حضرت مولانا محمد رمضان صاحب رحمتہ اللہ علیہ بوڑیوی
خواص سورئہ فاتحہ
(1) سورئہ فاتحہ میں سوائے موت کے ہر مرض کیلئے شفاءہے۔
(2) جو شخص فرائض عشاءاور وتروں کے درمیان سورئہ فاتحہ 260 مرتبہ 260روز تک پڑھے گا، اگر پڑھنے والا فقیر ہو گا تو مالدار ہو جائے گا۔
(3)اگر سورئہ فاتحہ 100 مرتبہ روزانہ پڑھا کریں تو ہر بلا سے امن میں رہیں اور دشمن مغلوب و مقہور ہو جائے گا۔
(4)جس شخص کو تہیئہ بخار آرہا ہو، ایک روئی کے پھایہ پر سات مرتبہ سورئہ فاتحہ پڑھ کر دم کرکے مریض کے بائیں کان میں رکھ دیں، بخار جاتا رہے گا۔
(5)اگر کسی کو سانپ نے کاٹ لیا ہو تو دودھ پر 7بار یا 21بار سورئہ فاتحہ دم کرکے تھوڑا سا لہسن پیس کر ملا دیں اور مریض کو پلائیں۔ شفا پائے گا۔
(6)اگر کسی کا لڑکا بھاگ گیا ہو اور اس قفل کو ایک کوری ہانڈی میں رکھ کر تقریباً ایک سیر پانی ڈال کر چولہے پر رکھ کر آگ جلائیںاور گیا رہ با ر سورئہ یسین پڑھ کر دم کریں۔ انشاءاللہ لڑکا شام تک واپس آجائے گا۔
7-21دانہ گندم لیں ہر ایک دانہ پر ایک ایک بار سورئہ فاتحہ دم کرکے ان دانوں کو دودھ میں ڈال کر پکائیں۔ اگر دودھ پھٹ جائے تو اس عورت پر کارگر نہ ہو گا اور اگر نہ پھٹا تو اس دودھ پر 360 مرتبہ سورئہ فاتحہ دم کرکے اور 11 روز تک عورت اور مرد کو پلائیں یہ عمل اولاد کیلئے ہے۔
آیت کریمہ پڑھنے کی ترکیب
رات کو ایک پیالہ پانی سے بھر کر مصلی پر رکھ لیں اور 360 مرتبہ آیت کریمہ پڑھنا شروع کریں جب ایک تسبیح پوری ہو جائے تو اس تسبیح کو پانی میں بھگو کر اپنے چہرہ اور بدن پر پھیریںیہی عمل 40روز تک پڑھیں دوسری ترکیب میں نیت حصول مطلب 12ہزار مرتبہ روزانہ 40 روز تک آیت کریمہ پڑھیں۔اگر 12ہزار مرتبہ نہ پڑھ سکیں تو 12سو مرتبہ ضرور پڑھیں۔
سورئہ مزمل پڑھنے کی ترکیب
پہلے 21 مرتبہ یہ درود پڑھیں: ” اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی ٰالِ مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ المُزَّمِّل وَالخَصَائِص “ اس کے بعد یہ دعا ایک بار پڑھیں: ”یَاحَنَّانُ اَنتَ الَّذِی وَسِعتَ کُلِّ شَیئٍ رَحمَةً وَّ عِلمًا یَا حَنَّانُ“ اس کے بعد سورئہ مزمل 41بار پڑھیں اور آخر میں100 مرتبہ یہ دعا پڑھیں: ”اللّٰہُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ اَن تَسخِرَ لِیَ خُدَّامَ ہٰذِہِ السَّورَةِ الشَّرِیفَةِ بِحَقِّ َلااِٰلہَ اِلاَّ اللّٰہُ مُحَمَّد رَّسُولُ اللّّّٰہِ“ اس کے بعد درود شریف پڑھ کر اللہ سے دعا مانگیں ۔یہ عمل 40روز کا ہے۔
سورئہ مزمل پڑھنے کی دوسری ترکیب
سورئہ مزمل ہر روز تین مرتبہ بعد نماز فجر اور بعد نماز عشاء3مرتبہ اس ترکیب سے پڑھیں کہ جب اس آیت پر پہنچیں رَبُّ المُشرِقِ وَ المَغرِبِ لَا اِلٰہَ اَّلا ہُوَ فَاتَّخِذہُ وَکِیلًا۔
تو اس آیت کو تین مرتبہ پڑھیں۔ اس کے بعد حَسبُنَا اللّٰہُ وَ نِعمَ الوَکِیلُ 450بار پڑھ کر سورئہ مذکورہ تمام کریں اور سجدہ میں دعا مانگیں۔
تنویر قلب
جو شخص آیت حَسبُنَا اللّٰہُ وَ نِعمَ الوَکِیلُ کثرت سے پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے دل کو منور کر دے گا۔ تمام پوشیدہ چیزیں ظاہر ہونے لگیں گی۔ تمام مکروہات سے امن میں رہے گا۔ تمام موذی جانوروں کی گزند سے محفوظ رہے گا۔ جادو اس پر اثر نہ کرےگا۔
دشمن، حاسداورمفسد کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے
سیسہ کے ایک ٹکڑے پر کندہ کرکے انگوٹھی کے نگینہ کے نیچے رکھ کرہاتھ میں پہنیں۔ کسی شخص کی طاقت نہ ہو گی کہ اس کے سامنے یا پس غیب اس کوبرا بھلا کہہ سکے، وہ آیت یہ ہے: بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحیمِ۔
خیروبرکت کیلئے بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحیمِoط ذٰلِکَ فَضلُ اللّٰہِ یُوتِیہِ مَن یَّشَآئُ ط وَاللّٰہُ ذُوالفَضلِ العَظِیمِ۔“ (سورئہ جمعہ آیت نمبر 4) جمعہ کے دن لکھ کر صندوق یا مال خزانہ میں رکھیں‘ حق تعالیٰ غیب سے برکت عطا فرمائے گا۔
٭اگر کسی کھانے پینے کی چیز سے نقصان یا ضرر کا اندیشہ ہو‘ سورئہ قریش پڑھ کر کھا لیں۔ انشاءاللہ مضر ثابت نہ ہوگی۔
٭دیو‘ پری کے دفعیہ کیلئے مریض کو سامنے بٹھا کر سورة الطارق 3مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ ٭جس گھر میں آسیب کا عمل دخل ہو سورئہ مزمل گیارہ بار پانی پر پڑھ کر وہ پانی گھر کے چاروں کونوں میں ڈال دیں۔ آسیب بھاگ جائے گا۔
٭سورة الناس کی تلاوت سے بھی آسیب شیاطین بھاگ جاتے ہیں ۔ جن اور پری کے دفعیہ کیلئے سورئہ جن 7مرتبہ دم کریں۔
٭اگر مرد یا عورت پر دیو کا اثر ہو تو سورئہ حجرات لکھ کر مریض کے دائیں ہاتھ پر باندھیں۔ اگر مکان کی دیوار پر سورئہ حجرات لکھ کر لٹکا دیں۔ دیو اور جن اس گھر میں داخل نہ ہو سکے گا۔
3 بار آیت الکرسی اور 3,3بار چاروں قل اور 41بار یَاحَفِیظُ تَحَفَّظتُ بِالحِفظِ وَ احفَظ فِی حِفظِکَ یَاحَفِیظُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے تمام جسم پر ملیں۔ جنات، شیاطین اور ہر قسم کے آسیب سے حفاظت کیلئے بہترین حصار ہے۔
”ال م ص ر ک ہ ی ع ط ص ح ق۔ یہ 14نورانی حروف ہیں لکھ کر پاس رکھنے والا حرق‘ غرق‘ سرق اور ہر بدی سے محفوظ رہے گا۔اگربِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پانی پر دم کرکے بخار کے مریض کو پلائیں ‘ صحت یاب ہوگا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 568
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں