Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک مجرب عمل سے میری کامیابی (سبحان اللہ یوسف زئی، صوابی)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2008ء

یہ اس وقت کی با ت ہے جب میں آٹھویں جما عت میں پڑھتا تھا اور اسکول سے آنے کے بعد اپنے چچا کے ساتھ ان کی دکان ملک جنرل اسٹور پر بیٹھتا تھا ۔ وہیں پر ان سے قرآن پا ک بھی سیکھتا تھا ، دکا ن میں ریڈیو بھی پڑاتھا جس پر ہم خبریں سنتے تھے ۔ ایک دن ریڈیوپر کوئی اسلامی پروگرام چل رہا تھا ۔ دوران بیان مولوی صاحب نے ایک بات کہی کہ اگر کسی کو کوئی بھی حاجت ہو اور وہ چاہے کہ وہ پوری ہو جائے تو اول و آخر درود شریف ایک مر تبہ، سور ة فا تحہ ایک مر تبہ اور سورة اخلا ص تین مر تبہ پڑ ھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ ان شاءاللہ حاجت پو ری ہو جائیگی۔ جب میں نے یہ سنا تو میری خو شی کی انتہا نہ رہی مجھے اذان دینے کا بہت شو ق تھا اور ان دنو ں میرے چچا ہما رے محلے کی مسجدمیں اذان دیا کرتے تھے۔ ایک دن ایک شخص ہماری دوکان پر سودا لینے آیا تھا ۔ اس وقت عصر کا ٹائم تھا ۔ چچا نے مجھے گو دام سے کوئی چیز لانے کو کہا ۔ میں نے ادھر گو دام میں بھی مذکو رہ عمل پڑھ کر یہ دعا مانگی کہ اے اللہ آج اذا ن میں دے دو ں۔ جب گودا م سے آیا تو چچا مجھے کہنے لگے کہ میں اس شخص کا بل بنا رہا ہو ں اور اذان کا بھی وقت ہو رہا ہے۔ انہوں نے مجھ سے پوچھاکہ کیا تمہیں اذان آتی ہے؟ میں نے ان کو اذان سنائی اور چچا نے مجھے لا ﺅ ڈ سپیکر کی چا بی دے کر کہا کہ جا ﺅ اور وضو کر کے اذان دے دواور یہ میری زندگی کی پہلی اذان تھی ۔ دوسری مر تبہ میں نے یہ عمل اس وقت آزمایا جب میں اپنی نوکری کے سلسلے میں ملیر کینٹ کراچی میں تعینا ت تھا ۔ میرے چھوٹے بھائی حیا ت اللہ کی شادی (صوابی صوبہ سرحد) میں ہوئی تھی۔ میں چا ہتا تھا کہ میں بائی روڈ دھکے کھا نے سے بچ کر بائی ائیر سر کا ری طور پر جہا ز میں بیوی بچو ں سمیت چلا جاﺅں۔ بہت کو شش کی ، سفا رشیں کر وائیں لیکن کام نہ بنا ۔ اچانک عملِ مجر ب کی طر ف خیا ل چلا گیا۔بس پھر کیا تھا عملِ مذکورہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی کہ یا اللہ بیوی بچوں سمیت جہا ز پر چلا جا ﺅ ں اور یقین کریں کہ اللہ تعالیٰ نے ایسا سبب بنا یا کہ میں اپنے اس مقصد میں بھی کامیاب ہو گیا ۔ تیسری مرتبہ بھی میں نے کراچی میں بھی اس کو مجر ب پا یا ۔ اس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ لائبریری میں حکیم محمد طا رق محمود چغتائی صاحب کی چند کتب پڑھنے کا اتفا ق ہوا ۔ کتا بیں کیا پڑھیں کہ اس مردِ مومن کا غائبانہ عاشق ہو گیااور یہ پتہ چلانے میں لگ گیا کہ پتہ نہیں حکیم صاحب اب اس دنیامیں ہونگے بھی یا نہیں اور اگر ہونگے بھی تو نہا یت ہی ضعیف العمر ہو نگے کیونکہ ظاہر ہے اتنی ریسرچ جو کی ہے ۔ بہر حال بڑی مشکل سے حکیم صاحب کا پتہ چلا کر ان سے با ت کر کے ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور یہ حُسنِ اتفا ق تھا کہ اگلے دن حکیم صاحب نے کراچی آنا تھا ۔ حکیم صاحب نے بڑی شفقت سے ایڈریس سمجھا یا اور اگلے دن میں حکیم صاحب کے پا س پہنچ گیا ۔ مریضو ں کی قطار میں خا کسار بھی اپنی باری کے انتظار میں بیٹھ گیا۔ جب باری آئی اور حکیم صاحب کو دیکھا تو بالکل ہی میرے خیال کے متضا د، ایک نورانی شکل خوبرو جوان تھے۔ جن کی عمر کا اندازہ میں نہیں لگا سکا ۔ وہ 30 کے بھی لگتے تھے 35 کے بھی 40-45 کے بھی لگتے تھے۔ بہرحال میں نے ان کو اپنے آنے کا مقصد بتا یا ۔ انہو ں نے مجھے کہا کہ اگر مجھ سے روحانی طورپر کچھ لینا چاہتے ہو تو ابھی بہت رش ہے، انتظا ر کر و ۔ میں نے کہا ٹھیک ہے ۔نماز ظہر کا وقت ہو گیا ہے تو میں قریبی مسجد میں گیا ۔ ادھر ہی عمل مجر ب کا خیا ل آیا ۔ فورا ً ہی پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی کہ یا اللہ طارق صاحب مجھے تو جہ دے دیں ۔ جب دو بارہ حکیم صاحب نے مجھے بلا یاتو انہو ں نے کہا کہ تیرے پا س جتنے عملیا ت ہیں اور مجر بات ہیں ایک کا غذ پر لکھ لو۔ میں نے لکھ دیے اور یہ عمل مجر ب بھی لکھ دیا ۔ حکیم صاحب نے پو چھا کہ یہ عملِ مجر ب کتنی مر تبہ آزما چکے ہو؟ میں نے کہا 2 دفعہ آزمایا ہے بالکل ہی مجر ب نکلا ۔ ابھی تیسری مر تبہ آج آپ پر پڑھا ہے دیکھتا ہو ں کہ کام کر تا ہے یا نہیں۔ حکیم صاحب یہ سن کر مسکرائے اور کہا کہ دیکھو مجھ پر بھی چل گیا اور میں تمہیں اتنی توجہ دے رہا ہو ں ۔ وہا ں پر جو لوگ بیٹھے تھے وہ بھی حیران تھے کہ حکیم صاحب ایک اجنبی کو اتنا وقت اور توجہ دے رہیں۔ بلکہ وہاں حکیم صاحب کے سٹا ف میں ایک شخص تھا جس کا نا م ابھی مجھے یا د نہیں صرف اتنا یا د ہے کہ اس نے مجھے چائے بھی پلا ئی اور بار بار مجھے کہتا تھا کہ سبحا ن بھائی آپ میں ضرور کوئی خاص بات ہے ، جس کی وجہ سے حکیم صاحب پہلی ملا قات میں آپ کو اتنی اہمیت دے رہے ہیں۔ بہر حال قصہ مختصر حکیم صاحب واپسی کے وقت ائیر پو رٹ تک مجھے ساتھ لے گئے اور راستے میں مجھے مختلف قسم کے عملیا ت کے بارے میں بتاتے رہے اور جہاز پر سوار ہونے تک با ر بار مجھے تا کید کرتے رہے کہ سبحان فون پر را بطہ رکھنا ۔ لیکن سبحان بد قسمت دنیا داری میں ایسا پھنس گیا کہ پھر اس مردِ مو من سے نہ را بطہ کر سکا اورنہ ہی ملا قات ۔ بس صرف انکی کتابیں اور عبقری پڑھ رہا ہو ں ۔ آخر میں قارئینِ عبقری سے التما س ہے کہ آپ بھی اپنے جا ئز مقاصد کے لیے اس عملِ مجرب کو ضرور آزمائیں اور مجھے اپنی دعاوں میں ضرور یاد رکھیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 539 reviews.