Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں

ماہنامہ عبقری - مارچ2015ء

نَلوں سے لیکر مثانے تک تکلیف
مجھے کئی سال ہوگئے ہیں کہ جب بھی کوئی گیس والی غذا اور مرغی یا چاول بھی کھاتی ہوں تو نلوں سے لیکر مثانے تک دکھن‘ بھاری‘ پھولا پن ہوجاتا ہے۔ اب یہ عالم ہےکہ گھر سے پیدل اب تھوڑی دور بھی نہیں جاسکتی۔درد‘ سوجن اور ٹانگوں میں کھچاؤ رہتا ہے۔چہرے پر سوجن رہتی ہے۔ (شازیہ‘سکھر)
مشورہ: محترمہ! آپ کوپودینہ‘ ادرک کا جوشاندہ چائے کی طرح پینا چاہیے۔ کوئی نو گرام پودینہ اور ذرا سی ادرک‘ ان کو پانی میں جوش دیں۔ چھان کر پی لیں۔اس کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری کا ’’گیس تبخیرکورس‘‘ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
بدنما نسوانی حسن
میں کئی سالوں سے رسالے عبقری کی قاری ہوں‘ اس رسالے سے میں نے بہت سے فوائد حاصل کیے ہیں۔ میرا سوال ہے کہ میں تین بچوں کی ماں ہوں‘آخری بچے کی عمر 16 سال ہے‘میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری دونوں چھاتیاں بہت زیادہ بڑی ہوگئی ہیں‘جو جسامت کیساتھ مناسب نہیں لگتیں‘ اس بارے میں کوئی اچھا سا ٹوٹکہ دیں۔(ایم اے خان‘ راولپنڈی)
جواب:آپ درج ذیل ٹوٹکہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ھوالشافی: انار کا چھلکا پچاس گرام‘ تلوں کا تیل ایک پاؤ۔تلوں کے تیل میں انار کے چھلکے جلا کر اس تیل سے روزانہ تین بار مالش کریں۔
امی کی تکالیف کا حل
میں رسالہ عبقری دو سال سے باقاعدگی سے پڑھ رہی ہوں‘ جس میں تمام مسائل کا حل ملتا ہے۔اللہ تعالیٰ حکیم صاحب اور ان کے سب ساتھیوں کو اس کا اجر دے۔پانچ ماہ پہلے امی کا ایکسیڈنٹ ہوا جس میں امی کا بازو کاٹ دیا گیا‘ پھر بازو میں انفیکشن ہوگیا‘ بہت علاج کروایاڈیڑھ سال بعد آرام آیا‘ اب اس بازو میں پیپ پڑگئی ہے‘ متواتر علاج کروارہے ہیں آرام نہیں آرہا۔ کوئی حل بتائیں۔ اس کے علاوہ میرے بیٹے کیلئے پڑھنے کو کچھ بتائیں وہ نماز پڑھنے لگے کہہ کہہ کر تھک گئی ہوں۔ (شائستہ ،کوٹ ادو)
جواب: آپ اپنی والدہ کو ستر شفائیں‘جوہر شفائے مدینہ اور خون صفاء کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کرائیں او ر اپنے بیٹے کیلئے ہر نماز کے بعد پانچ مرتبہ سورۂ لہب پڑھ کردعا کریں۔ انشاء اللہ وہ ٹھیک ہوجائے گا۔
خود اعتمادی ختم
میں بہت پریشان رہتی ہوں اور اکثر میرا دل اداس رہتا ہے‘ میں پڑھنا چاہتی ہوں اور ایک اعلیٰ مقام حاصل کرنا چاہتی ہوں‘ میرا پڑھنے کا دل بھی بہت کرتا ہے مگر جب میں پڑھنے بیٹھتی ہوں تو پڑھا نہیں جاتا حتیٰ کہ کچھ یاد بھی ہوجائے تو ذہن سےنکل جاتا ہے‘ دل کرتا ہے فوراً کتابیں بند کردوں‘ یہی حال دوسرے کاموں کا ہے‘ دل میں ہروقت خوف رہتا ہے۔خود اعتمادی ذرہ بھر بھی نہیں۔(مہوش عبدالمجید‘ نواب شاہ)
جواب:
چہرے پر دانے
میرے چہرے پر سرخ دانے ہیں‘ دو تین سال سے نکل رہے ہیں‘ گرمیوں میں کم ہوجاتے ہیں‘ سردیوں میں پورا چہرہ بھر جاتا ہے۔ دانے خار ش اور پیپ والے ہیں۔علاج سے وقتی طور پرآرام ہوتا ہے جیسے ہی علاج چھوڑوں دانے پھر نکل آتے ہیں ‘ کچھ ڈاکٹر ایکنی کے دانے بتاتے ہیں۔عمر 22 سال ہے لگتی چالیس کی بوڑھی ہوں۔(ج ۔اسلام آباد)
جواب:چہروں پر جو داغ یا دانے پڑجاتے ہیں وہ عموماً ہضم کی خرابی کی علامت ہوتے ہیں۔بعض اوقات ناقص غذا سے بھی ایسی صورت پیدا ہوجاتی ہے۔ تازہ لیموں کا شربت پینےسے جگر صاف ہوجاتا ہے تو ایسےداغ بھی جاتے رہتے ہیں۔آپ کو خالص شہد اور دودھ کا ناشتہ کافی عرصے کرنا چاہیے اور خشک خوبانیاں بھی خوب کھانی چاہئیں۔اس کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری کی دوائی ’’خون صفاء‘‘ استعمال کریں۔
برص کی بیماری
میری عمر تقریباً بائیس سال ہے‘ مجھے عرصہ تقریباً 17 سال سے برص کی بیماری ہے جو میرے پاؤں پر اور ہاتھوں کے کچھ حصے پر ہے‘ میں نے ہر طرح کے ڈاکٹروں سے اس کا علاج کروایا ہے‘ لیکن مکمل طور پر افاقہ نہیں ہوا۔ کچھ داغ ختم ہوئے اور کچھ رہ گئے‘تین چار ماہ بعد میری شادی ہے‘ براہ مہربانی کوئی اچھا سا ٹوٹکہ یا نسخہ بتائیں۔ (انیقہ احسان‘چکوال)
2۔میری عمر18 سال ہے‘چھ ماہ سے میری بائیں آنکھ ‘ بازوؤں کے اندر جانب اور دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر برص کے نشان ہیں۔بہت علاج کروائے مگر افاقہ نہیں ہوا۔خدارا میری مدد کیجئے‘ زندگی سے مایوس ہوچکی ہوں۔ (ایک بیٹی‘ چشتیاں)
جواب:یہ مرض ایسا ہے کہ اس کا علاج آسان نہیں اور بہت سے جلد بازی کی وجہ سے صحت سے محروم رہتےہیں کیونکہ اس کا علاج طویل ہوتا ہے۔آپ دونوں دفتر ماہنامہ عبقری کا ’’برص پھلبہری کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں‘ غذا میں احتیاطاً مچھلی کھانا چھوڑ دیں اور گائے کا گوشت بھی چھوڑ دیں‘ ہاں ترش چیزیں(جیسے لیموں) بھی نہ کھائیے۔
روکھے بال
میرے بال بہت روکھے اور بے جانہیں‘ میرے بالوں میں جوئیں بھی بہت پڑجاتی ہیں‘ ہروقت نکالنے کے باوجود بھی کم نہیں ہوتیں‘ ہردوائی استعمال کی لیکن کسی سے بھی فرق نہیں پڑھ رہا‘ براہ مہربانی کوئی نسخہ بتائیں۔ (م،ع۔سکھر)
جواب:صفائی نصف ایمان کہا گیا ہے۔ یہ اسلام کا قول فیصل ہے۔ بس اس کا جولوگ خیال نہیں کرتے وہ تکلیف میں رہتے ہیں اگر آپ اپنے سرکی صفائی کرتے تو وہاں کی جلد میں یہ خرابی نہ آتی۔ خیر! آپ عبقری دواخانہ کا ’’طب نبوی ہیئر آئل‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے دی گئی ترتیب کے مطابق استعمال کریں۔سر کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ سر کو آملے اور سکاکائی سے دھوتےرہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 623 reviews.