Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی محفل سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے دو سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ میرے ساتھ ایک نہایت گھمبیر مسئلہ تھا جو روحانی محفل کی برکت سے اب بالکل حل ہوچکا ہے۔ مسئلہ یہ تھا کہ میری عمر 19 سال ہے مگر اتنی سی عمر میں مجھے ذرا ذرا سی بات پر بہت غصہ چڑھ جاتا‘ میں اپنےگھر میں سب سے بڑی ہوں‘ اس غصہ کی وجہ سے کافی تعلقات بھی خراب کرچکی تھی حالانکہ میں پانچ وقت کی نماز پابندی سے ادا کرتی ہوں لیکن اس کے باوجود مجھے غصہ بہت آتا۔ میرے اس غصے کی وجہ سے عزیز‘ دوست‘ رشتے دار اور محلے میں لوگ مجھ سےبات بھی نہیں کرتے تھے۔ میں جانتی تھی کہ جس طرح یہ غصہ ماں باپ کے گھر میں مجھے نقصان پہنچا رہا ہے آگے جاکر بھی مجھے نقصان ہوگا بلکہ ہوسکتا ہے کہ میرا غصہ میرے لیے تباہی کا باعث بن جائے اس لیے میں اپنی اس عادت کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھی۔ پھر میں عبقری میگزین میں سے دیکھ کر روحانی محفل لکھی گئی ترکیب سے کرنا شروع کردی‘ ابھی روحانی محفل کرتے ہوئے مجھے صرف تین ماہ ہی ہوئے کہ مجھے محسوس ہوا کہ میرا غصہ کم ہورہا ہے اور اؒلحمدللہ اب مجھے بالکل بھی غصہ نہیں آتا اور تمام جاننے والے میری اندر اس حیرت انگیز تبدیلی پر نہایت مسرور ہیں۔ میرا دوسرا مسئلہ یہ تھا کہ میرے سے ایک چھوٹا بھائی ہے جو کہ نشہ کرتا تھا‘  اللہ تعالیٰ کا دیا ہمارے بہت سب کچھ ہے لیکن اس طرح اجاڑنے کیلئے نہیں ہے‘ پتہ نہیں کیسے میرے بھائی کو یہ نشہ لگ گیا۔ میں نے پھر بھائی کی نیت کرکے روحانی محفل کرنا شروع کردی اور اس کی یہ بری لت چھڑانے کیلئے رو رو کر اللہ سے دعا کرتی۔ آپ سن کر حیران ہونگے کے وہ اب نشے کے قریب بھی نہیں جاتا اور امی ابو سے اس سلسلہ میں خود ہی معافی بھی مانگ چکا ہے اور آئندہ نہ کرنے کا وعدہ بھی کرچکا ہے۔ اللہ پاک آپ کو اسی طرح خلق خدا کی خدمت کرنے کی توفیق مزید عطا فرمائے۔  خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔ (شمائلہ ابرار‘ چیچہ وطنی)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 452 reviews.