Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال....قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - نومبر 2008ء

ماہِ اکتوبر2008 کے جوابات ٭ محترمہ افشا ں صاحبہپھلوں کا تازہ رس، سبزیاں بکثرت استعمال کرنا۔ جسم اور چہرے کو مصنوعی کریموں، لوشنوں سے بچانا ہی حُسن ہے لیکن کرتے بہت کم ہیں۔ (ڈاکٹر طاہر عزیز۔ سکن سپیشلیسٹ ) حسن کے لیے پرانی کتابوں میں غازے اور اُبٹن ہی لاجواب ہے اب ہم وہ بھول گئے ہیں کیمیکل کی طرف لگ گئے ہیں۔ آپ بھی پرانے اُبٹن استعمال کریں۔ (عذرا خاتون۔ لاہور)صرف لیموں کا رس لیموں سمیت لگانا اور ملنا ہی حسن کو نکھار دیتا ہے۔ (رقیہ۔ تلہ کنگ) محترم ظفر اقبال صاحب : بڑھے پیٹ کے لیے آپ زیرہ سفید، سہاگہ، کالی مرچ اور پودینہ خشک ہموزن پیس کر ایک چمچ کھانے کے بعد صبح و شام لیں۔ چند ماہ میں اچھے نتا ئج آپ خود محسوس کریں گے۔ (اظہر علی۔نوشہرہ ) محترمہ عائشہ صاحبہ : کمزوری کی بڑی وجہ دراصل آپ کے اندر خون کی کمی ہے اور یہ خون کی کمی ہی تمام بیماریوں کی وجہ ہے۔ خون کی کمی پھلوں اور خوراک سے کم کریں۔ مرغن اور مصالحہ دار خوراک چھوڑ دیں ۔سادہ خوراک لیں۔ مزید جوارش شاہی مستقل لیں۔ (ولایت بیگم۔ پشاور) محترم سلطان صاحب : آپ ایسا کریں 21 دانے عناب، تین دانے بڑی الائچی ، سونف ایک چمچ چائے والا سب کو ہلکا کوٹ کر ایک کپ ابلتے پانی میں رات کو بھگو دیں۔ صبح مل چھان کر آدھا چمچ چائے والا شہد ملا کر پی لیں۔ پھر اسی دوائی میں ایک کپ گرم پانی کا ڈال کر رکھ دیں۔ پھر یہی پانی چھان کر شام کو پی لیں اور دوائی کا فضلہ پھینک دیں۔ پھر نئی دوائی اسی طر ح بھگو دیں اور اسی طرح صبح پئیں۔ چالیس دن ایسا کریں، زندگی بھر کے لیے یہ چہرے اور ماتھے پر دانوںکی تکلیف ختم ہو جائے گی۔ (بیگم صابر حسین) محترم عقیل صاحب : آپ اپنی ناف کے لیے جو کہ باہر نکلی ہوئی ہے ایک روحانی عمل کریں۔ وہ یہ ہے کہ نمک کھانے والا لیکر اس پر اکتالیس بار سورئہ یسیٰن پڑھ لیں۔ پھر وہی نمک ہر کھانے کے بعد چٹکی چٹکی لیں اور ایک چٹکی ناف پر بھی لگا لیا کریں۔ چند ماہ ایسا کریں۔ زندگی بھر کے لیے میرا تجربہ ہے کہ ناف اندر چلی جائے گی۔ (حکیم محمد یسیٰن۔ جھنگ) مستری کرم علی صاحب آپ کے ہاتھ سیمنٹ کی وجہ سے پھٹ جاتے ہیں ۔ آپ یہ مرہم لگائیں، میرے خالہ زاد کا بھی یہی مسئلہ تھا وہ بھی اسی مرہم سے ٹھیک ہوا۔ھوالشافی؛ ناریل کا تیل ایک پا ﺅ، دیسی انڈے کی سفیدی چھ عدد، رال سفید 50 گرام، تمام چیزیں اتنی زیادہ آپس میں رگڑیں کہ یہ مرہم بن جائے، ہوابند بوتل میں بند کرکے رکھیں۔ صبح و شام لگائیں، چند ہفتوں میں مکمل فائدہ ہو گا۔ (واصف علی) محترمہ نزہت صاحبہ : آپ کا کچن میں چہرہ سرخ ہو جاتا ہے یہ دراصل الرجی کی وجہ سے ہے اور اس کے لیے پیچھے والا نسخہ جس میں عناب، سونف اور الائچی ہے۔ آپ وہی مستقل استعمال کریں۔ (ایڈیٹر) محترمہ بشریٰ صاحبہ : آپ کو آسمانو ں کی سیر کرنے کا روحانی عمل چاہیے اور قدرت کے روحانی کر شمے دیکھنے ہیں تو پھر آپ یہ عمل کریں۔ سورئہ التکاثر کا سوا لاکھ کریں( چالیس دن میں )پھر اس کا کمال دیکھیں۔ (الفت نذیر) محترمہ کوثر صاحبہ : آپ کا ناک بھدا ہے، چکنائی رہتی ہے اور دانے نکلتے ہیں۔ کیونکہ قارئین کی طرف سے اس کا کوئی جواب نہیں آیا، میرا تجربہ ہے۔ کہ سونف، الائچی والا نسخہ آپ کے لیے نہایت مفید رہے گا۔ (ایڈیٹر) محترمہ سمیرا کنول صاحبہ : آپ نے سکون قلب کے لیے وظیفہ پوچھا ایک نہایت تجربہ شدہ وظیفہ بتاتی ہوں، جو کہ مجھے خود حکیم صاحب ایڈیٹر عبقری سے ملا تھا، ”یَاخَالِقُ، یَا بَاعِثُ، یَا نُورُ“ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھیں، پھر اس کا کمال دیکھیں۔ (بیگم اطہر کمال)٭محترم افضل صاحب : آپ کو گندے خواب آتے ہیں، اس کے لیے میرا تجربہ ہے کہ گناہوں کی زندگی سے پرہیز اور ہر وقت درود شریف پڑ ھیں ، اسے اپنا معمول بنالیں، بہت فائدہ ہو گا۔ (ایک اللہ وا لی ) ٭محترم مر تضیٰ صاحب :آپ آفس میں پریشان رہتے ہیں دراصل یہ نفسیاتی مسئلہ ہے۔ اس کے لیے عبقری کی سکونی توجہ سے چند ماہ استعمال کریں۔ میرا یہی مسئلہ تھا کسی نے مجھے یہ بتایا۔ میں دوائیاں اور گولیاں کھا کھا کر تھک گیا تھا، جب سے استعمال کیا سو فی صد فائدہ ہوا۔ (کریم اللہ، پشا و ر ) نومبر2008 کے سوالات ٭میں کالج میں پڑھتا ہو ں اور بہت کمزور ہو ں ۔ رنگ بھی کالا ہو تا جا رہا ہے ۔ مجھے دیکھ کر سب مذاق اُڑاتے ہیں ، کوئی ہمدرد میرے مسئلے کا آزمو دہ حل بتائے ۔ (طا ہر رضا، رحیم یا ر خاں ) ٭میں بی ، اے کی طالبہ ہو ں ، قبض کی وجہ سے شدید تکلیف میں مبتلا رہتی ہوں ۔ دوا کھا نے سے وقتی طور پر آرام آتا ہے۔(طیبہ بی بی ، نوشہرہ ) ٭ہما رے گھر میں سب بچو ں کے دانت پیلے ہیں ، میں مہنگے ٹوتھ پیسٹ خرید نہیں سکتا ۔ (رحیم داد خان ، سکھر )٭میرے پیٹ میں ہر وقت درد رہتا ہے ، سادہ غذا اور گرم دوا کھا کھا کر طبیعت اکتا گئی ہے ۔ اب میں کوئی دوا نہیں کھا رہا۔ (سعید ، اوکا ڑہ ) ٭میرے ہا تھو ں پر بہت سا ری جھریا ں ہیں ، جن سے ہا تھ بہت برے لگتے ہیں ، چند ماہ سے آنکھو ں کے نیچے بھی جھریا ں پڑ رہی ہیں ، کوئی ہمدرد اس مسئلے کا حل بتائے ۔ (فریحہ عزیز ، کرا چی ) ٭میرے دونو ں کا نو ں میں ہر وقت سیٹی کی آواز آتی ہے ، بعض دفعہ لگتا ہے کہ دما غ کے اندر سے آواز آرہی ہے ۔ قارئین میں اس مسئلے سے بہت زیا دہ پریشان ہو ں ۔ (عمر قریشی ، کشمیر ) ٭میری عمر چالیس سال ہے ۔ را ت کو میرے پا ﺅ ں بہت زیا دہ دکھتے ہیں ، بستر پر لیٹا نہیں جا تا ، کوئی ہمدرد اس مسئلے کا آزمو دہ حل بتائے ۔ (تحسین انور ) ٭ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے پر بہت سارے بال ہیں۔ ان کا علاج بھی کروایا ہے مگر کوئی فائدہ نہیں ہو رہا بہت ساری کریمیں بھی استعمال کی ہیں ۔ لیکن کوئی خاص فائدہ نہیں ہو رہا۔ اب عبقری کے قارئین سے درخواست ہے کہ ایسا نسخہ بتائیں کہ میرا اور میرے دوستو ں کایہ مسئلہ حل ہوجائے۔ (عبدا لفتا ح ،سکھر سندھ)٭مجھے بوا سیر تھی جس کے لیے میں نے عبقری سے ایک ٹوٹکہ آزما یا جس سے کا فی آفا قہ ہو ا۔ لیکن ایک رگ پھول کر بار بار مقعد سے با ہر نکل آتی ہے ۔ جس سے نمازکے لیے ہر با رشلوار تبدیل کرنا پڑتی ہے ۔ عبقری کے قارئین اس کے لیے اپنا کو ئی تجربہ ماہنامہ عبقری کے ذریعے بتائیں ۔ (ایک عبقری کا قاری) ٭میر ا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے عرصہ 18 سال سے آنتو ں کی ناسو ر بیماری یعنی السریٹو کو لائٹس ہے۔ پا خانے میں خون آتا ہے ۔ بڑی آنت میں زخم اور ورم ہیں ۔ پا خانہ بغیر کنٹرول کے اور بار بار آتا ہے ۔ کوئی بھی قاری اپنا روحانی ٹوٹکہ یا دوائی سے علا ج بتا ئیں ۔ (مشتا ق قریشی ، لیہ ) ٭میری شادی میں رکا وٹ ہے بات تقریباً طے ہو جاتی ہے۔لیکن آخر میں لڑکی والے پھر انکا ر کر دیتے ہیں ۔ ہرقسم کا وظیفہ ، حر بہ استعمال کیا ہے ۔لیکن فا ئدہ کوئی نہیں ہوا ، حالانکہ تعلیم یافتہ اور سرکاری ملازم ہوں۔ رشتہ کی بندش دورکرنے کے لیے کو ئی عمل بتائیں ۔ ( ف، ب، مالا کنڈ ایجنسی )
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 564 reviews.