یورک ایسڈ کی زیادتی
میں چھ ماہ سے بازﺅوں اور ٹانگوں کے جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوں۔ صبح بیدار ہوتی ہوں تو سارا جسم سوجن میں مبتلا ہوتا ہے۔ درد والے حصے پر زیادہ سوجن‘ نیلاہٹ اور خون کی نالیوں میں درد ہوتا ہے۔ زیادہ درد رات کو ہوتا ہے۔ جب بھی سردی لگے، درد شروع ہو جاتا ہے۔ میں نے ڈاکٹروں کو بھی چیک کروایا ہے۔ بعض نے گنٹھیا‘ اینتھریکس اوریورک ایسڈ کی زیادتی بھی بتائی ہے۔(ایک بہن، لاہور)
جواب: بہن آپ مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کریں۔ انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔ معجون فالسفہ ایک چمچ دن میں 4بار استعمال کریں۔ انجیر 7دانے صبح و شام کھائیں۔کلونجی نصف چمچ صبح و شام لیں۔
یہ نہایت اکسیر نسخہ ہے‘ اب تک جس کو بتایا ہے نہایت فائدہ ہوا ہے۔ بے شمار معذور اور لاچار مریض تندرست ہو گئے ہیں اور صحت مند بھی۔ آپ بھی توجہ اور دھیان سے یہ نسخہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ کم از کم 2ماہ۔ کھٹی‘ ٹھنڈی‘ بادی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔چارٹ سے غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
شب کوری
میرا مسئلہ یہ ہے کہ جیسے جیسے رات ہونا شروع ہوتی ہے مجھے کم دکھائی دینے لگتا ہے اور ریفلیکشن کا بھی چکر ہے۔ اس کے علاوہ جب چیز بالکل قریب آجاتی ہے تو تب معلوم پڑتا ہے مثلاً ٹریفک وغیرہ۔ رات کو کاروں کی لائٹ سے عام لوگوں کی نسبت آنکھیں زیادہ چندھیا جاتی ہیں اور کچھ نظر نہیں آتا۔ گردن میں بھی درد رہتا ہے۔ تقریباً 10سال پہلے میرا ایکسیڈنٹ ہوا تھا‘ اس ایکسیڈنٹ میں میری ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اور مجھے اس وقت سے یہ مسئلہ لاحق ہے۔(کاشف، پنڈی)
جواب: طبی زبان میں اس مرض کو شب کوری کہتے ہیں۔ آپ ایک عمل کریں۔ بکرے کی تلی روزانہ تازہ لے کر اس پر سورة والضحیٰ 7بار پڑھ کر‘ پکا کر کھا لیں اور چند ماہ تک یہ عمل کریں لیکن یہ عمل روزانہ ہو۔ بے شمار مریض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تندرست ہو گئے ہیں۔چارٹ سے غذا نمبر6-5 استعمال کریں۔
خواتین کی کمر درد کے لیے نسخہ
ماہنامہ عبقری میں آپ نے خواتین کی کمر درد کا ایک درج ذیل نسخہ درج کیا ہے بکھڑا‘ اسگند ناگوری‘ سونٹھ‘ ہم وزن کوٹ پیس کر تیار کرلیں اور دن میں تین مرتبہ استعمال کریں‘ اس میں اس کی خوراک درج ہونے سے رہ گئی ہے کہ کتنی مقدار میں اس کو استعمال کیا جائے۔ ماشے‘ تولے‘ چمچ یا آدھا چمچ وغیرہ؟
آخر میں آپ نے جو امراض اس نسخہ میں درج کیے ہیں‘ ان میں کیا خوراک ہو گی اور کتنے عرصہ تک استعمال کرنا ہو گی اور کتنی دفعہ دن میں استعمال کرنا ہوگی۔(خان محمد صابری،لاہور)
جواب: اس کی مقدار خوراک آدھ چمچ دودھ نیم گرم کے ہمراہ دن میں چار بار استعمال کریں۔ اس سے کم اور زیادہ بھی کر سکتے ہیں۔یہ نسخہ عورتوں کی دیگر پوشدہ اور مردوں کی پوشیدہ بیماریوں کیلئے آزمودہ ہے۔ بس اتنا اشارہ کافی ہے۔
ماہواری میں خرابی
میری عمر 24سال ہے۔ مجھے ماہواری 14سال کی عمر میں شروع ہوئی۔ پہلے پہل باقاعدگی کے ساتھ آتے تھے۔ پھر دو یا تین ماہ بعد آنے لگے۔ کبھی چار اور کبھی چھ ماہ بعد آنے لگے۔ میں نے ڈاکٹری کورس بھی کیے جو کہ تین ماہ کے تھے۔ ایک سال تک انگریزی دوائی کھائی۔ مگر اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ جب تک دوائی کھاتی تھی مینسز آتے تھے۔ بعد میں حکیم کی دوائی بھی ایک سال تک کھائی مگراس سے بھی تاریخ ٹھیک نہیں ہوئی۔ اب سال بھر سے کوئی دوائی نہیں کھائی۔ گھریلو ٹوٹکے کیے تھے جس سے سال میں تین چار دفعہ آتے تھے۔ اب چار ماہ سے نہیں آئے۔ پیٹ کافی بڑھ گیا ہے‘ کمر میں درد رہتا ہے۔ لیکوریا نہیں ہے۔ پہلے خشک سپاری بھی بہت کھاتی تھی۔ (آسیہ ، کرا چی )
جواب: ریوند عصرہ‘ مصبر‘ منقی‘ سقمونیا نمبر1۔ چاروں کو کوٹ پیس کر چنے کے برابر گولیاں بنائیں۔ ایک گولی صبح و شام نیم گرم دودھ کے ہمراہ۔اگر پاخانے پتلے ہوں تو گھبرا ئیں نہیں۔ جس نے بھی مستقل دو ماہ استعمال کیاہے‘ انشاءاللہ فائد ہ ہوا ہے۔چارٹ سے غذا نمبر 4-3 کو ضرور استعمال کریں ۔
پٹھوں میں جلن
میری عمر 60سال ہے۔ کچھ عرصہ پہلے رسولی کا آپریشن ہوا تھا۔ اس کے بعد تو میرا پیشاب جل کر آتا ہے اور تھوڑا تھوڑا آتا ہے اور محسوس ایسا ہوتا ہے جیسے اندر کا سارا بوجھ نیچے کی طرف آرہا ہے۔
دوسری شکایت یہ ہے کہ موسم سرد ہو یا گرم۔ اچانک پٹھوں میں جلن شروع ہوجاتی ہے۔ ایک آگ سی لگ جاتی ہے۔ یہ کیفیت بس پانچ دس سیکنڈ ہی رہتی ہے۔ پھر نارمل ہو جاتا ہوں۔ اس طرح کے دورے تقریبا روزانہ سات آٹھ دفعہ پڑتے ہیں۔ براہ کرم کوئی ایسی دوائی تجویز فرمائیں جن سے یہ تکلیف دور ہو جائے۔(عبدالحمید، حویلیاں)
جواب: آپ مصالحہ دار تلی ہوئی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں اور مندرجہ ذیل نسخہ مستقل استعمال کریں۔
گل سرخ‘ گل نیلوفر‘ الائچی خورد‘ الائچی کلاں‘ سونف‘ سفید زیرہ‘ مصری‘ ہر ایک ہموزن کوٹ پیس کر سفوف تیار کرکے آدھ چمچ دن میں چار بار پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ چارٹ سے غذا نمبر 8-7 استعمال کرنے سے فائدہ زیادہ ہو گا۔
دماغ پر اثر
یہ مسئلہ میری کزن کا ہے جس کی عمر 28سال ہے اور غیر شادی شدہ ہے۔ وہ چار پانچ سال سے متذکرہ بیماری میں مبتلا ہے۔ پہلے صرف زیادہ پیشاب آنا شروع ہوا، پھر پٹھے کھینچنے لگے۔ پھر دماغ پر بھی اثر ہونے لگا۔ ڈرنے لگ گئی۔جب دماغ پر اثر ہوتا ہے تو پرانی باتیں یاد کرکے کبھی رونے لگتی ہے اور کبھی ہنسنے لگتی ہے۔ اپنی بہن‘ اس کے بچے اور خاوند کو کبھی تو خوش ہو کر ملتی ہے اور کبھی کہتی ہے کہ میں انہیں دیکھوں گی بھی نہیں۔ماہواری کی ڈیٹ بھی صحیح صحیح نہیں۔ دو دو مہینے نہیں آتے اورکبھی آجاتے ہیں۔ دو دفعہ اسے علاج کے طور پر بجلی کے جھٹکے لگوا چکے ہیں۔ جب زیادہ سوچتی ہے تو پیشاب زیادہ آنا شروع ہو جاتا ہے اور ساتھ اندر سے دماغ بھی درد کرنے لگ جاتا ہے۔ نیند بہت کم آتی ہے جسم ہر وقت درد کرتا ہے۔ بعض دفعہ بالکل ٹھیک ہوتی ہے۔ گھر کے سارے کام کرتی ہے لیکن جیسے ہی دماغ میں کوئی بات آجائے کام وہیں چھوڑ دیتی ہے کہ خود کر لو ،میں نوکر نہیں ہوں۔ جب چھوٹی بہن گھر آئے تو اس کا موڈ سخت آف ہو جاتا ہے کہ یہ تمہاری لاڈلی بیٹی ہے۔ یہ زیادہ پیاری ہے، اسے تم نے شروع سے ہی زیادہ پیار دیا ہے اور مجھ سے کام کروایا ہے۔ ڈاکٹری علاج بھی کروایا ہے۔ ہومیو پیتھک علاج بھی کروایا ہے۔ کسی اللہ کے بندے سے اللہ اللہ بھی کروائی ہے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔ گرم چیز راس نہیں آتی۔(ثمینہ کوثر، ا سلام آباد)
جواب: روحانی حساب کے مطابق آپ کی کزن پر کسی قسم کا جادو نہیں اور نہ ہی آسیب ہے بلکہ دماغی نفسیاتی بیماری ہے۔ اس لیے یکسو ہو کر اس کا علاج کریں۔ماہنامہ عبقری کے دفتر سے ایک دوائی ” سکونی “ منگوا کر مستقل تین ماہ استعمال کرائیں۔
ترکیب استعمال اوپر لکھی ہوئی ہو گی۔ مریضہ کو مصالحہ دار گرم تلی ہوئی چیزوں سے مکمل پرہیز کرائیں۔ ہاتھ پاﺅں کی ہتھیلیوں کی خوب مالش کریں۔چارٹ سے غذا نمبر 7-6 کو مستقل استعمال کریں۔ ان شا ءاللہ بہت زیا دہ فائدہ ہو گا۔
کمزوری
حکیم صاحب میں عرصہ دراز سے بیمار ہوں صحت نہیں بنتی، ہڈیوں کا ڈھانچہ بنتا جارہا ہوں‘ گال پچک گئے ہیں جگہ جگہ کافی علاج کروایا ہے‘ پانی کی طرح پیسے بہا دیئے ہیں تھوڑا لکھے کو زیادہ سمجھیں۔ مہربانی کرکے اچھی سی دوا تجویز کر دیں۔(محمد خان، قصور)
جواب :صبح دیسی انڈے کو ہاف بوائل کرکے اس کی زردی نکال کر پانچ چمچی خالص شہد ملا کر کھائیں۔ دوپہر رات چرند پرند بھون کر کھائیں۔ چارٹ سے غذا نمبر 3-2استعمال کریں
بالوں کا مسئلہ
مسئلہ یہ ہے کہ میرے بال پہلے موٹے اور خوبصورت تھے لیکن اب پتلے اور موڑکھا چکے ہیں اور گزشتہ ایک سال سے لگاتار گر رہے ہیں اور چہرے پر بھی دانے نکل رہے ہیں ایسا مشورہ دیں کہ میرے بال پہلے جیسے ملائم ہوں اور چہرے پر دانے نکلنا بند ہو جائیں۔(علی شاہ‘ بستی مکران)
جواب:کھانے کے بعد ایک چمچی خالص شہد کھا لیا کریں۔ صبح ناشتہ میں بادام کا عمدہ حلوہ ضرور کھائیں۔ بالوں کو شیمپو‘ صابن سے بچائیں۔چارٹ سے غذا نمبر 4-3 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 540
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں