Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طلبہ اور اساتذہ کا اجتماع

ماہنامہ عبقری - مارچ2015ء

یکم جنوری ظہر سے لے کر4 جنوری تک تسبیح خانہ لاہور میں اجتماع ہوا‘ بے شمار تاثرات میں سے چند پڑھیے
کہتی ہے ہم کو خلق خدا غائبانہ

ان تین دنوں نے جینا سکھا دیا
ان تین دنوں میں ہم نے تسبیح خانہ سے کیا پایا‘ اس کو لفظوں میں بیان کرنا بہت مشکل ہوگا لیکن مختصراً کہ زندگی کاسکون‘ دلوں سے دوسروں کیلئے نفرت ختم‘ ہروقت دل میں اللہ کا خیال‘اس کی یاد اور اس کی ہی طرف دھیان ہوگیا۔سخت ترین سردی میں تسبیح خانہ آئے اور تسبیح خانہ میں آتے ہی وہاں کے انتظامات دیکھ کر دل خوش ہوگیا‘ شدید سردی میں بھی بالکل سردی کا احساس ختم‘ زمینی گرم پانی‘چوبیس گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی۔حضرت صاحب کے روزانہ تین درس جس نے میری زندگی میںانقلاب برپا کردیا۔ مجھے اپنی تکلیف کے بجائے دوسروں کی تکلیف نظر آنا شروع ہوئی‘ دوسروں کیلئے مانگنا آگیا‘ ہمیں صرف پتہ تھا کہ اللہ ہے‘ اللہ پاک کی عظمت‘ ان کی شان‘ ان کی بڑائی‘ بزرگی‘ غرض یہ کہ ہماری خراش‘ تراش کرکے ہمیں تھوڑا سا انسان آپ نے سکھایا اور بنایا۔ تسبیح خانہ میںکی گئی دعاؤں سے اب اللہ پاک نے ہمیں عمرہ کی سعادت بخشی ہے اور عنقریب عمرہ کرنے جارہے ہیں۔

(محمد صدیق‘ لاہور)

زندگی کا اصل مقصد سمجھ میں آگیا
محترم حکیم صاحب! ان تین دنوں میں اللہ کے ساتھ تعلق کو بنانا آگیا‘ نما زمیں دھیان نصیب ہوا‘ ایک ناممکن دنیاوی پریشانی تھی جو ممکن ہوگئی‘ میری گھریلو پریشانیاں‘ الجھنیں کافی حد تک ختم ہوگئیں ۔ زندگی کے اصل مقصد کو سوچنے اور پورا کرنے کی توفیق ملی۔ اب تو ایسے ایسے اچھے خواب آتے ہیں کہ میں حیران ہوتی ہوں۔یہ تین دن میری زندگی کے یادگار ترین دن ہیں۔ کاش! یہ تین دن دوبارہ میری زندگی میں آسکیں۔

(مدیحہ ارشاد‘لاہور)

تین دن ، لازوال فوائد
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں تسبیح خانہ میں ’’طلبہ و اساتذہ کے اجتماع‘‘ میں شریک ہوئی۔ اتنا روحانی ماحول کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔پردے کا لاجواب انتظام تھا‘ شاندار کھانا‘ گرم پانی‘ آپ کے دروس‘رقت آمیز دعائیں میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کہ ان تین دنوں میں مجھے کیا کیا حاصل ہوا۔ میرے ابو کے کاروباری مسائل تھے جو ان تین دنوں کے دعاؤں سے کافی حد تک حل ہوچکے ہیں۔ انشاء اللہ آئندہ جب بھی اجتماع ہوا میں دوبارہ ضرور شرکت کرنا چاہوں گی۔ (ظ۔ھ)۔

تسبیح خانہ شفاء کا ذریعہ بنا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاؤں میں ہروقت شدید درد رہتا تھا مگر جب میں تسبیح خانہ کے اجتماع میں شرکت کیلئے آئی تو میرے پاؤں کا درد حیران کن طور پر ٹھیک ہوگیا۔میری بیٹیاں اکثر بیمار رہتی تھیں‘ جب سے میں یہاں سے گئی ہوں انہیں دو انمول خزانہ دم کردیتی ہوں تو وہ ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ ہمارے گھر سے بیماریاں رخصت ہوگئی ہیں‘ گھر میں سکون آگیا ہے‘ کاروباری مشکلات دور ہورہی ہیں۔ اللہ آپ کو شاد وآباد رکھے‘ تسبیح خانہ سدا ہدایت کا ذریعہ بنارہے۔ (آمین) (نیلم پری)۔

