Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

معاشی اور جسمانی مشکلات سے نجات (کامران خان، گلگت)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2008ء

بسم اللہ الرحمن الرحیم زیارت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نصیب ہو اِنَّ اللّٰہَ وَمَلٰئِکَتَہ‘ یُصَلُّونَ عَلَی النَّبِیِّط یٰٓاَ یُّھَا الَّذِینَ اٰمَنُوا صَلُّو ا عَلَیہِ وَسَلِّمُوا تَسلِیمًا بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے رحمت بھیجتے ہیں ان پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پر۔ اے ایمان والو تم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کر و ۔(پارہ 22سورة الاحزاب آیت نمبر 56) جو شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ہم کلام ہونے کا یا ان کی زیارت کا خواہش مند ہو وہ رات کو سوتے وقت اس آیت کی ایک تسبیح بلا ناغہ پڑھے۔ ان شاءاللہ جلد ہی خواہش پوری ہوجائے گی۔ موذی جانور یا دشمن سے خوف ہو ”صُمّم بُکم عُمی فَہُم لَایَرجِعُونَ“(پارہ 1 سورة البقرہ آیت نمبر 18)”ترجمہ بہرے ہیں گونگے ہیں اندھے ہیں سو یہ اب رجوع نہ ہوں گے۔“ اگر راستہ میں کسی موذی جانور یا دشمن سے خوف محسوس ہو تو(7) دفعہ اس پر مذکورہ آیت پڑھ کر پھونکیں۔ درد اور بیماری سے شفا کےلئے ”وَاِن یَّمسَسکَ اللّّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہ‘ٓ اِلَّا ھُوَط وَاِن یَّمسَسکَ بِخَیٍرٍ فَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدَیر “ (پارہ 7 سورہ الانعام آیت نمبر 17) ”اور اگر تجھ کو اللہ تعالیٰ کوئی تکلیف پہنچا ویں تو اس کو دور کرنے کو سوائے اللہ تعالیٰ کے اور کوئی نہیں اور اگر تجھ کو کوئی نفع پہنچاویں تو وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والے ہیں۔ “ اگر آپ کو ہر قسم کی بیماری سے شفا حاصل کرنی ہو تو (7یا 11) دفعہ مذکورہ آیت کو جس جگہ تکلیف ہو وہاں ہاتھ رکھ کر پڑھ لو اور تھتھلا دو( تھو تھو کر دو)۔ان شاءاللہ تکلیف سے نجا ت مل جا ئے گی ۔ رزق کی تنگی اور کسی خاص چیز کے حصول کےلئے ”رَبَّنَآ اَنزِل عَلَیناَ مَآئِدَةً مِّنَ السَّمَآئِ تَکُونُ لَنَا عِیدًا لِّاَ وَّلِنَاوَاٰخِرِناَ وَاٰیَةً مِّنکَج وَارزُقنَا وَاَنتَ خَیرُ الرّٰزِقِینَ۔“(پارہ 7 سورہ المائدہ آیت نمبر114) ”اے ہمارے پروردگار ہم پر آسمان سے کھانا نازل فرمائیے کہ وہ ہمارے لئے یعنی ہم میں جو اول ہیں اور جو بعد ہیں سب کےلئے ایک خوشی کی بات ہو جائے اورآپ کی طرف سے ایک نشان ہو جاوے اور آپ ہم کو عطا فرمائیے اور آپ سب عطا کرنے والوں سے اچھے ہیں۔ “ اگر آپ رزق کی تنگی سے پریشان ہیں یا کسی خاص چیز کے کھانے کی حاجت ہو تو مذکورہ آیت کو (7) دفعہ پڑھ کر آسمان کی طرف پھونکیں۔ خبر دار۔ دعا پوری ہونے کے بعد اللہ کا شکر ادا کرنا۔ دل کی گھبراہٹ دور ہو ”اَلَّذِینَ اٰمَنُواوَتَطمَئِنُّ قُلُوبُہُم بِذِکرِاللّٰہِ ط اَلَا بِذِکرِاللّٰہِ تَطمَئِنُّ القُلُوبُ“ (پارہ 13 سورة الرعدآیت نمبر28)”مراد اس سے وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور اللہ کے ذکر سے ان کے دلوں کو اطمینان ہوتا ہے۔ خوب سمجھ لو کہ اللہ کے ذکر سے دلوں کو اطمینان ہو جاتا ہے۔ “ اگر آپ کو دل کی گھبراہٹ اور بیماری دور کرنی ہو تو (41) بار پانی پر سورئہ الر عد کی آیت نمبر28 دم کر کے پی لو۔ مقدمہ میں کامیابی کےلئے ”وَقُل جَآئَ الحَقُّ وَزَھَقَ البَاطِلُ ط اِنَّ البَاطِلَ کَانَ زَھُوقًا “”اور کہہ دیجئے کہ حق آیا اور باطل گیا گزرا ہوا (اور ) واقعی باطل چیز تو یونہی آتی جاتی رہتی ہے۔ “(سورئہ بنی اسرائیل آیت نمبر 81 ) اگر آپ کو مقدمہ میں کامیابی حاصل کرنی ہو تو روزانہ کسی نماز کے بعد (133) دفعہ مذکورہ آیت پڑھ لو اگر حق پر ہو تب پڑھو ، ورنہ ناحق پڑھنے والاخود مصیبت میں گرفتار ہو سکتا ہے۔ غصہ دفع کرنے کےلئے ”وَالکٰظِمِینَ الغَیظَ وَالعَافِینَ عَنِ النَّاسِط وَاللّٰہُ یُحِبُّ المُحسِنِینَ۔“ ”اور غصے کے ضبط کرنے والے اور لوگوں سے در گزر کرنے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ ایسے نیکو کاروں کو محبوب رکھتا ہے۔ “(سورئہ آل عمران آیت نمبر 134 ) اگر آپ کو غصہ شدید آتا ہے اور آپے سے باہر ہو جاتے ہیں تو (101) دفعہ مذکورہ آیت(21) دن تک چینی پر پڑھ کر کھا لیں۔ بیٹے اور بیٹی کیلئے رشتہ نصیب ہو ”اَمَّن یُّجِیبُ المُضطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَیَکشِفُ السُّوئَ“(پارہ 20 سورة النمل62)”وہ ذات جو بے قرار آدمی کی سنتا ہے جب وہ اس کو پکارتا ہے (اور اس کی مصیبت کو دور کر دیتا ہے) اگر آپ کو اپنی ولاد کا رشتہ نہیں ملتا تو اٹھتے بیٹھتے مذکورہ آیت کا ورد جاری رکھیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 583 reviews.