Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری روحانی اجتماع کے حسین مناظر

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

اجتماع میں شرکت کیلئے آئے خوش نصیبوں کو تسبیح خانہ میں نہایت خوبصورت خواب آئے جس کا اظہار انہوں نے دوران اجتماع لوگوں سے کیا۔ بہت سے ایسے خوش نصیب بھی تھے جن کی من کی مرادیں صرف دوران اجتماع ہی پوری ہوئیں۔الحمدللہ!

آج کے اس پرفتن دور میں ہر ایک پریشان ہے اور سکون کی تلاش میں سرگرداں ہے کوئی ایسا نہیں جو مطمئن ہو۔ امیر ہو یا غریب مرد ہو یا عورت ہر کوئی پریشان ہے کسی کو مفلسی تنگ کئے ہوئے تو کوئی جادو جنات کا مارا ہوا ہےکوئی بے اولادی کا روگ پالے ہوئے ہے تو کوئی اولاد ہوتے ہوئے ان کی اصلاح کی فکر میں ہے کسی کو جسمانی بیماریوں نے گھیرا ہوا ہے تو کوئی روحانی بیماریوں سے پریشان ہے ان ہی پریشان حال لوگوں کیلئے کچھ درد دل رکھنے والے لوگ اپنی کوشش اور جدوجہد کرتے رہتے ہیں تاکہ عوام الناس کی پریشانیوں میں نجات ہوسکے اور ان کی مشکلیں حل ہوسکیں ان ہی کوششوں  کا ایک سلسلہ لاہور میں منعقد ہوا۔ عبقری کا روحانی اجتماع نومبر 2015 بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار مورخہ 20،21،22 کو منعقد ہوا۔ ایڈیٹر عبقری شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود چغتائی دامت برکاتہم اپنی دواؤں اور درس سے فیض پہنچارہے ہیں لیکن اس دفعہ یہ نئی کاوش انتہائی سودمند ثابت ہوئی۔ موسم سرما کے باوجود لوگوں نے اس روح پرور اجتماع میں شرکت کی۔ توقع سے زیادہ لوگوں کی آمد ہوئی۔ یہاں تک کہ مزید خیمے لگائے گئے۔ پاکستان کے دور دراز علاقوں سے لوگ تشریف لائے۔ کوئی اپنی بکری بیچ کرحاضر ہوا تو کسی نے اپنا زیور بیچا تو کوئی کسی سے ادھار لیکر پہنچا تو کچھ حضرات پیسے جمع کرتے ہوئے آئے تو وہیں امیر اپنی شاہانہ آسائش کو بالائے طاق رکھ کر شریک ہوئے۔ نہ ان کو ان کے مزاج کا کھانا ملا نہ آرام ملا۔ مگر جاتے ہوئے سب خوش تھے۔ ایک خاتون کے بیگ میں موجودایک لپ اسٹک کی قیمت ایک لاکھ تھی وہ بھی عام لوگوں کے ساتھ شریک ہوئی۔ اسی لاکھوں کروڑوں کی گاڑیوں اور کوٹھیوں والے بھی شریک ہوئے‘ اپنی غرض جو لے کرآیا تھا وہ دعائیں دیتا ہوا گیا۔ طعام و قیام کا معقول انتظام تھا۔ حضرت حکیم صاحب نے اپنے قیمتی اوقات میں سے وقت نکال کر نہایت محبت سے اس اجتماع کا اہتمام کیا۔ ان کے قیمتی دروس نے جہاں آنے والوں کو فائدہ پہنچایا وہاں جہاں جہاں سننے والے تھے ان کو بھی فائدہ پہنچا اور فیض یاب ہوئے۔اجتماع میں شرکت کیلئے آئے خوش نصیبوں کو تسبیح خانہ میں نہایت خوبصورت خواب آئےجس میں انہیں بزرگوں کی زیارتیںہوئیں جس کا اظہار انہوں نے دوران اجتماع لوگوں سے کیا۔ بہت سے ایسے خوش نصیب بھی تھے جن کی من کی مرادیں صرف دوران اجتماع ہی پوری ہوئیں۔الحمدللہ! اب ہم اس اجتماع میں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی چھ نشستوں کا مختصر تعارف بیان کرتے ہیں۔ الحمدللہ! اجتماع کا آغاز 19 نومبر کو مغرب کی نماز کے بعد حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے پرسوز درس سے ہوا۔اجتماع میں مرد‘ خواتین اور بچوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔مردوں کیلئے ساڑھے چار کنال کے وسیع و عرض تسبیح خانہ میں رہائش و طعام کا بہترین انتظام کیا گیا تھا۔ چوبیس گھنٹے بجلی و پانی کا انتظام تھا۔ خواتین کیلئے علیحدہ باپردہ دو بلڈنگوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ دوران اجتماع بہترین رہائش اور کھانے کا انتظام تھا۔ 24 گھنٹے بجلی و پانی کی سہولت موجود تھی۔اجتماع کے پہلے دن صبح فجر کی نماز کے بعد حضرت حکیم صاحب نے اپنی پہلی نشست میں درس روحانیت و امن دیا۔ درس کے بعد ذکر‘ مراقبہ اور آنسوؤں سے لبریز دعا ہوئی۔دوپہر ایک بجے جمعۃ المبارک کا خطبہ شروع ہوا جو مولانا ولیدصاحب خلیفہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے دیا۔ رات عشاء کے بعد ایک اور نشست ہوئی یہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی دوسری نشست تھی جس آپ دامت برکاتہم کا درس‘ ذکر‘ مراقبہ اور پرسوز دعا ہوئی۔ دعا کےبعد شرکاء کو سونے کی اجازت دی گئی۔صبح فجر کے بعد حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی تیسری نشست ہوئی جس میں درس‘ ذکر‘ مراقبہ اور دعا ہوئی اور مہمانوں کی لذیذ کھانے‘ حلوہ اور چائے سے تواضع کی گئی۔ نماز ظہر کے بعد حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی چوتھی نشست ہوئی جس میں درس کے بعد حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم مہمانوں میں گھل مل گئے اور مہمانوں سے باری باری ان کے طبی و روحانی مشاہدات سنے۔مہمانوں نے بخل شکنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دلوں کے راز آزمودہ نسخہ جات و روحانی بھید اس محفل میں سب کو بتائے۔جس سے لوگوں کو بھرپور فائدہ ہوا۔ اس کے بعد نماز عشاء کے بعد پانچویں نشست میں درس‘ ذکر مراقبہ اور دعا ہوئی۔ اس کے بعد 22 نومبر 2015 بروز اتوار کو نماز فجر کے بعد حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی چھٹی اور آخری نشست ہوئی جس میں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے پرسوز درس‘ ذکر‘ مراقبہ اور دعا کے بعد برکت والا دم کیا۔ بروز اتوار آخری دعامیں شرکت کیلئے لاہور اور گردونواح سے بھی کثیرتعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور تسبیح خانہ‘ دارالتوبہ اور تسبیح خانہ کی گلیوں میں تل دھرنے کی بھی جگہ نہ بچی۔مزید حضرت حکیم صاحب نے بے اولادوں کیلئے خصوصی اسم اعظم کا دم کیا جس کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا تھا۔ اس دم کیلئے بہت سے لوگ گھروں سے اکتالیس لونگ اور ایک سیب ہمراہ لائے۔ بے اولادوں کیلئے حضرت حکیم صاحب نے ایک دوا بھی دی جو کہ نہایت ہی ارزاں قیمت ایک سو روپے میں دستیاب تھی۔لوگوں نے ان تین دنوں میں اللہ سے خوب مانگا اور خوب پایا۔آخری دن دعا کے بعد مہمانوں کیلئے ناشتے کا وسیع انتظام تھا اور اس دن لنگر کی خاص بات یہ تھی کہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے اپنے ہاتھوں سے تمام مہمانوں کو لنگر تقسیم کیا جس سے مہمانوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔ ہر کسی کے چہرے پر خوشی تھی ہر کوئی مسرور تھا۔ اس اجتماع کی ایک اور خاص بات یہ بھی تھی کہ اس میں خواتین کا علیحدہ باقاعدہ انتظام تھا۔ مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کی تربیت کا اہتمام بھی ہو تو گھر والوں کو دوہرا فائدہ ہوتا ہے۔ عورتیں اور بچے کثیرتعداد میں شریک ہوئے‘ جہاں عورتوںکا انتظام تھا وہاںبے پناہ رش ہونے کے باوجود عورتوں نے نہایت نظم و ضبط اور برداشت کا مظاہرہ کیا۔لاکھوں کے بیڈز پر سونے والی بہنوں نے سردیوں کی راتوں میں فرش پر پرسکون نیند سوتی رہیں۔بعض بہنوں نے دوران اجتماع خط لکھ کر دفتر ماہنامہ عبقری میں جمع کروائے جس میں لکھا تھا کہ ان کی سالہا سال کی بیماریاں حیرت انگیز طور پر ختم ہورہی ہیں اور دل کو عجب سکون مل رہا ہے۔انہیںدوران دعا خوب رونا آرہا ہے۔ جو لوگ اس روحانی اجتماع میں شریک ہوئے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی صحت و تندرستی اور سلامتی کی دعائیں کرتا ہوا رخصت ہوا اور جو لوگ اس اجتماع میں شریک نہ ہوسکے دعا ہے کہ وہ اس اجتماع میں اگلی دفعہ ضرور شریک ہوں تاکہ اس فیض کےسمندر سے فیض یاب ہوسکیں۔ اجتماع گزرنے کے بعد: اجتماع گزرنے کے بعد حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے وہ محبین اور ساتھی جنہوں نے دن رات کرکے اجتماع کے انتظامات کو سنبھالااور تمام خدمات سرانجام دیں۔ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے ان تمام حضرات کو بلایا‘ ان حضرات کانہایت اکرام کیا‘  شکریہ اور ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ نہایت خوبصورت جائے نماز اور تسبیح کا ہدیہ دیا۔جسے پاکر ہر’’خدمت ‘‘ والا نہایت مسروراور خوش تھا او ر اپنی قسمت پر ناز کررہا تھا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 432 reviews.