Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سنگترہ نشوونما کے لیے کیوں ضروری ہے؟ (جنید احمد، لاہور)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2008ء

فارسی سنگترہ سندھی سنگتر انگریزی Orange اس کا رنگ سرخ زردی مائل اور ذائقہ چاشنی دار شیریں ہوتا ہے۔ بعض سنگترے ترش اوربعض شیریں ہوتے ہیں۔ ان کا مزاج سرد تر تیسرے درجے میں ہوتا ہے۔ اس کی مقدار خورا ک تین سے پانچ دانے تک ہے۔ اس کے کئی ایک فوائد ہیں۔ سنگترہ کے فوائد (1) سنگترہ دل کو تقویت بخشتا ہے۔(2) سنگترہ مفرح ہوتا ہے اور پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔(3) جسم کی حرارت کو دور کرتا ہے۔(4) اس کا چھلکا خشک کرکے مختلف ابٹنوں کے کام آتا ہے جس سے چہرے کے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں۔ سنگترے کا چھلکا خشک ایک تولہ رگڑ کر سرسوں کا تیل ملا کر چہرے پر لیپ کرنے اور ایک گھنٹہ بعد دھو لینے سے چہرہ صاف ہو جاتا ہے۔(5)خفقان‘ وحشت اور متلی کو دور کرتا ہے۔(6) اس کے استعمال سے وبائی بیماریاں قریب نہیں آتیں۔ (7) جن لوگوں کو تیزابیت کی شکایت ہو تو سنگترہ کے چند روز استعمال سے بالکل ٹھیک ہو جاتی ہے۔ (8) ہیضہ‘طاعون‘ ٹائیفائیڈ اور گرمی کے اسہال کیلئے سنگترہ کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے۔(9)سنگترہ کا شربت پیاس کو تسکین دیتا ہے اور قوت قلب کیلئے مفید ہوتا ہے۔ اس کا طریقہ یوں ہے کہ سنگترہ کارس ایک سیر اور چینی دو سیر ملا کر ہلکی آنچ پر شربت تیار کریں اور دو تولے شربت صبح و شام استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔( 10) اگر سنگترہ کھانے سے بدہضمی ہو جائے تو فوری طور پر دو تولے گڑ کھا لیں طبیعت بالکل صحیح ہو جائےگی۔(11) سنگترہ کا رس نکال کر بوتلوں میں بھر لیں پھر ان بوتلوں کو ابلتے ہوئے پانی میں رکھ دیں۔ پھر کارک لگا کر اس پر موم چڑھا دیں اور مزید کچھ دیر گرم پانی میں رہنے دیں۔ اس طرح سنگترے کا رس محفوظ ہو جائے گا اور حسب ضرورت استعمال کیا جا سکتا ہے۔(12) شیر خوار بچوں کو سنگترے (میٹھے) کا رس بے حد مفید ہوتا ہے۔ (13)سنگترہ سینے کو صاف کرتا ہے اور جوش خون کو رفع کرتا ہے۔(14)سنگترے کے رس میں وٹامن سی اور کیلشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو انسانی نشوونما کیلئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔(15)اس کے علاوہ وٹامن اے‘ بی اور ڈی بھی سنگترے میں پائے جاتے ہیں۔(16)سنگترہ مصفیٰ خون بھی ہوتا ہے۔ روزانہ کے استعمال سے پھوڑے پھنسیاں دور ہو جاتی ہیں۔(17)ثقیل غذا کے بعد سنگترے کا کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے۔ (18)سنگترے کے چھلکوں کو کاٹ کر چاولوں میں ڈال کر پکایا جاتا ہے۔ جس سے چاول لذیذ اور خوش ذائقہ ہو جاتے ہیں۔(19)سنگترے کے چھلکوں سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ جوبطور خوشبو استعمال ہوتا ہے۔(20)سنگترے سے مار ملیڈ تار کیا جاتا ہے جو بچے بطور جام کے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔(21)ایام حمل میں سنگترے کے استعمال سے اولاد خوبصورت پیدا ہوتی ہے۔(22)میٹھے سنگترے کا رس ایک پاﺅ اور کوزہ مصری ایک تولہ ملا کر چار روز تک ایک دفعہ روزانہ پینے سے کھانسی دور ہو جاتی ہے۔(23)بھوک بڑھانے کیلئے سنگترے کی قاشوں پر سونٹھ اور کالا نمک باریک سفوف بنا کر چھڑکیں‘ ایک ہفتہ کے اندر بھوک بڑھ جائے گی۔(24)سنگترے کا مار ملیڈ تیار کرنے کیلئے سنگترے کے چھلکوں کو ایک تہائی انچ کے برابر ٹکڑا کاٹ لیں ان ٹکڑوں پر اتنا پانی ڈالیں کہ یہ ڈوب جائیں اور انہیں دس منٹ تک ابالیں۔ جب چھلکے نرم ہو جائیں تو چھان کر الگ رکھ لیں۔ پھر دو درجن سنگتروں کا رس‘ آدھ سیر چینی‘ گلوکوز آدھ سیر‘ جیلاٹن پانچ تولہ اور ست سنگترہ چھ قطرے‘ پہلے سنگترے کے رس، چینی اور گلوکوز کو پکائیں جب قوام گاڑھا ہو جائے پھر باقی اشیاءڈال دیں اس کے بعد آگ سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور ست سنگترہ ملا دیں اور خشک بوتلوں میں بھر لیں۔(25)سنگترہ صفراءکو دور کرتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 558 reviews.