Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سورۂ والضحیٰ کی ایک آیت اور کمال ہی کمال

ماہنامہ عبقری - مارچ2015ء

جب سے علامہ صاحب نے عبقری میں موتی مسجد کی برکتیں بیان کی ہیں تب سے وہ صدیوں سے نہ آباد مسجد آباد ہوگئی۔ اب وہاں لوگ نمازیں پڑھتےہیں‘ نوافل ادا کرتے ہیں‘ قرآن پاک کی تلاوت کرتےہیں‘ اللہ سے رو رو کر سجدوں میں مانگتے ہیں

علامہ صاحب کے اعمال
محترم  حکیم صاحب السلام علیکم! تقریباً ایک سال سے میں عبقری کی قاری ہوں‘ اتنی پرتاثیر تحریریں ہر بات دل پر فوراً اثر کرتی ہے۔ہرتحریر میں آپ کی شخصیت نظر آتی ہے۔ دعاؤں میں وظیفوں میں اور دواؤں میں ہرچیز اپنی جگہ بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اس لالچ اور مہنگائی کے دور میں ایک انتہائی سستی تحریر ملنا بہت مشکل ہے۔ ہر کالم نویس جو دوا یا دعا لکھ رہا ہے فی سبیل اللہ۔۔۔ ہر نسخہ قیمتی اور بہترین ہے۔ ہاں۔۔۔!!! البتہ علامہ لاہوتی پراسراری کی تحریریں کچھ عام فطرت سے ہٹ کر ہیں مگر ہیں بہت ہی بے نظیر۔۔۔ میں ہرماہ ان کی تحریر کو بار بار پڑھتی ہوں۔ ان کے وظائف دل پر اثر کرتے ہیں۔ جب بھی کوئی مسئلہ ہوا۔ علامہ صاحب کے وظائف شروع کردئیے مسئلہ یوں حل۔۔۔! علامہ صاحب کے وظائف نے ہمیں عاملوں سے چھٹکارا دلا دیا ہے۔ ایسےآسان اور پرتاثیر وظائف ہیں کہ جس جس کو جو بھی بتایا اور جس نے بھی پڑھا اس کو فائدہ ضرور ہوا۔(ع،س)۔

سورۂ والضحیٰ کی ایک آیت کا کمال
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی خدمت میں پہلی بار خط لکھ رہا ہوں‘ میں ماہنامہ عبقری فروری 2012ء سے پڑھ رہا ہوں‘ عبقری کے تمام مضامین بالخصوص جس ہستی کی وجہ سے میں آج خط لکھنے پرمجبور ہوا ہوں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون بے حد دلچسپی سے پڑھتا ہوں اورروحانیت کے حوالے سے آج کل جتنے بھی رسالے آرہے ہیں میری نظر میں ‘ میں اُن سب میں عبقری کو سرفہرست پر دیکھتا ہوں۔
میرا کاروبار دن بدن ختم ہورہا تھا میں نے علامہ صاحب کے مضمون سے وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی کی آیت دن رات کھلا پڑھنا شروع کردیا الحمدللہ! میرے مسائل مہینوں ہفتوں میں نہیں بلکہ دنوں میں حل ہوئے۔ میرے کاروبار میں دن بدن بہتری آرہی ہے۔(اسلم بٹ‘ لاہور)۔

موتی مسجد کی رونقیں اور علامہ صاحب
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ گزشتہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہا ہوں اور اس رسالے میں میرا پسندیدہ مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘ ‘ سب سے پہلے اور باربار پڑھتا ہوں۔اس رسالے نے تو موتی مسجد میں رونق سی پیدا کردی ہے۔ بہت سے لوگ اور عورتیں مسجد میں نوافل پڑھنے آتے ہیں۔میں بھی موتی مسجد میں اب اکثر نوافل پڑھنے جاتا ہوں۔اس سے پہلے بھی میں اکثر سیر کرنے شاہی قلعہ گیا اور کبھی کبھی ایسے ہی موتی مسجد کا بھی چکر لگایا مگر پہلے وہاں پر لوگ صرف سیاحت کیلئے جاتے اور تصویریں کھینچ کر واپس آجاتے تھے مگر جب سے علامہ صاحب نے عبقری میں موتی مسجد کی برکتیں بیان کی ہیں تب سے وہ صدیوں سے نہ آباد مسجد آباد ہوگئی۔ اب وہاں لوگ نمازیں پڑھتےہیں‘ نوافل ادا کرتے ہیں‘ قرآن پاک کی تلاوت کرتےہیں‘ اللہ سے رو رو کر سجدوں میں مانگتے ہیں۔ جب بھی اب موتی مسجد جاتا ہوں ایک عجیب سا سکون ملتا ہے اور علامہ صاحب کیلئے دل سےلاکھوں دعائیں نکلتی ہیں کہ انہوں نے اس مسجد کو آباد کرنے میں بڑا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔میری بہت سی ایسی مشکلات تھیں جو حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھیں مگر جب سے میں نے وہاں جاکر نوافل ادا کرنے شروع کیے ہیں میری مشکلات حل ہورہی ہیں۔ بس اُسی کو پانے کیلئے موتی مسجد میں جاکر نوافل ادا کرتا ہوں اور مجھے پوری امید ہے کہ اللہ میری ضرور سنے گا اورمیں اپنی زندگی ہنسی خوشی گزار سکوں گا۔محترم حکیم صاحب !براہ مہربانی میرا نام شائع مت کیجئے گا۔(ح،س،ا)۔

یاقہار کا ورد اور پوری دنیا کی سیر
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے ہم نے یاقہار کا ورد شروع کیا تو عجیب وغریب واقعات ہوئے‘ پہلی رات جب ہم سارے گھروالوں(میاں بیوی‘ دو بیٹے) نے یہ ورد کیا تو میں خود اس رات طنجہ (مراکش) کا شہر دیکھا‘ یہ وہ شہر ہے جہاں مشہور سیاح ابن بطوطہ پیدا ہوا تھا۔ اسی رات میں امریکہ کی ریاست الاسکا کی سیر کی اور نماز تہجد کے اٹھنے سے پہلے حج کیا‘ مکہ کی سیر کی‘ کچھ دن پڑھنے کے بعد میرا چھوٹا بیٹا حذیفہ ڈر گیا وہ جب بھی ڈرتا ہے تو یاقہار کا ورد شروع کردیتا ہے۔الحمدللہ! جب سے یَاقَہَّارُ کا ورد شروع کیا ہے گھر میں سکون ہوگیا ہے‘ شیطانی چیزیں بھاگ گئی ہیں۔جب شروع شروع میں یاقہار پڑھنا شروع کیا تو ان چیزوں نے ہمیں بہت ستایا مگر اب الحمدللہ!ان سے جان چھوٹ گئی ہے۔(ا،آ)۔

پیدائشی دوست سے دلی سکون
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری میں علامہ صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کا خاص نمبر پڑھا‘ میرے دل میں آپ کے اور علامہ صاحب کےحق میں دعا نکلی‘ آپ بزرگوں کی دعاؤں سے یہ دنیا قائم و دائم ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ جیسے اچھے لوگوں کا سایہ تاقیامت ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے۔ آمین!۔اس شمارے میں موجود وظائف کو کررہا ہوں الحمدللہ! دل کو عجیب سا سکون مل رہا ہے۔ سینے میں ایک ٹھنڈک سی ہے۔ پریشانیاں دور ہورہی ہیں‘ گھر میں سکون ہے۔ میں مالی لحاظ سے بہت پریشان تھا مگر اب ایسے راستے نظر آرہے ہیں کہ انشاء اللہ جلد میں اس پریشانی سے نکل آؤں گا۔اب صرف حج کی خواہش ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ ان وظائف سے میں عنقریب حج بھی کروں گا اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کرکے اپنی آنکھوں کو ٹھنڈا کرونگا۔ (م،ش)۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 413 reviews.