پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر مسلموں سے حسن سلوک
رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک شانِ رحمت یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے قرابت دار قیدیو ں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے کی ممانعت فرما دی۔ ایک گھرانے یا خاندان کے تمام ارکا ن کو ایک ہی جگہ ٹھہراتے اور یہ گوارا نہ فرما تے کہ کسی گھرانے کے افرا د اپنے اقربا ءسے علیحدہ ہو جائیں ۔ ( ابن ما جہ ) ا س سے یہ فا ئدہ ہو تا تھا کہ با پ بیٹا ، بہن بھائی، شوہر بیوی ، اکھٹے رہ کر مسرور و شادما ں اور ایک دوسرے سے مانوس رہتے۔وہ جن صحابہ رضی اللہ عنہ کو تقسیم کیے جاتے وہ اُن کے لیے گھر کے دوسرے افرا د کی حیثیت رکھتے ۔ چنا نچہ صحابہ رضی اللہ عنہ کی پا کیزگی ¿ اخلا ق کے با عث یہ مجلس ان اسیر و ں کے لیے بہترین تربیت گا ہ ثا بت ہو ئی ۔
غزﺅہ روم کے ایّام میں بہت سے قیدی کسی مسلمان افسر کی نگرانی میں بحری سفر کر رہے تھے ۔ حضرت ابو ایو ب انصاری رضی اللہ عنہ وہا ں سے گزرے تو دیکھا کہ ایک قیدی عورت زارو قطار رو رہی ہے ۔ حضرت ابو ایو ب انصاری رضی اللہ عنہ نے اس کے رونے کا سبب دریافت کیا تو بتا یا گیا کہ اس کا بچہ اس سے چھین لیا گیا ہے ۔ حضرت ابو ایو ب انصاری رضی اللہ عنہ بذاتِ خود گئے اور لڑکے کو لاکر عورت کے حوالے کر دیا۔ افسر نے امیر المومنین رضی اللہ عنہ سے اس کی شکا یت کی ۔ وہا ں سے با ز پرس ہوئی تو انہو ںنے جوا ب دیا کہ شفیقِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ظالمانہ طریقہ کی بڑی سختی سے ممانعت فرمائی ہے۔( مسند امام احمد ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص پر لعنت کی جو باپ اور اس کے بیٹے میں اور دو بھا ئیو ں کے درمیان جدائی ڈالے‘ ( مشکوة بحوالہ ابن ما جہ و دار قطنی )
یا د رہے کہ پہلے زمانہ میں عرب اور اس کی ملحقہ سر زمینو ں کے غیر مسلموں کے حالات پڑھنے سے معلوم ہو تاہے یہ روا ج تھا کہ وہ بسا اوقات اپنے اہل و عیال اور مال مویشی کو بھی اس خیا ل سے محاذِ جنگ میں لے جاتے تھے کہ ان کی مو جو دگی میں اپنی جانو ں پر کھیل جا ئیں اور پیچھے ہٹنے کا نام نہ لیں ۔ ایسی حالت میں اگر محاربین قتل ہو جانے یا مغلوب ہونے کے بعد اسیر ہو جا تے تو ان کے اہل و عیال بھی دوسرے اموالِ غنیمت میںشامل کر لیے جاتے ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں