Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یا علیم کے ہوشربا کمالات

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2008ء

﴾اَلعَلِیمُ جل جلالہ﴿﴾جاننے والا﴿(عدد=150) علیم وہ ذات ہے جو ہر چیز کے اول، آخر،ظاہر، باطن، ماضی، حال اور مستقبل کے ذرا ذرا حالات سے پورے طور پر آگاہ ہے اور یہ علم اس کا ذاتی ہے۔ یعنی اشیاءکے موجود ہونے اور دیکھنے بھالنے کے بعد کا نہیں بلکہ چیزوں کے موجود سے پہلے ہی تھا ۔(حضرت لاہوری رحمتہ اللہ علیہ ) اوراد و ظائف ٭حصول کشف اگر کوئی شخص ہر نماز کے بعد اس اسم کو سو بار تلاوت کرے گا تو اللہ تعالیٰ اسے صاحب کشف و ایمان بنا دیںگے۔ ٭حافظہ قوی ہو جو شخص اس اسم کی کثرت کرے گا اللہ تعالیٰ اس پر اپنے علم ومعرفت کے دروازے کشادہ فرمائیں گے اور اس کا حافظہ قوی ہو گا۔ ٭نا معلوم علم و عمل سے آگاہی اگر کوئی چاہے کے پوشیدہ کام سے آگاہی حاصل کرے (بشرطیکہ اس کا جاننا شرعاً درست ہو) تو اس کو چاہیے کہ جمعہ کی شب کو نماز کے بعد سجدے میں جائے اور سوبار ” یَا عَلِیمُ “ پڑھے اور وہیں سو جائے۔ اس کام کی ہیئت اس پر ظاہر ہو جائے گی انشاءاللہ۔ (شاہ عبد الرحمن چشتی رحمتہ اللہ علیہ ) ٭ علم میں اضافہ جو شخص”رَبِّ زِدنِی عِلمًا“(سورئہ طہ آیت نمبر 114)کی تلاوت کریگا انشاءاللہ اس کے علم میں اضافہ ہو گا۔ ٭ حاجت پوری ہو گی اگر کوئی جاننا چاہے کہ مقدمہ کا انجام معلوم کرے یالڑائی میں فتح کس کی ہو گی، تجارت میں نفع ہو گا یا نقصان، شراکت مفید ہو گی یا نہیں، سفر اچھا ہوگا وغیرہ یا اسی قسم کے امور جن کے متعلق قبل از وقت معلوم کرنا چاہیں تو شب جمعہ کو بعد نصف شب تازہ وضو کر کے دو رکعت نماز ادا کرے اور بعد نماز ایک سو پچاس مرتبہ اسم پاک ”یَاعَلِیمُ“ کا ورد کرے اور اس کے بعد درود پاک پڑھتے پڑھتے سو جائے انشاءاللہ اسے خواب میں بتا دیا جائے گا۔ پہلی شب معلوم نہ ہو تو تین شب جمعہ ایسا کرے۔ جو خواب میں نظر آئے گا انشاءاللہ ویسا ہی ہو گا۔ سلطان یا عیسیٰ نامی شخص کےلئے اس کا ذکر مناسب ترین ہے۔ (بونی رحمتہ اللہ علیہ ) ٭ بچے کا ذہن کشادہ ہو اگر کوئی شخص چالیس دن تک نہار منہ اپنے بچے کو اکیس مرتبہ”یا علیم“ پانی پر دم کر کے پلائے تو بچہ صاحب علم ہو گا ذہن اورحافظہ اس کا روشن ہو جائے گا۔ ٭ نامعلوم امر سے آگاہی ا گر کوئی کسی امر نامعلوم سے آگاہ ہونا چاہے تو﴾یاَعَلِیمُ عَلِّمنِی یَا خَبِیرُ اَخبَرنِی یَا رَشِیدُ اَرشِدنِی﴿ ”1476 “ کم از کم پڑھے اول آخر درود پاک 11-11دفعہ ، اس سے قبل دو رکعت نماز پڑھ کر اس کا ثواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں ہدیہ پیش کرے۔ یہ پڑھتے ہوئے سوجائے انشاءاللہ مطلوبہ امر سے متعلق آگاہی حاصل ہو جائے گی۔ ٭ حصول حکمت کےلئے جو شخص پارہ بستہ کی تختی پر شرف عطارد میں اس اسم پاک کے مربع کو کندہ کرے اور پاس رکھے اللہ تعالیٰ اسے حکمت عطا فرمائے ۔ اور اگر شرف مشتری میں چاندی کی تختی پر کندہ کرکے پاس رکھے تو علوم شرعیہ میں کمال حاصل ہو۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 550 reviews.