محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ایک دوست کے ذریعہ سے آپ کے چند درس انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے سنے تو پتہ چلا کہ میں تو گناہوں کی دلدل میں دھنسا ہوا ہوں۔ تسبیح خانہ میں حاضر ہوا‘ وہاں درس میں حاضری دی۔ میری آنکھیں کھل گئیں‘ اللہ کی بارگاہ میں بہت رویا‘ معافی مانگی‘ نماز کی پابندی شروع کردی‘ تمام مسنون دعائیں پڑھنی شروع کردیں۔تین جمعہ لگاتار تسبیح خانہ میں پڑھے‘ بہت روحانی سکون حاصل ہوا۔میرے الٹے کام سیدھنے ہونا شروع ہوگئے ہیں‘ درس میں بتائے گئے اعمال پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہوں۔ میری گھریلو الجھنیں‘ پریشانیاں‘ لڑائیاں جھگڑے ختم ہورہے ہیں۔ گھر میں سکون ہوتا جارہا ہے۔ میرا کاروبار دن بدن ختم ہورہا تھا‘ میں شدید پریشان تھا مگر اب الحمدللہ! درس میں دعا کی برکت سے میرا کاروبار دن بہ دن بہتری کی طرف گامزن ہے۔انشاء اللہ میری یہ پریشانی بھی جلد ہی ختم ہونےوالی ہے۔(ش،ش)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں