Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ایثار کا ثواب

ماہنامہ عبقری - مارچ2015ء

 کمال بخل یہ ہے کہ آدمی خود اپنے آپ پر بھی خرچ نہ کرے مثلاً بیمار ہو تو دوا استعمال نہ کرے اور دل ہی دل میں منتظر ہو کہ کسی سے مانگ لوں
محمد ادریس‘ کوہاٹ

ایثار کا درجہ سخاوت سے زیادہ ہے‘ اس لیے کہ وہ سخی ہوتا ہے جسے احتیاج نہ ہو اور وہ کسی کو دے دے اور ایثار یہ ہے کہ خود محتاج ہو کر دوسرے کو دے دے جس طرح کمال سخاوت یہ ہے کہ احتیاج کے باوجود آدمی دوسرے کو چیز دے دے‘ اسی طرح کمال بخل یہ ہے کہ آدمی خود اپنے آپ پر بھی خرچ نہ کرے مثلاً بیمار ہو تو دوا استعمال نہ کرے اور دل ہی دل میں منتظر ہو کہ کسی سے مانگ لوں‘ اپنا مال خرچ نہ کرنا پڑے۔ حضور نبی کریم ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ جس کو کوئی ایسی چیز ملے جس کی اسے خواہش ہو اور وہ اپنی خواہش چھوڑ کر وہ چیز کسی کو دیدے تو اللہ تعالیٰ اسے بخش دیتے ہیں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بارگاہ قدس میں درخواست کی کہ مجھے اپنے آخری نبی ﷺ کی قدرو منزلت سے آگاہ فرمائیے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ اے موسیٰ! تمہارے اندر اس کے دیکھنے کی سکت نہیں‘ ہاں ان کے مراتب میں سے ایک مرتبہ تمہیں دکھاتا ہوں جب دکھایا تو خطرہ تھا کہ موسیٰ علیہ السلام اس کے نور اور عظمت سے مدہوش ہوجائیں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی اے اللہ! حضور ﷺ نے یہ درجہ کس چیز سے حاصل کیا۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: اے موسیٰ! جو بندہ زندگی میں ایک بار ایثار سے کام لیتا ہے مجھے شرم آتی ہے کہ اس سے حساب لوں‘ اس کا ٹھکانہ جنت ہوتا ہے جہاں چاہے رہے۔ حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہما ایک مرتبہ سفر میں تھے‘ کھجور کےایک باغ میں تشریف لے گئے‘ ایک حبشی غلام اس کا نگہبان تھا‘ اس غلام کیلئے تین روٹیاں آئیں‘ اچانک کتا آگیا‘ اس نے ایک روٹی‘ پھر دوسری‘ پھر تیسری اس کے سامنے ڈال دی اور وہ کھاگیا حضرت عبداللہ نے پوچھا کہ تمہاری یومیہ مزدوری کتنی ہے اس نے کہا کہ یہی جو آپ نے دی۔ فرمایا: پھر تم نے ساری کتے کو کیوں کھلادیں‘ اس نے کہا یہ یہاں نہیں رہتا‘ میں نے خیال کیا کہ یہ کہیں دور سےآیا ہے اس لیے میں نے چاہا کہ یہ بھوکا نہ جائے۔ آپ نے پوچھا اب تم کیا کھاؤ گے۔ اس نے کہا کہ صبر۔ فرمایا کہ حیرت ہے کہ سخاوت کی وجہ سے لوگ مجھے سخی کہتے ہیں یہ غلام تو مجھ سے بھی زیادہ سخی ہے اور پھر اسے خرید کر آزاد کردیا اور وہ باغ خرید کر غلام کو دے دیا۔ (کیمیائے سعادت)۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 397 reviews.