Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گیس ‘تبخیر‘ دائمی قبض سے یقینی نجات

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

ھوالشافی:کچور250 گرام‘ زیرہ سفیدایک ہزارگرام‘ ہڑیڑ زرد ایک ہزار گرام‘آملہ مقسرہ 400 گرام‘ بہیڑے500 گرام‘ کالی مرچ200 گرام‘ سنڈھ200 گرام‘ دارچینی 100 گرام‘ نشادر ٹھیکڑی 500 گرام‘ ملٹھی پسی 200 گرام‘ سونف500 گرام‘ لونگ 100 گرام‘ سناءمکی ایک ہزار گرام‘ اجوائن دیسی 300 گرام‘ کالانمک1000 گرام‘ ٹاٹری دانے دار 100 گرام‘ میٹھا سوڈا 500 گرام‘ نمک شیشہ 300 گرام‘ آمچور1000 گرام‘ ٹکی پودینہ 100 گرام‘ پودینہ خشک 200 گرام‘ ست پودینہ 25 گرام۔ ست اجوائن50 گرام‘ ہڑیڑ جلابہ 150 گرام۔
ان تمام چیزوں کا سفوف تیار کریں۔ خوراک: کھانا کھانے کے بعد نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ اس پھکی سے بدہضمی‘ گیس‘ تبخیر معدہ‘ دائمی قبض‘ تیزابیت‘ جلن وغیرہ ‘ یہ پھکی معدہ کی تمام امراض کیلئے مجرب ہے۔ میرےدوستو‘ بھائیو‘ بزرگو‘ ساتھیو! یہ پھکی میری دکان کی شہرت کی خاص آئٹم ہے۔ یہ ہم کمرشل بیچتے ہیں‘ لوگ ’’کرشمہ پھکی‘‘ کا نام لے کر خریدتے ہیں۔ اس پھکی کو اپنے دوست‘ بھائی عزیز رشتہ داروں کو بھیجتے ہیں۔ یہ پھکی دکان داروں کیلئے مجرب نفع بخش چیز ہے۔
قبض کیلئے مجرب نسخہ: ھوالشافی: کالادانہ (عشق پیچہ) سقمونیہ‘ ریوند عصارہ‘ مصبر‘ زنجبیل‘ ہڑیڑ جلابہ‘ گوند کیکر۔ تمام چیزیں ہم وزن لے کر سفوف تیار کریں اور چنے کے برابر گولیاں تیارکریں۔ افعال و استعمال: رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں اگر زیادہ قبض ہو تو دو گولیاں استعمال کریں۔ان گولیوں سے دائمی قبض بھی ٹھیک ہوجاتی ہے اور ان سے بہت لوگوں کو فائدہ ہوا۔
ریح درد کیلئے مجرب نسخہ حاضر ہے!:ھوالشافی: کالی مرچ4 گرام‘ مصبر 4 گرام‘ سہاگہ سفید2گرام‘ اجوائن خراسانی 4 گرام‘ نمک سفید2 گرام‘ کوڑتمہ 4گرام۔ ترکیب بناوٹ: تمام ادویات کوکوٹ پیس کر سفوف بنائیں۔ رات کو سوتے وقت دو دو گولیاں استعمال کروائیں۔یہ جوڑوں کے درد‘ ریح درد کیلئے بہت مجرب ہے۔ اس نسخہ سے بہت مریض صحت یاب ہوئے ان کو اللہ تعالیٰ نے ٹھیک کیا جن سے چلا نہیں جاتا تھا اور نماز نہیں پڑھ سکتے تھے۔
ہچکی کیلئے مجرب: ھوالشافی: ملٹھی بیس گرام‘ مصری پچاس گرام۔ ایک پاؤ پانی میں پکائیں جب آدھ پاؤ رہ جائے تو آدھ آدھ گھنٹے کے بعد ایک ایک چمچ پلاتے رہیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ ایک مریض دکان پر آیا‘ اس کو ہچکی لگی ہوئی تھی وہ کہنے لگا میں پانچ چھ ماہ سے پریشان ہوں‘ میرا کوئی حل کریں‘ آپ کی مہربانی ہوگی۔میں نے کہا بھائی بات یہ ہے میں تو حل نہیںکر سکتا۔ اس کا حل تو اللہ پاک ہی کریں گے میں نے یہ نسخہ اس کو دیا اور اسی وقت ملازم کو کہا بھائی دو پڑیاں ہلدی پسی کی لے آؤ‘ اسی وقت پانی سے اس کو دو پڑیاں کھلادیں تو اسی وقت اس کی ہچکی بند ہوگئی اورپھر اس نے گھر جاکر یہ نسخہ بھی استعمال کیا اس کی ہچکی ہمیشہ کیلئے بالکل ٹھیک ہوگئی۔
ایک اورواقعہ یاد آیا کہ ہمارے شہر بہاولپور میں ایک ڈاکٹر صاحب ہیں‘وہ میرے پاس آئے اس نے کہا میاں صاحب میں تو بہت تنگ ہوں میری ہچکی بند نہیں ہوتی۔ میں نے بہت علاج کروائےہیں اور خودبھی کیے ہیں‘ ہچکی بند نہیں ہوتی۔ میں نے ان کو درج بالا نسخہ استعمال کروایا تو اللہ نے ان کو شفاء عنایت فرمائی۔
اکسیر جگر کیلئے مجربـ: ھوالشافی: ریوند خطائی پچاس گرام‘ نشادر ٹھیکڑی پچاس گرام‘ قلمی شورہ پچاس گرام۔ پیلا یرقان ہو‘ ہاتھ پاؤں جل رہے ہوں‘ ان کیلئے بہت مجرب ہے۔ خوراک: صبح و شام ایک ایک چمچ‘ شربت بزوری کے ساتھ استعمال کریں۔یہ نسخہ بھی ہماری دکان کا مجرب ہے‘ اس سے سینکڑوں مریض صحت یاب ہوگئے ہیں‘ یرقان پیلا ہو یا جگر میں گرمی ہو وہ بھی ختم ہوجاتی ہے۔
پرانی دردیں یا نئی چوٹ سب ختم (مجرب): ھوالشافی: آمبہ ہلدی 25 گرام‘ میدہ لکڑ 25 گرام‘ مصبر 25 گرام‘ گوند کیکر 25 گرام۔ بناوٹ: ان تمام چیزوں کو رگڑ کر سفوف تیار کرلیں۔ سفوف بالکل باریک کرلیں کیونکہ لیپ اچھے طریقہ سے ہوجائے۔ ترکیب استعمال: جہاں چوٹ لگی ہوئی ہو وہاں اتنا سفوف لیں جتنا لگانا ہے۔ پانی ملا کر لیپ کرلیں‘ انشاء اللہ تین چار دن لیپ کرنے سے درد ختم ہوجائےگا۔ ان گنت مریضوں کو فائدہ پہنچا جس آدمی کو بھی دیا‘ وہ ہی ٹھیک ہوگیا۔ ایک واقعہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ میں ظہر کی نماز پڑھ کر آیا‘ ملازم نے دکان کھولی‘ میں باہر کھڑا ہوگیا۔ ایک موٹرسائیکل پر ایک عورت آئی‘ اس نے اپنی کہانی سنائی کہ ’’بھائی جان! میں بہت تنگ ہوں‘ میں نے کہا بی بی کیا بات ہے؟ آپ کیوں اتنی پریشان ہیں؟ اس نے کہا: بھائی گھر والے مجھے کہتے ہیں کہ آپ مکر کرتی ہیں میرے پاؤں کے ٹخنے پرچوٹ لگی تھی اور میں نے بہت علاج کروایا اور ڈاکٹروں سے بہت دوائی وغیرہ لی لیکن مجھے کوئی فائدہ نہ ہوا اب گھر والے اور میرا خاوند بھی سب مجھے ہی کہتے ہیں کہ یہ تیرے کام نہ کرنے کے بہانے ہیں‘ مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ براہ مہربانی! مجھے کوئی اچھا سا مشورہ دے دیں‘ مہربانی ہوگی۔ پھر میں نے یہ نسخہ ان کو دیا‘ اللہ تعالیٰ نے اس بی بی کی تکلیف ختم کردی‘ اس کی زبان سے وہ دعائیں نکلیں جو میں سوچ بھی نہیں سکتا۔
برائے سیلان الرحم (معجون): نسخہ آپ کی نذر ہے۔ جیسا بھی لیکوریا ہو انشاء اللہ ختم ہوجائے گا۔ ھوالشافی: مربہ بہی سوگرام‘ مربہ آملہ سو گرام‘ مربہ ہڑیڑ سو گرام‘ مربہ سیب سوگرام۔ ان سب میوہ جات کے بیج سے گٹھلی وغیرہ سب نکال کر کونڈی میں پیس لیں پھر گوند کندر دس گرام‘ گوند ڈھاک دس گرام‘ الائچی خورد دس گرام‘ موصلی سفید انڈیا دس گرام‘ تمرہندی دس گرام‘ تیلیہ سپاری دس گرام‘ گل پستہ دس گرام‘ ثعلب مصری دس گرام‘ دارچینی دس گرام‘ طباشیر نقرہ تین گرام‘ کشتہ مرجان تین گرام‘ کشتہ بیضہ مرغ تین گرام‘ کشتہ مرگانگ تین گرام‘ کشتہ خبث الحدید تین گرام۔ تمام چیزوں کو پیس چھان کر سیب کا رس اور قند سفید پر ایک ڈیڑھ پاؤ لیکر پکائیں اور قوام تیار کرکے پہلے کوٹے ہوئے مربے کو حل کریں پھر باقی ادویہ کا سفوف ملا کر اتار لیں اور اچھی طرح کوٹ کر رکھیں۔ خوراک و مقدار: سات سات گرام صبح  و شام نہار منہ نیم گرم دودھ کے ہمراہ استعمال کریں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ یہ بھی ہماری دکان کا مجرب نسخہ ہے‘ اس نسخہ سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت زیادہ عورتیں صحت یاب ہورہی ہیں۔
غدود مثانہ (مجرب): ھوالشافی: چھلکا ریٹھہ 20 گرام‘ کشتہ حجرالیہود دس گرام‘ زیرو کے کیپسول بھرلیں‘ ایک کیپسول صبح‘ ایک کیپسول شام کو کھائیں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ محترم قارئین یہ نسخہ زندگی کا نچوڑ آپ کی خدمت میں حاضر کیا ہے۔ اس نسخہ سےایک مریض نہیں ہزاروں مریضوں کو اللہ نے صحت دی۔ میرے دوستو! وہ وہ مریض صحت یاب ہوئے جو ہسپتال میں آکسیجن پر تھے۔ صرف دو تین خوراک کھانے سے ہی اٹھ کر بیٹھ گئے۔ الحمدللہ!
میرے ماموں جان رحیم یار خان میں رہائش پذیر ہیں‘ ان کی عمر 97 سال تقریباً ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا ان کی صحت ساتھ نہیں دیتی‘ ان کا آپریشن نہیں ہوسکتا۔ اچانک میرے ماموں کے بھائی انور صاحب بہاولپور آئے اور ماموں جان کا بیٹا بھی ساتھ تھا‘ بیٹھے بیٹھے کوئی بات ہوئی‘ اس نے کسی کیلئے دوائی لینی تھی‘ اس نے کہا بھائی آپ کے ماموں کو تکلیف بہت زیاد ہے‘ یہ مسئلہ ہے‘ میں نے کہا اللہ ٹھیک کردے گا۔ یہ نسخہ اس کو دیا‘ اللہ تعالیٰ نے ٹھیک کردیا‘ الحمدللہ! آج تک دوبارہ تکلیف نہیں ہوئی۔ دوسرا واقعہ: میرا ایک دوست تھا‘ اس کو ہر دوسرے تیسرے دن بخار ہوجاتا‘ ایک دن ملاقات ہوئی تو میں نے اس سے پوچھا بھائی کیا وجہ ہے‘ کیا تکلیف ہے؟ پھر اس نے بتایا میرے مثانہ میں غدود ہیں‘ اب میں دس بارہ دن بعد آپریشن کرواؤں گا۔ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ تقریباً پچیس تیس ہزار روپے لگ جائیں گے۔ میں نے کہا بھائی انشاء اللہ آپ ٹھیک ہوجائیں گے‘ اس نے کہا وہ کیسے؟ میں نے کہا ہم نسخہ بتاتے ہیں اس نے کہا ٹھیک ہے۔ میں نے درج بالا نسخہ بنایا اللہ تعالیٰ نے اس کو ٹھیک کردیا۔ تقریباً چھٹے دنوں بعد کہنے لگا اب میں ٹھیک ہوں۔ اب تقریباً تین سال ہوگئے ہیں آج تک میرا دوست بالکل ٹھیک ہے۔
شوگر‘ قوت باہ اور اعصابی کمزوری کیلئے مجرب: نسخہ قارئین کی خدمت میں حاضر ہے‘ اس نسخہ کی سب قدر کریں۔ ھوالشافی: مصطلگی رومی 20 گرام‘ اسگندھ 50 گرام‘ موصلی سفید انڈیا 50 گرام‘ ثعلب مصری50 گرام‘ ثعلب پنجہ 50 گرام‘ ثعلب دانہ 50 گرام‘ طباشیر اصلی بانس والی 20 گرام‘ ستاور 50 گرام‘ بیہمن سفید50 گرام‘ بیہمن سرخ 50 گرام‘ سلاجیت اصلی 10 گرام‘ الائچی خورد 10 گرام‘ تالمکھانہ 50 گرام‘ گڑمار بوٹی50 گرام‘ کرنجوہ 100 گرام‘ چاسکو 50 گرام‘ تخم کریلا50 گرام‘ خشک کریلا 50گرام‘ تخم جامن 50 گرام‘ اندر جو تلخ 50 گرام‘ سورنجاں شیریں 50 گرام‘ قسط شیریں 50 گرام‘ چھلکا اسپغول 200 گرام‘ گودہ کوڑتمہ 20 گرام‘ مغزبادام 100 گرام‘ مغز پستہ 100 گرام۔ ترتیب بناوٹ: ان تمام چیزوں کو پیس چھان کر سفوف تیار کریں۔ صبح وشام نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ (کورس دوائی تین ماہ تقریباً) جو دوائی پہلےکھائی جارہی ہے‘ جاری رکھیں‘ آہستہ آہستہ چھوڑیں‘ انشاء اللہ مکمل طور پر شفاء ہوگی۔ انشاء اللہ دوبارہ نہیں ہوگی۔میرے ایک دوست میری دکان پر آئے‘ اس نے کہا بھائی مجھے شوگر ہوگئی ہے جس سے اعصابی کمزوری وغیرہ ہوگئی ہے‘ اب یہ میرے لیے بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ براہ مہربانی اس کا کوئی حل نکالیں‘ پھر میں نے یہ نسخہ اس کو تیار کرکے دیا‘ اس نے تقریباً دو اڑھائی ماہ کھایا اور میرے پاس آیا تو کہنے لگا اب میں بالکل ٹھیک ہوں‘ میری ہمشیرہ کو بھی شوگر ہے پھر اس کو بھی دیا‘ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کی وجہ سے ٹھیک ہوگئی پھر اس نے کہا بھائی! اگر آپ یہ نسخہ عام کردیں تو اس میں کوئی حرج تو نہیں میں نے کہا کوئی بات نہیں اس نے کہا مجھے یہ نسخہ لکھ کر دےدیں‘ میں نے اس کو لکھ کر دے دیا۔ اس نے اس نسخہ کی فوٹو کاپیاں کروالیں اور اپنی دکان پر لکھ لیں‘ اس کی دکان غلہ منڈی بہاولپور میں تھی‘ وہاں ملتان اور دوسری جگہ سے بھی لوگ آتے‘ وہ نسخہ دیکھتے اور لے جاتے‘ اس نسخہ کے اوپر میری دکان کا نام اور نمبر لکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے مجھے پتہ چلا کہ لوگ ٹھیک ہورہے ہیں۔ وہ لوگوں کو یہ بتاتے کہ فلاں جگہ چلے جاؤ وہاں سے یہ نسخہ بنا بنایا لے آؤ۔ یہ نسخہ چلتا رہا تو پھر میں نے کافی لوگوں سے پوچھا تو لوگوں نے کہا بھائی میں تو ٹھیک ہوں اب میں اپنے عزیزوں کیلئے بنوارہا ہوں جس سے مجھے پتہ چلا کہ یہ تو نہایت زبردست چیز ہے اب اس نسخہ کو تقریباً دس‘ پندرہ سال ہوگئے ہیں یہ نسخہ چل رہا ہے۔ جو لوگ میرے پاس آتے ہیں اور ہم نے اس نسخہ میں لالچ نہیں کیا یہ سوچا کہ شاید اسی وجہ سے لوگ ٹھیک ہورہے ہیں۔ آپ بھی آزمائیں اور صحت پائیں۔
خون کی حدت‘ خارش وغیرہ کیلئے مجرب عمل: آملہ مقشر 100 گرام‘ پوست بہیڑہ 100 گرام‘ پوست ہڑیڑ سبز 350‘ سناء مکی 50 گرام‘ شاہترہ 250 گرام‘ گل سرخ ایرانی 30 گرام‘ منقیٰ 350 گرام‘ گھی دیسی 120 گرام‘ چینی 3 کلو‘ ست لیموں 3 گرام‘ پوٹاشیم میٹابائی سلفیٹ 2 گرام۔ بطریق معروف تیار کریں۔ صبح و شام ایک ایک چمچ چائے والا استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 391 reviews.