Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دعا کی برکت!لاعلاج مریضہ دنوں میں ٹھیک

ماہنامہ عبقری - مارچ2015ء

کچھ عرصے کے بعد ان کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ لڑکی کے پیٹ میں اچانک ایک دن شدید درد ہوا تو ہم اس کو لیکر ہسپتال گئے‘ ڈاکٹروں نے چیک کیا تو انہوں نے کہا کہ اس کو اپنڈکس کا درد ہے‘ انہوں نے اس کا اپنڈکس کا آپریشن کردیا‘ کیونکہ وہ درد کی وجہ سے تڑپ رہی تھی
(محمد رفیق‘لاہور )

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ایک دعا کا سچا واقعہ جو میری  ایک رشتے دار خاتون کے ساتھ پیش آیا‘ لکھ رہا ہوں۔ اس عمل سے اس کو فیض ملا اور وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے صحت یاب ہوئی۔ ایک مرتبہ میں فیصل آباد گیا تو بتایا گیا کہ آپ کی بھتیجی کو کینسر ہوگیا ہے‘ ڈاکٹروں نےبتایا ہے کہ اس کا جگر ختم ہوگیا اور پیٹ کی انتڑیاں گل گئی ہیں۔ یہ تھوڑے عرصے کی مہمان ہے‘ اس کا مکمل علاج نہ کیا گیا تو یہ بالکل ختم ہوجائے گی۔ علاج کا خرچہ بھی زیادہ آئے گا‘ شاید تھوڑے عرصے کیلئے زندہ رہ سکے‘ اس کا چہرہ سوج گیا‘ ٹانگیں موٹی ہوگئی تھیں‘ چلنے پھرنے سے قاصر تھی‘ کسی کے سہارے باتھ روم تک جاتی‘ کھانا پینا نہ ہونے کے برابر تھا۔ میں نے ان کو اور ان کے تمام گھر والوں کو کہا زندگی اور موت تو اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے۔ میں نے ان کو افحسبتم اور اذان والا عمل بتایا‘ اس کا طریقہ بھی بتایا اور کہا اس عمل کو اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے کریں اور اس کریم رب سے گڑگڑا کردعا کریں اور بہتری کی امید رکھیں۔ پھرمیں گھر واپس آگیا۔ کچھ عرصے کے بعد ان کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ لڑکی کے پیٹ میں اچانک ایک دن شدید درد ہوا تو ہم اس کو لیکر ہسپتال گئے ڈاکٹروں نے چیک کیا تو انہوں نے کہا کہ اس کو اپنڈکس کا درد ہے‘ انہوں نے اس کا اپنڈکس کا آپریشن کردیا‘ میں نے ان سے ایک مرتبہ پھر کہا کہ آپ اللہ کریم سے اعتماد‘ یقین اور بھروسے سےدعا کریں انشاءاللہ اللہ کرم ضرور کرے گا اور ساتھ اذان اور افحسبتم والا عمل بھی جاری رکھیں۔
ڈاکٹروں نے اسے تھوڑےدن ہسپتال میں رکھ کر چھٹی دےدی‘ دوائی وغیرہ کھاتی رہی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ تھوڑے عرصےبعد چیک اپ ضرور کروائیں۔ افحسبتم اور اذان والا عمل بھی کرتے رہے۔ تقریباً ایک ماہ بعد دوبارہ ہسپتال میں چیک اپ کیلئے گئےتو ڈاکٹروں نے ایکسرے وغیرہ کیے تو ڈاکٹرز حیران رہ گئے کہ اس کاجگر جو خراب اور انتڑیاں گل جانے کی وجہ سے اندرونی نظام کام نہیں کررہا تھا وہ آہستہ آہستہ ٹھیک ہورہاہے‘ ان ڈاکٹروں کو جب دعا‘ افحسبتم اور اذان کے عمل کا بتایا گیا تو ان کے الفاظ تھے واقعی اللہ تعالیٰ کے کلام اور دعا میں بہت برکت ہے۔ اب وہ لڑکی پہلے سے بہت بہتر ہے۔ بغیر کسی سہارے کے چل پھر رہی ہے۔ کھانا بھی کھارہی ہے اور آپ کو بہت دعائیں دے رہی ہے۔اذان اور افحسبتم کا عمل درج ذیل ہے:۔
سورۂ مومنون(پ18) کی آخری چارآیات سات مرتبہ اور اذان سات مرتبہ پڑھ کر دائیں کان کا تصور کرکےدائیں کندھے پر اور بائیں کان کا تصورکرکے بائیں کندھے پر‘ مریض خود بھی کرسکتا ہے اگر مریض سامنے نہیں ہے تو تصور میں سارا گھر یا جتنے زیادہ افراد کریں گے فائدہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔یہ عمل ہر گھنٹے‘ ہر نماز اور صبح و شام بھی کرسکتے ہیں۔نوٹ: خواتین ایام کے دنوں میں افحسبتم کا عمل نہ کریں بلکہ ان کی طرف سے کوئی دوسرا عمل کرےتاکہ عمل میں کمی نہ ہو البتہ اذان کا عمل کرسکتی ہیں۔انشاء اللہ پہلے دن عمل سے ہی فرق محسوس ہوگا۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 374 reviews.