Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مراقبہ سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے آٹھ سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ کیا شاندار اورلاجواب میگزین ہے۔ اس کے تمام سلسلے ہی بڑے زبردست ہیں مگر میں جو ہر ماہ کرتی ہوں وہ ہے مراقبہ! مراقبہ میں پچھلے چھ سالوں سے مسلسل کررہی ہوں۔ دوران مراقبہ جو برکات‘ انوارت و تجلیات دیکھیں وہ پہلے کبھی نہ دیکھیں۔ ابھی پچھلے ماہ جو میں نے مراقبہ شروع کیا تو کچھ دیر بعد تصور بنا ایسے لگا جیسے آسمان میں پیلی سی روشنی ہے جو پھوار کی صورت میں میرے اوپر برس رہی ہے اور مسح کے انداز میں کان پر اسی روشنی کی پھوار کو ہاتھوں سے پھیررہی ہوں اور میرے جسم سے بھی وہی روشنی منعکس ہوکر شعاعیں پھیلارہی ہے اور میں اوپر آسمان کی طرف دیکھ رہی ہوں کہ کیسےاوپر جاؤں گی کہ یکایک آسمان سے دو قطاریں دائیں اور بائیں جانب سے سفید پوش افراد ہیں نامعلوم وہ فرشتے ہیں یا کیا مخلوق ہیں؟میری طرف ہاتھ بڑھا رہے اور میں نے اپنے ہاتھ بھی آگے بڑھادئیے اور انہوں نے میرے ہاتھوں کو تھاما اور میں ان کی مدد سے پہلے آسمان پر پہنچ گئی۔ وہ بزرگ کچھپڑھ رہے تھے میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کیا پڑھ رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ۔ میں فرشتوں کے ساتھ تسبیح پڑھتی ہوں۔ پھر دوران مراقبہ ہی اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ یااللہ! میرے دل سے حسد‘ کینہ‘ بیماریاں نکال دیجئے۔ کچھ ہی دیر میں مجھے اپنا آپ بہت ہلکا محسوس ہوا۔ پھر اللہ سے دعائیں مانگنا شروع کیں‘ مانگتے مانگتے کہتی کہ اللہ دنیا میں تو کبھی اتنی دعا نہیں مانگی نماز بھی پڑھتی ہوں تو کبھی نصیب ہوتی ہے کبھی نہیں لیکن یہاں پہلے آسمان پر یہ دعائیں کیں۔ پھر نامعلوم کب میں دعائیں کرتی  نیند کی وادی میں کھو گئی ا۔ (ف،ر)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 457 reviews.