Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات کا پہدائیشی دوست

ماہنامہ عبقری - مارچ2015ء

سورۂ مزمل نے کہاں سے کہاں پہنچادیا:سبزی فروش جن کہنے لگا کہ مجھے ان باتوں سے اتنی حیرت ہوئی اور اتنی خوشی ہوئی کہ اس خوشی میں میرے آنسو نکل گئے اور کہا کہ ان کے گھر میں آج بہت برکت ہے ‘بہت خوشحالی ہے ‘بہت رحمت ہے اور بہت فضل ہے۔ ان کے گھر کے اندر ایسا فضل اور کرم کا معاملہ ہے کہ میں خود حیران ہوں کہ سورۂ مزمل نے انہیں کہاں سے کہاں پہنچادیا۔

جن کا دوسرا واقعہ:سبزی فروش جن نے دوسرا واقعہ یہ سنایا کہ ایک بار میں اپنے گھر میں موجود تھا ‘اپنے کام سے فارغ تھا‘ کسی نے میرا دروازہ کھٹکھٹایا میں باہر نکلا تو ایک بوڑھا آدمی ساتھ اس کے بڑھیا‘ دو جوان بیٹے‘ ایک جوان بیٹی اور تین بچے اور تھے۔ میں حیران ہوا اور پوچھا خیریت ہے؟ کہنے لگے: ہم آپ سے کچھ لینے آئے ہیں‘ وہ جنات کی فیملی تھی‘ میں نے انہیں اپنے گھر بٹھایا اور ان کی کھانے پینے سے تواضع کی۔ کھانے پینے کے بعد کہنے لگے اصل بات یہ ہے ہم دریائے جمنا کے پار بوڑھے گاؤں میں رہتے ہیں‘ وہیں ہم نے ایک واقعہ آپ کے بارے میں سنا کہ آپ سبزی بھی بیچتے ہیں اور لوگوں کو اللہ سے ملاتے بھی ہیں اور تسبیحات بتاتے ہیں‘ ذکر بتاتے ہیں تو اس سے لوگوں کی مشکلیں دور ہوجاتی ہیں۔

سماعت اور بینائی سے محروم اولاد:دراصل بات یہ ہے یہ میرے دو بیٹے ہیں دونوں بیٹے بینائی سےمحروم ہیں اور سماعت ان کی کمزور ہے‘ میں نے غور کیا تو ان کی آنکھیں تو بالکل ٹھیک تھیں لیکن واقعی انہیں نظر نہیں آرہا تھا اور کہا بیٹی۔۔۔! اس کی بینائی تو ہے لیکن سماعت نہیں ہے یعنی یہ سن نہیں سکتی اور ہمارے آئندہ بچے بھی ایسے ہی پیدا ہورہے ہیں۔ ہمیں بہت پریشانی ہے‘ ہم کیا کریں؟ کسی نے آپ کا پتہ بتایا‘ ڈھونڈتے ڈھونڈتے ہم یہاں پہنچے ہیں۔ واقعی آپ نے کھانا کھلایا‘ ہم بہت بھوکے تھے ۔ہمیں اس کے بارے میں کوئی وظیفہ‘ تسبیح یاذکر ہو۔۔۔ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ میں سے کوئی ایسا ہے جو قرآن پاک پڑھنا جانتا ہے۔ کہنے لگے الحمدللہ! ہم سب قرآن پاک پڑھنا جانتے ہیں اور دونوں بیٹے حافظ قرآن ہیں‘ بیٹی نے ناظرہ پڑھا ہوا ہے‘ ہم نے بیٹی کو قرآن حفظ اس لیے نہیں کرایا کہ اکثر خواتین قرآن حفظ کرکے بھول جاتی ہیں اور یہ بہت بڑا وبال ہے۔ اس لیے ہم خواتین کو قرآن حفظ کرانے کے قائل نہیں ہیں۔میں نے ان کی بات سنی تو میں نے کہا بس ٹھیک ہے کام بن گیا۔ آپ کو میں کچھ دیتا ہوں اور انشاء اللہ آپ میرے مشورے سے چلیں میں آپ کو جیسے کہوں ویسے ہی کریں آپ کو بہت فائدہ ہوگا‘ پھر میں نے انہیں یہی سورۂ مزمل کی ترتیب اکتالیس بار والی بتادی اور کہا کہ اگر آپ اس پر تھوڑی سی محنت کرلیں اور توجہ کرلیں اور کچھ عرصہ لگاتار کرلیں بعض اوقات انسان کرنا چاہتا ہے‘ کرتے کرتے تھوڑے سے وقت کیلئے چھوڑ دیتا ہے اگر آپ تھوڑی سی محنت کریں اور کچھ عرصہ لگاتار اس پر توجہ کریں تو انشاء اللہ آپ کو اس کا بہت فائدہ ہوگا تو وہ کہنے لگے کہ ٹھیک ہے ہم انشاء اللہ ضرور کریں گے اور یقیناً ہمیں فائدہ ہوگا۔سورۂ مزمل کا وظیفہ اور توجہ: بڑھیا کہنے لگی کہ مجھے یاد ہے اس سے پہلے بھی ہمیں سورۂ مزمل کا وظیفہ بتایا تھا‘ ہم نے توجہ نہیں کی کیونکہ ہم اور بہت سارے وظائف کرکے تھک ہارچکے ہیں‘ ہم نے کہا یہ وظیفہ بھی شاید ایسا ہی ہوگا لیکن انشاء اللہ آپ کی بات کا ہمیں اعتماد اور یقین ہے اور آپ کی بات کو ہم بہت توجہ سے لے رہے ہیں اور انشاء اللہ ہم اس وظیفے کو کریں گے اور میں نے ان سے کہا کہ دیکھو مجھے یہ وظیفہ کرکے پھر کچھ عرصے کے بعد اطلاع ضرور دینی ہے۔ کہنے لگے بالکل ٹھیک ہے میں اطلاع ضرور دوں گا۔ ان کے جانے کے بعد میں اطلاع کے انتظار میں رہا لیکن ابھی تک ان کی اطلاع نہیں آئی تھی ۔سبزی فروش جن کا تیسرا واقعہ: اس دوران ایک اور واقعہ ہوا ‘ سبزی فروش جن پہلو بدلتے ہوئے کہنے لگا جو تیسرا واقعہ اب آپ کو سنانے لگا ہوں وہ واقعہ یہ ہوا کہ میں نے اپنی بیٹی کی شادی کی ہوئی ہے‘ میری بیٹی مجھے ملنے آئی اور جب ملنے آئی تو اس نے باتوں باتوں میں بتایا کہ اس کی نند کا شوہر اس کو بہت زیادہ تنگ کرتا ہے‘ غصیلا ہے‘ بھڑکیلے مزاج کا ہے اور کچھ گناہ۔۔۔ عیاشی‘ برائی کی طرف مائل بھی ہے۔ گندی گالیاں دیتا ہے‘ وہ نند بیچاری اس کا ہروقت شکوہ کرتی ہے‘ بہت پریشان ہے اور ماں اس بات کو سن سن کر روتی رہتی ہے اور وہ اکثر مارتا بھی رہتا ہے‘ لڑتا بھی ہے اس کو گھر سے نکال دیتا ہے‘ کئی کئی ماہ وہ اب ماں کے گھر رہتی ہے‘ گھر میں ہروقت جھگڑے‘ لڑائیاں اور اس کا شوہر اپنی ماں سے بھی لڑتا ہے‘ والد سے بھی لڑتا ہے‘ بہن بھائیوں سے بھی لڑتا ہے ہر وقت کوئی نہ کوئی چیز چوری کرکے بیچ دیتا ہے بس زندگی انہی حادثوں اور پریشانیوں میں چل رہی ہے۔ بگڑے شوہر کو ٹھیک کرنے کا وظیفہ: سبزی فروش جن کہنے لگا میری بیٹی مجھے کہنے لگی کہ بابا جان اگر آپ کے پاس کوئی وظیفہ ہو توآپ ضرور مجھے کوئی وظیفہ دیں‘ میں اپنی نند کو دے دیتی ہوں‘ میں نے اس سے کہا کہ دیکھو چھوٹا وظیفہ دوں گا‘ چھوٹی مدد آئے گی‘ بڑا وظیفہ دوں گا بڑی مدد آئے گی اگر وہ آپ کی نند سورۂ مزمل والا عمل کرلے تو اس سے مسئلے بہت جلد حل ہوں گے پھر اسے وہ ترکیب بتادی۔ چند دن میری بیٹی گھر رہی اس کے بعد چلی گئی اور جانے کے بعد اس نے جاکر اس کو سمجھا دیا‘ بات آئی گئی ہوگئی ۔سورۂ مزمل نے ہمیں رنگ دیا: میں اپنے کام میں لگ گیا‘ چھ ماہ کے بعد وہ خاندان پھر میرے پاس آیا لیکن حیران کن بات یہ کہ جب وہ خاندان پہلے آیا تھا توہاتھ بالکل خالی تھے اب آیا تو بہت سے تحائف اور ہدیے لے کر آیا۔ میں ان کے تحائف اور ہدیوں پر حیران ہوا کہ ان کے یہ تحائف اور ہدیے کیسے ہیں؟ انہیں گھر بٹھایا کہنے لگے کہ بس سورۂ مزمل نے ہمیں رنگ دیا‘ ہمارے مسئلے حل کردئیے‘ ہماری مشکلات دور کردیں‘ غربت تنگدستی ختم ہوگئی اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہماری اولادیں صحت یاب ہوگئیں۔ نو سال بھی پڑھنا پڑا تو پڑھیں گے:حیرت انگیز طور پر ان کی بیٹی کے کانوں نے سننا شروع کردیا ابھی سوفیصد نہیں سنا اور ان کے بیٹوںکو کچھ کچھ نظر آنا شروع ہوگیا‘ کچھ احساس پیدا ہوگیا کہ آپ کا وظیفہ فائدہ دےگا۔ ہمیں نو ماہ یا نوسال بھی پڑھنا پڑا تو ہم پڑھیں گے اورپھر انہوں نے اپنے بچوں کو مجھے دکھایا اور میں بولا تو ان کی بیٹی نے واقعی سنا۔ ابھی اس کی سماعت سوفیصد نہیں تھی لیکن جو بالکل ایک فیصد بھی نہیں تھی وہ حیرت انگیز طور پر بہت زیادہ بڑھ گئی اور تاثیر آگئی۔اسی طرح ان کے بیٹے جو بالکل بھی نہیں دیکھ سکتے تھے ان کی آنکھوں میں ہلکی ہلکی روشنی آگئی تھی۔ جو محنت کرتے ہیں وہ پاتے ہیں: مجھے ان کی یہ بات سن کر حیرت ہوئی اور بہت حیرت ہوئی کہ واقعتاً ایسے لوگ بھی ہیں جو محنت کرتے ہیں اور پاتے ہیں‘ مجھے بہت خوشی ہوئی‘ میں نے انہیں پھر کھلایا پلایا ان کے ہدیے قبول کیے ۔ کچھ غیبی طاقت ہے جس نے شوہر کو تبدیل کردیا: کچھ ماہ کے بعد میری بیٹی پھر میرے پاس آئی اور وہ بھی اپنی نند کے شوہر کے بارے میں حالات بتارہی تھی کہ کوئی ایسی طاقت ہے جس نے اس کو تبدیل کیا اور اس کے اندر تبدیلی آئی‘ نیکی آگئی‘ کمانے کا
مزاج آگیا‘ اخلاق اچھا ہوگیا ‘زبان اچھی ہوگئی‘ گھر میں جھگڑے ختم ہوگئے‘ بیماریاں ‘تکلیفیں ختم ہوگئیں‘ سکون آگیا‘ زندگی میں چین آگیا اور حیرت انگیز بات یہ کہ ان کے ایک ایک لمحے کے اندر برکت آگئی۔ عمل کیا ہے ایٹم بم یا کوئی طوفان:عمل کیا ہے؟ ایٹم بم ہے یا طوفان ہے‘ سمندر کی موجیں ہیں یا آندھی۔۔۔ آپ یقین جانیے! اس عمل کے سامنے بڑے بڑےجادو اور جادوگر نظر اور نظر لگانے والے‘ کالا جادو ہو یا گھٹیا قسم کا ایسا جادو جو کتے‘ بندر‘ خنزیر اور لومڑی کی کھوپڑیوں پر کیا جاتا ہے۔ جی ہاں۔۔۔! میرے پاس ایسے لوگ آئے ہیں اور میں نے ان کےاپنی روحانی طاقتوں کے ذریعے کھوپڑیوں سےجادو نکالے ہیں۔کتے کی کھوپڑی غلیظ جادو کیسے کرتے ہیں؟ ابھی پڑھیں:پچھلے دنوں ایک غریب شخص میرےپاس آیا‘ غریب کیا تھا کسی چھوٹے سےمحکمے کا ایک چپڑاسی تھا‘ بہت رویا کہ جہاں ہاتھ ڈالتا ہوں مٹی ہوجاتاہے‘ رزق ختم ہوجاتا ہے صحت باقی نہیں رہی‘ تندرستی‘ عافیت ‘گھر کا سکون‘ زندگی کا چین‘ پیٹ بھرنوالہ۔۔۔ ایک خواب بن گیا ہے۔ بجلی کا بل ہوتا ہےتو پانی نہیں ہوتا‘ پانی ہوتاہے تو گیس نہیں ہوتی‘ گیس نہیں ہوتی تو لکڑیاں کہاں سےلاؤں۔۔۔؟ بچوں کے کپڑے‘سکول کی فیس ‘ان کےبھاری بیگ اور ان میں بھرنے کیلئےکتابیں میں کہاں سےلاؤں ۔۔۔میرے بس سےباہر ہوگیا۔
میں نے فوراً جنات کو حاضر کیا اور اس کیس کو ان کےسامنے رکھا‘ ان میں ایک بڑا جن جو بالکل سرخ رنگ کا تھا۔ میں نے اپنےطور پر اس جن کا نام لال جن رکھاہوا ہے۔ وہ لال جن مجھے کہنے لگا کہ آقا آپ مجھے اس کی خدمت سونپ دیں‘ یہ واقعی بہت دکھی ہے کیونکہ مجھے علم ہے اس کے اوپر سخت جادو اور وہ جادو کتے کی کھوپڑی پر کیا گیا ہے۔جادو کرنے والوں نےکسی ویران روڑی اور کوڑے کے ڈھیر پر کتے کی پرانی لاش تلاش کی ہے‘ اس کی کھوپڑی نکال کر لے آئے‘ اس کھوپڑی کو انہوں نے پیشاب سے دھویا اور پیشاب سے دھونے کے بعد اس کو بہت عرصہ بہت گندے بیت الخلا میں رکھا ‘اس کے بعد اس پر کالاعمل مستقل پڑھا۔ پھر ایک کتےکو مارا‘ اس کے گوشت سے اس کھوپڑی کو لت پت کیا‘ اس کے بعد پھر اس کے اندر کتے کا پاخانہ بھرا۔ پھر اسے کتے کی کھال میں لپیٹا اور اس بندے کے نام کے سارے عمل اس میں ڈالے اور اسے کسی ویرانے میں دفن کردیا۔ بس اس کے اوپریہ عمل ہے۔ لال جن اُس کتے کی کھوپڑی نکال لایا:لال جن کہنے لگا :اگر آپ اجازت دیں میں تھوڑی ہی دیر میں اس کو نکال کر آپ کے سامنے کردیتا ہوں۔ میں نے اس کو اجازت دی‘ واقعی اس نے ایسا ہی کیا۔ تھوڑی ہی دیر میں اس نے اس کو نکالا اور نکال کر میرے سامنے کردیا۔ واقعی وہی سب کچھ تھا جو اس نے بیان کیا تھا‘ وہی سب کچھ تھا جو اس نے میرے نوٹس میں دیا تھا اور حقیقتاً اس میں اب بھی گندگی اور نحوست کی بدبو آرہی تھی۔