تمام حسرتیںپوری
تین دن دارالتوبہ میں رہی‘ رنگ و نور کی برسات تھی‘ وقت رخصت آنسو تھے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے‘ آپ سے ملتے ہیں تو باقی وقت یہ سوچنے میں گزر جاتا آپ ہمارے مرشد ہیں تو اللہ کے حبیب (ﷺ) کیسے ہونگے؟ آپ کے وظائف پڑھ رہی ہوں‘ بگڑے کام بن رہے ہیں‘ کاروباری بندشیں ختم ہورہی ہیں‘ بیماریاں ختم ہورہی ہیں‘ ناکامیاں کامیابیوں میں بدل رہی ہیں‘ جادوختم ہورہا ہے۔
بس! میرا رب تسبیح خانہ میں آنے جانے والوں کی‘ آپ کی اور آپ کی نسلوں کی حفاظت فرمائے۔ایک ٹوٹکہ میراآزمایا ہوا ہے جو کہ درج ذیل ہے:۔کان کی تکلیف کیلئے: کان کی اندرونی تکلیف کیلئے بہترین ہے کالی میور30 اور بیلاڈونا 30، ہومیوپیتھک دوائی ہے درج کی گئی ترکیب سے استعمال کریں۔(نصرت آرا)۔

گھر کے مسئلے حل
تسبیح خانہ کے اجتماع میں شرکت کے بعد تو میری زندگی ہی بدل گئی‘ میرے شوہر مجھے گھر کا خرچہ نہیں دیتے تھے‘ تسبیح خانہ سے جانے کے بعد تو میں حیران ہی رہ گئی مجھے گھر کا خرچہ دینےلگے‘ ان کا مزاج ایسے بدلہ کہ اب بھی حیرت ہوتی ہے۔ گھر کے بہت سے مسائل حل ہوئے‘ برکت ہی برکت ہے۔ جوڑوں کی درد کیلئے دوائی کھاتی تھی‘ تسبیح خانہ میں آنے کے بعد دوائی چھوٹ گئی اور اب اللہ کے فضل سے جوڑوں کا درد بالکل ختم ہوگیا ہے۔

(۔(زاہدہ پروین

تسبیح خانہ جنتیوں کا ٹریننگ سنٹر
کچھ ماہ پہلے ایک دن ایک اخبار فروش کی دکان سے کچھ لینے آیا تو اچانک نظر اس کے تھیلے میں پڑے ہوئے عبقری میگزین پر پڑی‘ میںنے اس سے یونہی میگزین خرید لیا‘ پڑھا۔ اس کے بعد تسبیح خانہ کے اجتماع میں شریک ہوا‘ وہ دن میری زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ تھا‘ ان تین دنوںنے میری زندگی کو ایک نئی راہ پر چلا دیا۔ان دنوں میرا کاروبار بھی بہت ہی خراب چل رہا تھا جس کی وجہ سے میں تسبیح خانہ میں آیا‘ الحمدللہ! میرا کام بن گیا‘ میرا کاروبار پہلے سے بھی زیادہ بہتر ہورہا ہے۔ مجھے دنیا تو مل ہی گئی ساتھ میں تسبیح خانہ نے مجھے دین کی اصل راہوں پر ڈال دیا‘ نماز تو پہلے بھی پڑھتا تھا مگر اب جیسا سکون نہیں۔ سچ کہوں تو تسبیح خانہ جنتیوں کا ٹریننگ سنٹر ہے۔(م ۔ا‘ لاہور)۔

کاروباری بندش3 دن میں ختم
محترم حکیم صاحب! میں ایک ٹیچر ہوں اور پرائیویٹ اکیڈمی چلاتا ہوں‘ پچھلے کچھ عرصہ سے اکیڈمی میں طلبہ نہ ہونے کے برابر رہ گئے‘ بڑی مشکل سے ٹیچروں کی فیسیں اور بلڈنگ کا کرایہ ادا کررہا تھا‘ ایک دن پریشان بیٹھا اپنے اللہ سے باتیں کررہا تھا کہ میرے موبائل پر دفتر عبقری کی طرف سے میسج آیا کہ تسبیح خانہ میں طلبہ و اساتذہ کا تین روزہ اجتماع ہے‘ میں نے فوراً تسبیح خانہ میں جانے کے انتظامات مکمل کیے اور بغیر کچھ سوچے سمجھے یکم جنوری کو تسبیح خانہ میں پہنچ گیا‘ یہاں آکر تین دن اللہ سے رو رو کر دعائیں کیں‘جب تین دن گزار کر واپس گیا تو پہلے دن ناممکن بات یہ ہوئی کہ 25 بچوں کا اکٹھا ایڈمیشن ہوا‘ الحمدللہ اب تک 100 بچوں کا اضافہ ہوچکا ہے اور تمام کام کسی غیبی مدد کے ساتھ خودبخود انجام پذیر ہورہے ہیں۔ الحمدللہ! اللہ نے مجھ پر ان تین دنوں کی برکت سے رزق کے دروازے کھول دئیے ہیں۔(راشد محمود‘گجرات)۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 386 reviews.