Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موٹاپا کے شکار افراد کیلئے مجرب ترین نسخہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

ھوالشافی: اجوائن 100 گرام‘ سونف 100 گرام‘ برگ سداب 100 گرام‘ دارچینی 25 گرام‘ زیرہ سیاہ 100 گرام‘ لاکھ دانہ 50 گرام‘ بورہ ارمنی 50 گرام۔ ان تمام چیزوں کا سفوف تیار کریں۔ صبح و شام عرق زیرہ سفید یا نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ نسخہ تین سے چار ماہ استعمال کریں انشاء اللہ موٹاپا ختم ہوجائے گا۔ اس نسخہ سے بے شمارلوگوں کو فائدہ ہوا اور ہورہا ہے۔
خون بند کرنے کیلئے (ماہواری کم کرنے) آزمودہ نسخہ: ھوالشافی: گیرو 50 گرام‘ سنگ جراح 50 گرام‘ مائیں 50 گرام‘ پھلی ببول 50 گرام‘ پھٹکڑی سفید بریاں 20 گرام۔ ان سب چیزوں کا سفوف تیار کریں۔ صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ چند دن شربت انجبار کے ساتھ استعمال کرائیں۔میری دکان کے ساتھ ایک دکان ہے‘ انہوں نے مجھے بتایا کہ میرے گھر میں یہ مسئلہ ہے‘ اس وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ میں نے کہا کیوں پریشان ہوتے ہیں؟ اللہ ٹھیک کردے گا۔ میں نے درج بالا نسخہ تیار کرکے دیا‘ اللہ تعالیٰ نے ٹھیک کردیا‘ ورنہ اُن صاحب نےبہت ادویات استعمال کروائیں تھی مگر فائدہ نہ ہورہا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اس سفوف سےٹھیک کردیا۔ اسی طرح اور بھی کافی مریض ٹھیک ہوئے۔ بے شک اللہ نے ہی کیا۔
معدہ طاقتور‘ درد پشت ختم‘ عرق النساء ختم: معدہ کو طاقت دیتی ہے‘ درد پشت ختم کرتی ہے‘ عرق النساء میں مفید ہے‘ وجع المفاسل وجع الفوائد کو دور کرتی ہے۔ طاقت مردمی پیدا کرتی ہے۔ بالوں کی سیاہی کو قائم رکھتی ہے۔ سرعت انزال کو رفع کرتی ہے۔ ھوالشافی: بالچھڑ40 گرام‘ نرکچور40 گرام‘ نانخورہ40 گرام‘ زیرہ سیاہ40 گرام‘ زیرہ سفید40 گرام‘ جلوتری 40 گرام‘ سورنجاں شیریں 40 گرام‘ پوست ہلیلہ 40 گرام‘ ناگرموھا 40 گرام‘ گل سرخ ایرانی 40 گرام‘ موصلی سفید انڈیا 40 گرام‘ بہوپھلی 40 گرام‘ ستاور 40 گرام‘ مصطلگی رومی 40 گرام‘ زعفران 40 گرام‘ جائفل 40 گرام‘ لونگ 40 گرام‘ شہد 72 تولہ۔
ان تمام چیزوں کو باریک پیس کر معجون تیار کریں۔ اس معجون سے بہت مریض اللہ تعالیٰ نے ٹھیک کیے ہیں۔ اللہ پاک آپ کو بھی ٹھیک کرے گا اس مرض کے مریض بہت بہت بہت ٹھیک ہوئے ہیں۔ بہت ہی مجرب ہے۔
ہیپاٹائٹس سی کا کامیاب نسخہ: ھوالشافی: اونٹ کٹارہ‘ ہرن بوٹی‘ املتاس‘ گل سرخ ایرانی‘ مرنجاسف‘ شاہترہ‘ نرکچور‘ چرائتہ نیپال‘ برگ کلو‘ تخم کاسنی‘ ہزار دانی‘ گل نیلوفر‘ گل منڈی‘ گاؤزبان‘ گل بنفشہ‘ بادیان ان سب چیزوں کو ہم وزن لے لیں۔ بناوٹ ترکیب: ان سب چیزوں کو اکٹھا کرکے پانی میں بھگودیں۔ دو تین دن بھگوئے رکھیں کپڑچھان کرکے شربت تیار کریں۔ دھنیا سالم‘ بہی دانہ‘ الائچی خورد‘ عناب‘ اسپغول ہم وزن لے لیں اور دوپہر کو شہد ایک چمچہ ایک گلاس پانی میں حل کرکے پئیں‘ شربت انار دن میں ایک بار استعمال کریں۔اس شربت سے اللہ کی مہربانی سے کافی مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ ایک آدمی میرے پاس دکان پر آیا‘ اس نے اپنی حقیقت بتائی تو میں نے اس کو یہی شربت دیا‘ اس مریض نے چار ماہ دوائی کھائی اللہ نے اس کو ٹھیک کردیا پھر وہی آدمی اپنے عزیز کو میرے پاس لے کر آیا وہ بھی لے کر گیا‘ اللہ نے اس کو بھی شفاء عنایت فرمائی۔
نسخہ برائے پھلبہری: ھوالشافی: بابچی 50 گرام‘ جند بیدستر6 گرام۔ ترکیب بناوٹ: بابچی کو ادرک کے پانی میں بھگودیں جب یہ اچھی طرح تر ہوجائے اور پھر خشک ہوجائے تو جند بیدستر اور بابچی خشک کی ہوئی کو باریک پیس لیں ان دونوں چیزوں کے سفوف کے درمیانے کیپسول بھر لیں۔ شام کو عشاء کے وقت ایک کیپسول پانی کے ساتھ کھائیں۔بابچی دس گرام‘ گندھک آملہ سار 100 گرام‘ گل انار100 گرام‘ گیرو 100 گرام۔ ان سب چیزوں کا سفوف تیارکریں۔ شام کو چینی کے برتن میں دس گرام سفوف کو ایک گلاس پانی میں حل کرکے رکھ دیں۔ صبح پانی کونتھار کر پانی ملاسفوف نشانوں پر لگائیں۔ جب خشک ہوجائے دھولیں‘ اگر خارش یا چھالا بنے تو نہ لگائیں‘ پھر کافور اور مکھن لگائیں۔
اطریفل اسطخدوس: پوست ہڑیڑ سبز 20 گرام‘ ہڑیڑ کابلی پوست 20 گرام‘ ہڑیڑ سیاہ 20 گرام‘ بہیڑے پوست 20 گرام‘ سناء مکی 20 گرام‘ آملہ مغز 20 گرام‘ نربد سفید 20 گرام‘ بسفائج 20 گرام‘ اسطخدوس 20 گرام‘ مصطلگی رومی 20 گرام‘ افتیمون 20 گرام‘ کشمش 20 گرام‘ منقیٰ 20 گرام‘ بادام روغن 100 گرام‘ شہد 525 گرام۔ اطریفل نسخہ تیار ہے۔ صحت مند ہوجائیں۔ انشاء اللہ‘ یہ کتابی نہیں ہے‘ اس لیے آپ کی نذرکیا ہے۔ یہ نسخہ دماغی امراض‘ یادداشت کی کمزوری‘ بالوں کا سفید ہونا‘ آنکھوں کا کمزور ہونا کیلئے لاجواب چیز ہے۔نسخہ برائے بھینس گائے وغیرہ کے پیشاب میں خون آنا: سونف‘ اجوائن‘ گل سرخ‘ گاؤزبان ہم وزن لے کرچوعرقہ تیار کریں‘ پانی کا وزن کم ازکم اڑھائی کلو ہو۔ گلقند ایک کلو‘ کسٹرآئل آدھا کلو‘ تیل سرسوں ایک پاؤ۔ ترکیب بناوٹ: چوعرقہ میں ان چیزوں کو گرم کرلیں‘ صبح کے وقت نیم گرم دے دیں‘ یہ ایک خوراک ہے۔ اس کو تقریباً چار دن استعمال کریں۔ چار مغز آدھ کلو‘ شکر تین پاؤ۔ گھوٹا لگا کر شام کوتین کلو پانی میں دےدیں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ یہ بھی چار دن استعمال کریں۔ یہ نسخہ بہت مجرب ہے۔