چپڑاسی کو سورۂ مزمل کے عمل کی تاکید اور مسائل حل: میں نے فوراً اس پر ایک خاص عمل کیا اور اس پر سے جادو توڑا اور اس چپڑاسی کو تاکید کی کہ وہ یہ سورۂ مزمل کا عمل اگر مستقل توجہ‘ یقین‘ اعتماد سے کرلے تو اس کویقینی اور سوفیصد اس کی برکتیں‘ خیریں اور راحتیں ملیں گی اور اس کی الجھنیں ختم ہوجائیں گی اور اس کے مسائل حل ہوجائیں گے اور اس کی مشکلیں دور ہوجائیں گی اور ایسا ہی ہوا اور اللہ پاک نے اس کی الجھنیں ختم کردیں اور اس کے مسائل حل کردئیے اور میں واقعی بہت حیران ہوا کہ اللہ پاک نے اس کو بہت ہی زیادہ برکتوں سےنوازا۔ آج وہی شخص ہے جو اپنے مسائل لے کر نہیں آتا بلکہ
خوشیاں لے کر آتا ہے اور مسکراہٹیں لے کر آتا ہے۔مجھے اس کو دیکھ کر ہنسی آتی ہے:مجھے اس کو دیکھ کر بعض اوقات خود ہنسی آجاتی ہے‘ یہ وہی شخص ہے جو خون کے آنسو روتا تھا اس کے دن رات بدل گئے ہیں۔یہ وہی شخص ہےجو آج اللہ کے فضل اور سورۂ مزمل کی برکت سے اللہ پاک نے اس کو بہت ہی زیادہ برکتوں اور خیروں سے نوازا ہے اور مشکلات سے نکالا ہے۔ مجھے اس وظیفے سے محبت اور پیار ہے:قارئین! اس وظیفے کی میں ویسے بھی اجازت دیا کرتا ہوں لیکن آج خصوصی اجازت اس لیے دے رہا ہوںکہ مجھے اس وظیفے سے خود بہت پیار محبت اور الفت ہے اور اس وظیفے کے ایسے ایسے انوکھے کمالات‘ کرشمات‘ معجزات اور حیرت انگیز طوفانی اثرات جو میںنے دیکھے ہیں شاید وہ آپ گمان نہیں کرسکتے۔اے کاش !کوئی دیوانہ کرلے: اے کاش! کوئی اعتماد والا، کوئی یقین والا اور کوئی دیوانہ کرلے۔۔۔ ایسا شخص جو جلدی کے گھوڑے پر سوار نہ ہو بلکہ اعتماد‘ تسلی اور یقین کے ساتھ اس کو کرتا چلا جائے۔ اس پر جو راز کھلیں گے وہی شخص ہوگا جو کہے گا کہ واقعی علامہ صاحب نے اس پر کمالات سچ بتائے ہیں بلکہ تھوڑے بتائے ہیں میرے پاس تو اس کے اس سے بھی زیادہ انوکھے کمالات اور برکات ہیں۔آپ بھی کرسکتے ہیں: قارئین! سورۂ مزمل اکتالیس دفعہ کی آپ سب کو اجازت ہے آپ بھی کرسکتے ہیں۔
صحابہؓ اہل بیتؓ کی روحوں سے ملاقاتوں کی کہانی
آئندہ بار انشاء اللہ میں کچھ روحوں سے ملاقات کے واقعات سناؤں گا‘ بڑے بڑے اولیاء بڑے بڑے صالحین ،اہل بیتؓ، صحابہؓ ان کی روحوں سے میں نے ملاقاتیں کیں اور ان کی روحوں سے فیض پایا اور ان کی روحوں نے مجھے حیرت انگیز تسبیحات اور انوکھی باتیں بتائیں۔ قارئین !میںضرور آپ کو بتاؤں گا یہ آپ کا حصہ ہے۔(جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 614 reviews.