Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کمی رزق کا آزمودہ علاج

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو‘ آپ کے سارے عبقری کے عملے کو‘ ایمان اور صحت والی دراز زندگیاں عطا فرمائے۔ میں عرصہ چھ ماہ قبل عبقری سے متعارف ہوئی‘ جب کالج کی ایک بچی اس کو پڑھ رہی تھی۔ اس میں ایک عمل لکھا تھا میں نے کیا اللہ نے فوراً میری حاجت پوری کی۔ تقریباً چھ سال سے میں اوون لینا چاہتی تھی‘ پیسے اکٹھے کرکے بھائی کو دئیے مگر اوون تھا کہ آنے کا نام ہی نہ لیتا تھا۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کے زمانے میں ضرورت اور بھی شدید تھی‘ کتنی ہی بار اپنی بے بسی پر اللہ کے حضور روئی‘ گڑگڑائی‘ استغفار کیا مگر کام ندارد۔ بچی سے رسالہ عبقری لیا تو لکھا تھا اگر کوئی بندہ تنگ کرتا ہو تو

کی تسبیح صبح و شام ایک ہفتہ تک پڑھیں۔ ظالم بندے سے جان چھوٹ جائے گی۔ قاری نے لکھا تھا کہ میرے بیٹے کو اس کا باس بہت تنگ کرتا تھا میں نے ایک ماہ یہ تسبیح کی تو اس کی ٹرانسفر ہوگئی اور میرے بیٹے کو اس کی دھمکیوں اور اذیت سے اللہ پاک نے نجات دلا دی۔ یہ پڑھ کر میں نے یہ تسبیح اوون کیلئے پڑھنا شروع کردی‘ واللہ ابھی تسبیح کرتے چوتھا دن تھا کہ بھائی نے اوون بھیج دیا اور میں عبقری کی دیوانی ہوگئی کہ اللہ کریم نے میری استغفار کو قبول فرما کر مجھے عبقری سے متعارف کروایا۔
یونہی میرے گھر کے حالات پچھلے بیس سال سے بڑے مخدوش جارہے تھے‘ رزق کی کمی نے گھر میں لڑائیوں تک کو جنم دے دیا تھا‘ ادھر میاں سے خرچہ مانگا‘ ادھر توں تراخ شروع‘ رمضان المبارک کے شمارے میں 27 ویں شب کا عمل پڑھا کہ سات جَو کے دانوں پر 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھو اور اول و آخر درود ابراہیمی گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر دانوں پر دم کیا۔ بس جناب تب سے اب تلک سورۂ کوثر سات بار اول و آخر درودشریف کے ساتھ گیارہ یا سات مرتبہ پڑھتی ہوں۔ اللہ کریم نے کرم کیا میں جو کسی دن سو روپے کیلئے بھی پریشان ہوتی تھی اور اللہ سے رو رو کر عرض کرتی تھی کہ مالک اب کالج جارہی ہوں کوئی بچی خرچ کا نہ کہہ دے‘ اللہ رحیم و کریم عزت رکھ لینا۔ اب سورۂ کوثر سے اللہ نے غنی کردیا۔ اب پرس اللہ کریم نے پیسوں سے بھر دیا ہے۔پندرہ سال پرانی مصیبت ایک دم سے ختم: میرے ادارے میں کچھ بچیوں کے ساتھ ایک مسئلہ تھا کہ ادھر بچیوں کے پیپرز کا وقت آتا تو اُدھر بچیوں کی آنکھ پر دانہ‘ پھنسی نکل آتا۔ پڑھتیں تو کیا الٹا تکلیف میں مبتلا ہوجاتیں‘ دس پندرہ سال سے اکثر بچیوں کو اس مسئلہ کا سامنا تھا۔ عبقری میں ایک عمل آیا کہ ’’باوضو تعوذ اور تسمیہ کے بعد تین بار درود ابراہیمی پڑھیں پھر ایک سانس میں سورۂ مدثر کی آیت اٹھارہ  گیارہ بارپڑھ کر آنکھوں پر پھونک دیں۔ ایسا تین چار بار کرنے سے پھنسی ختم ہوجائے گی اور کبھی نکلے گی نہیں۔ الحمدللہ! بس جناب! مالک الملک نے کرم فرمایا یہ دم کرنے سے بچیوں کی آنکھیں ٹھیک ہوگئیں بلکہ اب تو کسی بچی کی آنکھ دکھنے آئے تو یہی پڑھ کر دم کردیتی ہوں۔ ڈاکٹرز کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ اللہ تعالیٰ شفاء عطا فرمادیتے ہیں۔  (ام معاویہ‘ سرگودھا)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 369 reviews.