نسخہ برائے زہرباد‘ بھینس گائے وغیرہ: ادرک ایک پاؤ‘ سبز مرچ ایک پاؤ‘ ٹماٹر ایک پاؤ‘ پیاز ایک پاؤ‘ نمک سفید ایک پاؤ۔ ان سب چیزوں کو کوٹ لیں ان کا چوتھا حصہ دے دیں‘ چار خوراکیں بنائیں‘ اس طرح آٹھ دن دیں‘ انشاء اللہ زہرباد ختم ہوجائے گا۔ خون کا آنا‘ پیپ کا آنا سب ٹھیک ہوجائے گا۔نسخہ برائے سنگرہنی: برگ بھنگ 125 گرام‘ ہڑیڑ سیاہ 250 گرام‘ سونف 250 گرام۔ ترکیب بناوٹ: ہڑیڑ سیاہ کو گھی میں بریاں کریں‘ پھر ان چیزوں کو پیس کر سفوف تیار کریں۔ صبح و شام نہارمنہ بعد عصر سفوف کا ایک چمچہ چائے والا‘ جوارش آملہ انارین کا ایک ایک چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ انشاء اللہ 15-10 ان میں مریض ٹھیک ہوگا۔اس نسخہ سے وہ مریض ٹھیک ہوئے ہیں جو کہ دن میں آٹھ آٹھ مرتبہ لیٹرین جاتے تھے‘ سفر نہیں کرسکتے تھے‘ واپڈا کا ملازم میرے پاس آیا‘ اس نے کہا میں بہت تنگ ہوں‘ میں تو سفر بھی نہیں کرسکتا۔ کوئی بھی چیز کھالوں اسی وقت لیٹرین آجاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اللہ تعالیٰ نے ٹھیک کردیا۔ اس طرح اور بھی بہت مریض ٹھیک ہوئے ہیں‘ یہ میری دکان کا مجرب نسخہ ہے۔
نسخہ برائے سوزاک‘ جریان‘ احتلام‘ سرعت انزال‘ قوت باہ: ھوالشافی: کہرباسمتی 10 گرام‘ سنگ یہود10 گرام‘ الائچی خورد دس گرام‘ مصری 20 گرام۔ ان سب چیزوں کا سفوف تیار کریں۔ زیروسائز کیپسول بھرلیں۔ صبح و شام ایک ایک کیپسول استعمال کریں۔ کسی قسم کا مریض ہو ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اس نسخہ کے ہرماہ کم ازکم دو سے تین ہزار کیپسول سیل ہوجاتے ہیں۔ مریض خود آکر مانگتے ہیں یہ بہت مجرب ہے۔ جوڑوں کے درد کیلئے مجرب: ہلدی گٹھی 50 گرام‘ سنڈھ 50 گرام‘ کچلہ مدبر 50 گرام‘ گھی گائے 150 گرام میں بھونیں‘ جب خشک ہوجائے تو ان کو رگڑ لیں‘ چنے کے برابر گولیاں تیار کریں۔ خوراک: صبح و شام ایک ایک گولی دودھ کے ساتھ استعمال کریں‘ یہ بھی بہت مجرب ہے۔
ماہواری جاری کرنے کیلئے: ریوند چینی 20 گرام‘ مصبرزرد 20 گرام‘ زعفران ایک گرام‘ دندان فیل ایک گرام‘ بنڈال ڈوڈا دس گرام‘ نرمکی بیس گرام‘ ہیراہینگ ایک گرام۔ ترکیب بناوٹ: ان سب چیزوں کا سفوف تیار کریں‘ بعد میں عرق سونف ڈالیں چنے کے برابر گولیاں بنائیں۔ صبح وشام دو دو گولیاں کھائیں‘ تین چار دن میں ماہواری جاری ہوجائے گی۔ بہت مجرب نسخہ ہے‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
اس نسخہ سے بہت زیادہ مریض ٹھیک ہوئے ہیں‘ ایک آدمی آیا اس نے کہا میری بچی کا بہت مسئلہ بنا ہوا ہے‘ جب ماہواری کا وقت آتا ہے‘ پیٹ میں شدید درد ہوتا ہے‘ پیٹ کر پکڑ کر الٹ پلٹ ہوجاتی ہے۔ ہم نے بہت زیادہ علاج کروایا ہے‘ ٹھیک نہیں ہوتی۔ براہ مہربانی! کوئی نسخہ تجویز کریں پھر میں نے یہ نسخہ ماہواری جاری کرنے کیلئےدیا اور ایک نسخہ شروع میں لکھ کر دیا۔ اس کا شربت دیا اللہ کے فضل و کرم سے بچی ٹھیک ہوگئی‘ ایسے بہت زیادہ مریض ٹھیک ہوئے۔لمبے گھنے‘ خوبصورت ملائم بال (مجرب نسخہ): یہ نسخہ بڑی محنت اور کوششوں سے حاصل کیا‘ بھائی کا اکرام کیا اور پھر حاصل ہوا‘ اللہ نے اس کے دل میں ڈالا۔ نسخہ حاضر خدمت ہے۔ ھوالشافی: بالچھڑ 100 گرام‘ سیکاکائی 100 گرام‘ آملہ سوگرام‘ ہڑیڑ زرد سوگرام‘ چھلکا انار سو گرام‘ چھڑچھڑیلا سوگرام‘ رتن جوت سوگرام‘ تیل سرسوں چارکلو‘ تیل سرسوں چھ کلو‘ تیل تارا میرا تین کلو‘ تیل گری ایک کلو‘ برگ بیری (پانی) دو کلو۔ترکیب بناوٹ: تمام اوپر والی چیزوں کو باریک کرکے چارکلو تیل سرسوں میں جلالیں‘ پھر اس تیل کو کپڑچھان کرنےسے پہلے بیری کے پتوں کا پانی ان سب چیزوں میں ڈال دیں‘ ان سب چیزوں کوجلانے کے بعد چھان لیں‘ چھانے ہوئے تیل میں باقی ماندہ تیل ڈال دیں۔ نسخہ تیار ہے۔ قبض کی حالت میں مریض کومربہ ہڑیڑ کھانے کو کہیں‘ دن میں ایک مرتبہ ہی کافی ہے۔ بالوں میں مساج کروائیں۔پتھری‘ گردہ‘ مثانہ کیلئے: یہ نسخہ بہت مجرب ہے‘ کسی قسم کی پتھری ہو ریزہ ریزہ ہوکر نکل جاتی ہے۔ اس نسخہ سے ایک دو مریض نہیں سینکڑوں مریض ٹھیک ہوئے‘ اللہ تعالیٰ نے کیے۔ ھوالشافی: سنگ دانہ مرغ پندرہ گرام‘ اکلیل الملک دس گرام‘ دال کلتھی 20 گرام‘ جدوار خطائی دس گرام‘ کشتہ سنگ سرماہی دس گرام‘ کشتہ حجر الیہود دس گرام۔ تیاری بناوٹ نسخہ: ان سب چیزوں کا سفوف تیار کریں‘ زیرو نمبر کیپسول بھرلیں‘ صبح و شام عرق بادیان کے ہمراہ استعمال کریں۔ انشاء اللہ دس سے پندرہ دن میں پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل جائے گی۔ہمبستری کے بعد کی تھکن دور: ھوالشافی: جن سنگ پچاس گرام‘ زعفران پانچ گرام‘ لہسن پچاس گرام‘ چھوٹی چندن پچاس گرام‘ کالی مرچ دس گرام‘ ثعلب مصری پچاس گرام۔ بناوٹ نسخہ: پانچ چیزوں کا سفوف تیار کریں۔ بعد میں لہسن سے چنے کے دانے کے برابر گولیاں بنائیں۔ صبح وشام ایک ایک گولی استعمال کریں۔ بہت مجرب ہے۔
نسخہ فیلڈ مارشل (ممسک): ھوالشافی: ریگ ماہی پانچ گرام‘ عقرقرحا دس گرام‘ افیون دس گرام‘ چندبیدستر پانچ گرام‘ زعفران پانچ گرام‘ مروارید پانچ گرام‘ دارچینی تین گرام‘ لونگ تین گرام۔ زعفران، افیون، مروارید۔ سب سے پہلے مروارید کو آدھ پاؤ عرق گلاب میں کھرل کرلیں بعد میں زعفران اور افیون کھرل کریں‘ بعد میں تمام چیزیں حل کریں۔ نمبر ایک کیپسول بھرلیں یا بیر کے دانے کے برابر گولیاں تیار کریں‘ دودھ کے ہمراہ کھائیں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
پرانی چوٹ‘ ہڈی کاٹوٹنا‘ گوشت پھٹنا وغیرہ دردوں کیلئے مجرب: ھوالشافی: منجھ پرانی (بان پرانا) دس گرام‘ کچلہ دس گرام‘ سلاجیت دس گرام‘ مصطلگی رومی دس گرام‘ پھٹکڑی لال بریاں دس گرام۔ نسخہ بناوٹ: منجھ، کچلہ کو جلا کر راکھ بنادیں۔ پھٹکڑی سرخ کو بریاں کرلیں اور باقی ماندہ چیزوں کو کھرل کرکے ان کو بھی اس میں ڈال دیں پھر منقیٰ ڈال کر ماش کے دانے کے برابر گولیاں بنائیں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 392 reviews.