Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میں نیم بے ہوش ہو گئی (لیڈی ڈاکٹر فرحت عزیز)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2008ء

(آپ بھی اپنے مشاہدات لکھیں صدقہ جاریہ ہے، بے ربط ہی کیوں نہ ہوں، تحریر ہم سنوار لیں گے۔ ادارہ) مجھے دورانِ حمل قے، بے چینی بہت شدید، ہیضے کی طرح، بار بار ابکائیاں آتی تھیں۔ دل بیٹھ جاتا تھا۔ کھڑے ہونے کی سکت نہیں رہتی تھی۔ ڈرپ لگوائی اور کئی دن ہسپتال داخل رہی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ مزید ٹوٹکے استعمال کیے، ڈاکٹری دوائیں بھی بہت استعمال کیں۔ منہ میں پانی بہت آتا تھا۔ میری ایک دوست جو کہ انڈیا کے ایک حکیم کی بیٹی تھی۔اس کے چچا کنگ ایڈورڈ کے پرنسپل تھے اس نے یہ نسخہ بتایا: اسپغول ثابت ایک کھانے کا چمچ، زرمشک کے 11دانے ململ کے کپڑے میں با ندھ لیں۔ ایک پیالی عرق گاﺅزبان لیںاور اس میںململ کے کپڑے میں بندھا ہوا اسپغول اور زرمشک ڈال کر ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔ اس کا لعاب نکلے گا۔ اس لعاب کو چاٹنا ہے۔ دن میں 10-8 بار۔ جیسے جیسے طبیعت درست ہو اوقات میں کمی کرتے جائیں، جب پوٹلی ختم ہو جائے دوبارہ بنالیں۔ اس نسخے کے استعمال سے جسم میں پا نی کی کمی پوری ہو گی۔ طبیعت بحال ہو گی، جسم میں طاقت آئے گی۔ قے بالکل بند ہو جائے گی، دل کی گھبراہٹ ختم ہو گی، دھڑکن معمول پر آئے گئی اور کبھی یہ تکلیف نہیں ہوگی۔ میں نے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اس نسخہ کو استعمال کیا۔ رزلٹ سو فیصد ہے۔ اس کے بعد دوبارہ دو بار حمل ہوا لیکن یہ تکلیف پھر نہیں ہوئی۔ اگر کسی کو ہو تو یہ نسخہ استعمال کریں۔ یہ بچوں کے ہیضے، ڈائریا اور فوڈ پوائزنگ کا بے مثال نسخہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ نسخہ دل کی عمومی گھبراہٹ، ہائی بلڈپریشریا جن کا بلڈپریشر کنٹرول نہ ہوتا ہو، ٹینشن، ڈپریشن اور بے چینی کابہترین آزمودہ علاج ہے۔ ایسے لوگ جن کے معدے میں تیزابیت، جلن اور السر ہو، حتیٰ کہ معدے اور آنتوں کے زخم تک کے لیے لاجواب ہے، یہی نسخہ ہیپاٹائٹس یعنی کالے یرقان کی ہر قسم کے لیے اکسیر ہے۔ کینسر کے مریض کو بعض دفعہ قے نہیں رکتی اس کو بہت فائدہ مند ثابت ہو تا ہے۔ موسم گرما اور سرما میں بھی مفید ہے، ایسے اوقات جب لو چل رہی ہو اور پیاس کی حدت اور شدت میں کمی نہ آرہی ہو، اس وقت یہ پرسکون مشروب سے کم نہیں۔ واضح رہے کہ یہ نسخہ میں نے اس وقت استعمال کیا تھا جب میرے جسم کی طاقت ختم ہوگئی تھی اشاروں سے بات کرنے لگی اور جسم نڈھال ہو گیا تھا، لیکن اس نسخہ سے یہ معاملہ درست ہو گئے۔ سو چھینکیں آتی تھیں صبح اٹھتے ہی چھینکیں تقریباً سو کے قریب آتی تھیں اور ہر اگلی چھینک زور دار کہ میری پسلیا ں ہل جاتی تھیں۔ آنکھیں سر خ، سر میں سخت درد، ناک سے بے تحاشا پانی آتا تھا، منہ سے زبردست لعاب، ناک مسلسل بہتاتھا، سانس نہیں آتاتھا۔ بالکل دمے والی کیفیت ہوتی تھی۔ دس پندرہ منٹ یہ کیفیت ہوتی تھی۔ ایسا لگتا تھا کہ شاید کئی سالوں کی مریضہ ہوں۔ آخر کار مجھے کلینک میں کسی نے بتایا یہ والا نسخہ استعمال کریں۔ ھوالشا فی: اسطخدوس، مغز بادام، سفید مرچ ہم وزن لیں اور ان کو باریک کرکے یک جان کر لیں اور رات کو سوتے وقت ایک چمچ ٹی سپون گرم دودوھ کے ہمراہ لیں۔ واضح رہے کہ کھانا 3گھنٹے سونے سے پہلے کھالیں۔ اس وقت پیٹ بھرا ہوا نہ ہو۔ جب میں نے یہ لیا تو آدھے سر کا درد ختم ہوگیا۔ چھینکیں، پانی، الرجی بالکل ختم ہو گئی حالانکہ ناک کی ہڈی بڑھی ہوئی ہے اور اس کا علاج بظاہر آپریشن ہے لیکن آج پورے 10سال ہو گئے ہیں مجھے پھر یہ تکلیف نہیں ہوئی ہے۔ یہ نسخہ بے شمار لوگوں کو دیا اور سب کو فائدہ ہوا۔ امریکہ بھائی کو بتایا، پاکستان میں ڈاکٹروں نے کہا کہ شاید یہ نشہ کرتا ہے حالانکہ اس کو الرجی تھی کہ جیسے ہی موسم بدلا نزلہ، زکام چھینکیں شروع ہو جاتی تھیں۔ یہ نسخہ دماغی کمزوری، دماغی خشکی، الرجی ، چھینکیں، سوزش کے لیے آزمودہ ہے۔ میرے کلینک کے دوران لمحوں میں یہ چھینکوں کا طوفان شروع ہوجاتاتھا حتیٰ کہ ایسے محسوس ہوتا تھا شاید دمہ شروع ہو گیا ہے۔ پانی اتنا خراش دار ہوتا تھا کہ جہاں لگتا تھا حلق جل جاتا تھا۔ قہوہ سبز پودینہ کے پتے، سبزالائچی، سونف کے دانے، بادیاں خطائی کے پھول، اسطخدوس، ان تمام کو ہم وزن کوٹ پیس کر سفوف بنا کر چائے کی پتی کی طرح محفوظ کرکے رکھ لیں۔ ترکیب استعمال 5کپ پانی کو اچھی طرح ابالیں چینی یا شہد حسبِ ضرورت ڈالیں اور پھر ایک چمچ سفوف ڈال کر دم میں رکھ کر نیچے آگ بند کر دیں۔ تقریباً 2 منٹ کے بعد اتار کر چائے کی طرح پئیں اگر لیموں کے چند قطرے ڈالیں تو فائدہ بڑھ جائے گا۔ فائدہ: کھانا جتنا مرضی کھایا ہوا اس قہوہ کے استعمال سے فوراً طبیعت بحال، گیس، تبخیر، نزلہ، زکام، الرجی، سر بھاری ہو، دل ڈوبتا ہوا فوراً ختم ہو جاتا ہے اور کھانا فوراً ہضم ہو جاتاہے۔ یہ نسخہ دراصل مجھے حضرت مفتی عبدالحمید رحمتہ اللہ علیہ نے عنایت فرمایا تھا۔ یہ نسخہ ہم نے دوپہر کے کھانے میں معمول بنالیا اور گھر بھر کی معدے کی تکلیف ختم ہو گئی اور خوب فائدہ ہوا۔ کھانے کی لذت کے لیے کلونجی اور میتھرے ہم وزن پیس کر چٹکی کھانا میں پکانے کے دوران ڈال دیں تو کھا نے میں لذت آجاتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 577 reviews.