Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ڈسٹ الرجی سے نجات

ماہنامہ عبقری - فروری 2015ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے آپ کادرس پہلی مرتبہ نیٹ پر سنا‘ دل بہت بے چین ہوا اتنا بے چین ہوا کہ میں اس دن بہت زیادہ روئی‘ اب ہر روز آپ کا درس ڈاؤن لوڈ کرکےسنتی ہوں۔الحمدللہ! آپ کے دروس نے مجھے اعمال پر لگا دیا ہے۔اب میں ہر روز ایک تسبیح یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ کی صبح اور ایک شام کو تسبیح خانہ کیلئے‘ آپ کیلئے‘ آپ کی نسلوں کیلئے اور اپنے خاوند اور بچوں کیلئے پڑھتی ہوں تاکہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے‘ رحم و کرم کرے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔
محترم حکیم صاحب! آپ کا سات کرشمے کا ٹوٹکہ جو میں نے عبقری رسالے میں پڑھا تھا وہ میں نےا ٓزمایا‘ اللہ کا شکر ہے میری الرجی اس سے بہت حد تک ٹھیک ہوگئی‘ ڈسٹ الرجی تھی اور کتنے ہی سال ہوگئے تھے‘ میںنے ہر طرح کا علاج کیا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس سے مجھے بہت فرق پڑا‘ اللہ آپ کو جزائے خیر دے‘ آمین! وہ نسخہ یہ ہے:۔ ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ اسپغول کا چھلکا پچاس گرام‘ شہد سو گرام‘ ان سب کو ملا کر ہر کھانے کے بعد چمچ لینا ہے۔(زوبیہ اشفاق‘ ساہیوال)۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 348 reviews.