محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے پہلی مرتبہ جب ماہنامہ عبقری دیکھا‘ اس میں وظائف اور نسخہ جات پڑھے تو دل بہت مسرور ہوا‘ بہت زبردست اور نایاب ہے یہ عبقری ۔۔۔ ایک درس میں آپ نے حروف صوامت حروف تہجی کے بارے میں بتارہے تھے‘ آپ نے ایک لفظ ’’ق‘‘ بتایا اور کہا کہ اس عمل کو کرکے دیکھیں‘ میں نے پوری لگن سے پورے دھیان سے اس عمل کو شروع کیا‘ ابھی دوہی دن ہوئے ہیں کرتے ہوئے (ق والقرآن المجید) جہاں سے میوزک کی آواز آتی ہے میں آنکھیں بند کرکے بس اتنا کہتا ہوں‘ یااللہ! یہ میوزک بند ہوجائے‘ میرے کانوں تک نہ آئے‘ اللہ تعالیٰ کے حکم اور کرم سے وہ اسی وقت بند ہوجاتی ہے‘ کوئی شک نہیں اللہ کے ذکر میں اللہ کے کلام میں بہت طاقت ہے۔ (ارسلان شاہد بخاری)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں