضح رہے کہ اعمال کا اثر توفیق ربانی پر منحصر ہے اور قبول و تاثیر میں اکل حلال و صدق مقال کو خاص دخل ہے۔
اعمالِ حزب البحر
خواص
محبت:- وَہَب لَنَا مِن لَّدُنکَ ذُرِّیَّةً طَیِّبَةً کَمَا ہِیَ فِیعِلمِکَ 77بارپڑھ کر یُحِبُّونَہُم کَحُبِّ اللّٰہِ ط وَالَّذِینَ اٰمَنُوآ اَشَدُّ حُبًّالِّلّٰہِط(سورئہ بقرہ آیت نمبر165) پڑھ کر یہ دعا کریں:”الٰہی محبت و مودت فلاں بن فلاں اور دل و جان و مغز استخوان فلاں بن فلاں پدید گرداں و چنانکہ یک لحظ بے ادبودن نتواند آمین آمین۔“
اور ہر مرتبہ آمین پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھ منہ پر پھیر لیں اور عرق گلاب پر دم کرکے رکھ لیں جس وقت محبوب کے سامنے جائیں ذرا سا عرق گلاب دونوں ہاتھوں پر مل کر چہرہ پر پھیر لیں۔
دفع اعداءو عقد اللّسان
”وَاطمِس عَلیٰ وُجُوہِ اَعدَائِنَا۔“ پر پہنچے تو 70بار اسم یَاقَاہِرُ ذُوالبَطشِ الشَّدِیدِ اَنتَ الَّذِی لَایُطَاقُ اِنتِقَامُہ‘ یَا قَاھِرُ پڑھ کر دعا کریں۔ الٰہی فلاں بن فلاں کے مکر و فرویب اور اس کے شر سے مجھے بچا۔“۔ یہ عمل 3روز تک پڑھنا چاہیے۔
شفائے مریض
3روز تک 25 مرتبہ پڑھیں۔ جب بِسمِ اِللّٰہِ الَّذِی لَایَضُرُّ مَعَ اسمِہ شَیئ فِی الاَرضِ وَلَا فِی السَّمَآئِ وَ ہُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُo پر پہنچیں تو کہیں:
یَاشَافِی شفا بخش فلاں بن فلاں را ازجمیع علل و امراض بحقِّ بِسمِ اللّٰہِ الَّرحمٰنِ الرَّحِیمِo
تسخیر حکام: 3روز تک 21مرتبہ پڑھیں‘ جب بِیَدِہ مَلَکُوتُ کُلِّ شَیئٍ(سورئہ یسیٰن آیت نمبر 83 ) پر پہنچیں تو 70 مرتبہ کہیں ”یَاعَزیزُ عزیز گرداں درچشم فلاں بن فلاں۔“ اس کے بعد اَلَم نَشرَح ایک بار اور اِنَّا اَنزَلنَاہُ 30بار پڑھیں۔ اس کے بعد جب حاکم کی عدالت یا اس کے مکان پر جائیں ‘ پوری دعا حزب البحر پڑھ کر جائیں۔
ادائیگی قرضہ
2دن تک روزانہ 15 مرتبہ پڑھنا چاہیے۔ جب وَارزُقنَا فَاِنَّکَ خَیرُ الرَّزِاقِینَ پر پہنچیں تو 70مرتبہ پڑھیں:
”اَللّٰہُمَّ اکفِنِی بِحَلَالِکَ عَن حَرَامِکَ وَ اغنِنِی بِفَضلِکَ عَمَّن سِوَاکَ وَ بِطَاعِتٰکَ عَن جَنَّتِکَ۔“
شادی کی بندش کھولنے کیلئے
3روز تک کنویں کے پانی پر جو رات کے وقت نکالا گیا ہو۔ ایک بار پڑھ کر دم کریں۔ جب فَافتَحَ لَنَا فَاِنَّکَ خَیرُالفَاتِحِینَ پر پہنچیں۔ قُلِ اللّٰہُمَّ مٰلِکَ المُلکِ سے بِغَیرِ حِسَابٍ(سورئہ آل عمران آیت نمبر 27-26 ) تک پڑھیں اور اس پانی سے لڑکی کے ہاتھ پاﺅں دھو کر پاک جگہ ڈالیں کہ اس پر کسی کا پاﺅں نہ پڑے یا بہتے پانی میں ڈال دیں ۔
برائے تونگری
3روز تک 27 مرتبہ پڑھیں اور جب وَانشُرھَا عَلَینَا مِن خَزَائِنِ رَحمَتِکَ پر پہنچیں 70مرتبہ پڑھیں ”یَاغَنِیُّ اَغِنِنِی وَارزُقنِی رِزقًا حَلَالًا طَیِّبًا وَاسِعًا بِغَیرِ حِسَابٍ“۔ اور ہر روز 7فقیروں کو شیرینی یا کھانا حسب استعداد کھلائیں۔ فتوحات کا دروازہ کھل جائے گا۔
برائے کمالی معرفت و غلبہ حال
3روز تک 19مرتبہ پڑھیں‘ جب مَرَجَ البَحرَینِ یَلتَقِیٰنِo بَینَہُمَا بَرزَخ لَّا یَبغِیٰنِ(سورئہ الرحمن آیت نمبر 20-19) پر پہنچیںتو 70مرتبہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ٓاَنتَ سُبحٰنَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظَّالِمِینَo(سورئہ انبیا آیت نمبر 87 ) پڑھ کر کہیں:
”اَلَّلہُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ کَمَالَ المَعرِفَةِ وَ حَقِیقَةَ الیَقِینِ بِرَحمَتِکَ یَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ۔“
سلامتی ایمان کیلئے
3 روز تک دس مرتبہ روزانہ پڑھا کریں۔ حَسبِیَ اللّٰہُ تا عَظِیم پر پہنچیں 70مرتبہ یہ دعا پڑھیں:
”اَلّٰلہُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ اِیمَانًا صَادِقًا وَ یَقِینًا کَامِلًا وَ قُل اَعُوذُبِکَ مِن ہَمَزَاتِ الشَّیٰطِینِ وَ اَعُوذُبِکَ رَبِّ اَن یَّحضُرُونِ یَا قَاہِرُذَ الیَطشِ الشَّدِیدِ اَنتَ الَّذِی لَا یُطَاقُ اِنتِقَامُہ‘ یَا قَاہِرُ۔“
حزب البحر پڑھنے کا طریقہ
دعا شروع کرنے سے پہلے سورة الفاتحہ پڑھ کر اس کا ثواب حضرت امام شاذلی رحمتہ اللہ علیہ کی روح مبارک کو بخشیں اور اگر توفیق ہو فقیر کو صدقہ دیں اور ہر روز اعتصام اختتام کے ساتھ شروع ہو ختم کریں اور پڑھتے وقت حصار کے اندر بیٹھیں۔ حصار کا قاعدہ یہ ہے کہ سات تار کالے ریشم کے لے کر اس کو اپنے گرد دائرہ کی شکل میں بنا لیں۔ منہ کھلا رہے اندر بیٹھ کر منہ بند رکھیں۔ صحت الفاظی کے ساتھ دعا پڑھیں اور تمام شرائط عامل پیش نظر رکھیں اور جب دن پورے ہو جائیں‘ بکری یا مرغا ذبح کرکے فقراءکو صدقہ کریںاورجس مقصد کیلئے پڑھیں گے حکم الٰہی سے پورا ہو گا۔ان شا ءاللہ ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 534
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں