Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پوشیدہ بیماری سے نجات کا حیران کن واقعہ

ماہنامہ عبقری - جولائی 2015ء

دل میں یہ یقین پختہ رکھا جو میرے آقا ﷺ نے فرمایا برحق ہے اور بے شک برحق ہے۔ الحمدللہ! اب میں بالکل ٹھیک ہوں لیکن اب میں دو نفل اور’’وظیفہ حضور ﷺ‘‘ میں اسے وظیفہ حضورﷺ کہتی ہوں پابندی سے ادا کرتی ہوں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے ایک خاص قسم کی بیماری تھی‘ جب بھی گرم ختم ہوتی سردی شروع ہوتی تو میری شرمگاہ پر عجیب و غریب قسم کی الرجی ہوتی جس سے اندرونی حصہ تو متاثر ہوتا ہی میرا نیچے والا ہونٹ وہ بھی شدید متاثر ہوتا ہے۔ مجھے اتنی شدید قسم کی خارش ہوتی ہے کہ برداشت سے باہر ہوجاتا ہے۔ ہر قسم کے انجکشن لگوائے‘ کریمیں استعمال کیں مگر الرجی تھی کہ جانے کا نام ہی نہیں لےرہی تھی۔ ایک رات مجھے شدید خارش ہورہی تھی‘ میاں صاحب اور بچے سو چکے تھے‘ سخت سردی کی رات‘ کوئی دوائی اثر نہ کررہی تھی۔ حتیٰ کہ میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے اور میں اسی بے بسی کے عالم میں اپنے اللہ سے باتیں شروع کردیں کہ اے میرے اللہ! میں نے دوائیاں پیں‘ ہر طرح کے ٹیکے لگوائے مجھے کوئی فائدہ نہ ہوا‘ اب مجھے شرم آتی ہے کسی کے سامنے بے پردہ ہونے کو۔۔۔ اسی طرح باتیں کرتے کرتے میں سوگئی۔ میں کیا سوئی میری قسمت جاگ گئی۔ میں نے دیکھا کہ حضور نبی کریم ﷺ ایک تخت مبارک پر تشریف رکھے ہوئے ہیں۔ میں ساتھ نیچے بیٹھی ہوئی ہوں۔ آپ ﷺ اپنے اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ساتھ گفتگو فرمارہے ہیں‘ میں کسی کو نہیں دیکھتی بس نظریں جھکائے بیٹھی۔ اتنے میں حضور نبی کریم ﷺ ارشاد فرماتے ہیں اسے بھی شفاء مل سکتی ہے اگر یہ درود کے بعد سورۂ فاتحہ ایک بار اور نو بار سورۂ اخلاص پڑھ کر مجھے(ﷺ)‘ ازواج مطہرات اور اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کو ہدیہ کرے اور اسے نو بار ہماری زیارت ہوگی۔یہ بات سن کر میں بےاختیار سر اٹھا کر دیکھتی ہوں کہ آپ ﷺ کو کو یہ بات فرمارہے ہیں تو میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ کی انگلی مبارک کا اشارہ میری طرف تھا تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی‘ میرے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی تو آپ ﷺ کے چہرہ انور پر ایک لٹ مبارک گھوم رہی تھی اور اُس خوبصورت اور لاجواب گونگھریالی زلف پر میری نظر رک گئی اور میری آنکھ کھل گئی تو جو آنکھیں روتی ہوئی سوئیں تھیں اب ان میں خوشی کے آنسو تھے۔ میں نے اسی وقت بغیر وضو ہی حضور نبی کریم ﷺ کا بتایا ہوا وظیفہ پڑھا اور پھر اٹھی وضو کیا سب سے پہلے تحفے کے طور پر آپ ﷺ اور آپ ﷺ کی اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کو دو نفل پیش کیے۔ پھر ظہر تک میں کافی حد تک بہتر ہوچکی تھی‘ اب ظہر کی نماز پڑھنے کے دوران خواب کا نقشہ میری آنکھوں میں گھوم گیا تو دل میں جیسے اللہ نے ڈال دیا ہو کہ پھٹکڑی اور میتھی کے بیج اچھی طرح ابال کر استنجا کرو‘ فوراً نماز ختم کی یہ پانی تیار کیا تو مجھے یاد آیا (پھٹکڑی اور میتھی دانہ ہموزن کا پانی سردیوں میں نیم گرم اور گرمیوں بنا کر رکھ لیں ٹھنڈا ہونے پر استعمال کریں انشاء اللہ بہت جلد فائدہ ہوگا)یہ نسخہ تو عبقری میں آیا تھا‘ خیر میں نے ایسا ہی کیا تو دل میں یہ یقین پختہ رکھا جو میرے آقا ﷺ نے فرمایا برحق ہے اور بے شک برحق ہے۔ الحمدللہ! اب میں بالکل ٹھیک ہوں لیکن اب میں دو نفل اور’’ وظیفہ حضور ﷺ‘‘ میں اسے وظیفہ حضورﷺ کہتی ہوں پابندی سے ادا کرتی ہوں۔ میری طرف سے تمام قارئین کو بھی اجازت ہے جیسے مجھے شفاء ملی‘ اللہ میرے آقاﷺ کی امت کی ہر بندی کو شفاء نصیب ہو‘ خاص کر پردہ کرنے والی بیماریوں سے۔ آمین!۔ محترم حضرت حکیم صاحب میرا نام شائع ہرگز نہ کیجے گا۔ (پوشیدہ)۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 853 reviews.