عبقری سے ہمیں ہدایت ملتی ہے ‘ عبقری نے میرے اندر سے برائی ختم کردی ہے‘ یعنی حسد‘ نافرمانی سب ختم کردیا ہے۔
عبقری نے رمضان میں عمرہ کروادیا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!عرصہ 2 سال سے عبقری کا قاری ہوں اور ہر ماہ بے چینی سے اس کا انتظار کرتا ہوں اور اس کا مکمل لفظ بہ لفظ مطالعہ کرتا ہوں۔ الحمدللہ یہ گنہگار عبقری میگزین کی بدولت پچھلے رمضان میں عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرچکا ہے۔خاص کر اس رسالے میں سے دیکھ کر دو انمول خزانہ نمبر دو کی بدولت اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت نصیب کی اور آخری عشرہ مسجد نبویﷺ میں اعتکاف کے دوران خوب عبادتوں سے مستفید ہوا اور بہت سے فوائد حاصل کیے۔ اس میگزین میں بہت اچھے اعمال ہوتے ہیں۔(ڈاکٹر سرفراز‘ سرگودھا)۔
عبقری نے ہدایت دلادی
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے پانچ سال سے عبقری کی مستقل قاری ہوں‘ حکیم صاحب! آپ کی بے حد مشکور ہوں کہ آپ اتنا اچھا رسالہ ہر ماہ پیش کرتے ہیں‘ جسے پڑھ کر کسی اور رسالے کی طرف دھیان ہی نہیں جاتا۔ اس رسالے میں ہر وہ چیز موجود ہےجسے پڑھ کر کسی اور رسالے کو پڑھنے کو جی نہیں چاہتا۔ عبقری پڑھنے کے بعد میں نے دوسرے تمام رسائل چھوڑ دئیے ہیں۔ عبقری سے ہمیں ہدایت ملتی ہے ‘ عبقری نے میرے اندر سے برائی ختم کردی ہے‘ یعنی حسد‘ نافرمانی سب ختم کردیا ہے۔ عبقری پڑھنے والے لوگ سچے اور پاکیزہ ہوجاتے ہیں۔ عبقری پڑھنے والےلوگ آہستہ آہستہ اللہ کی طرف یعنی اللہ کی یاد میں مشغول ہوجاتے ہیں۔ اپنےہرمسئلےکے حل کیلئےاللہ سے رجوع کرتےہیں۔ غریبوں کی مدد کرتے ہیں‘ ان کے دل میں خدا ترسی پیدا ہوجاتی ہے‘صدقات دیتےہیں‘ راتوں کواٹھ کر نماز تہجد پڑھتے ہیں‘ یہ سب کچھ میں پچھلے پانچ سال سےعبقری پڑھنے کی وجہ سے کرنے لگی ہوں۔
(ح،ف‘ گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں