Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

منہ پر کالے تل:محترم قارئین!میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے منہ پر کالے تلوں کے نشان بہت زیادہ ہیں‘ میری عمر 20 سال ہے۔ میں بی اے کی سٹوڈنٹ ہوں‘ میرے لیے یہ بات بہت پریشان کن ہے‘ مجھے کوئی ایسا وظیفہ یا تسبیح بتادیں جس سے یہ ٹھیک ہوجائیں۔ (منزہ‘ خانیوال)
جواب:منزہ! آپ کے مسئلہ کا بارہا کا آزمودہ حل میرے پاس موجود ہے۔ یہ عمل عبقری میں کئی بار چھپ چکا ہے اور لاتعداد قارئین اسےاب تک آزما چکے ہیں۔ جن کا اظہار وقفے وقفے سے اس عمل کے متعلق قارئین کی تحریروںکا چھپنے سےہوتا ہے۔ آپ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُیَاجَمِیْلُ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔انشاء اللہ کچھ ہی عرصہ کے بعد آپ کا چہرہ داغ ‘ دھبوں سے بالکل پاک ہوجائے گا۔ حسن ایسا کے آپ خود بھی یقین نہ کریں گی۔ (شازیہ بشیر‘لاہور)
خراب خون: قارئین! میری عمر 18 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے پر دانے بہت ہیں‘ خون بھی خراب ہوگیا ہے‘ کبھی کبھی پیشاب جل کر آتا ہے‘ جسمانی طور پر کمزور ہوتا جارہا ہوں‘ دماغ اور نظر بھی کمزور ہورہی ہے۔ خون نہیں بن رہا‘ رنگت سیاہ ہوچکی ہے۔ براہ کرم کوئی مفید نسخہ بتائیں۔ (محمدعبدالباسط‘ رحیم یارخان)
جواب:بسم اللہ کرکے یہ دوا دس سے بیس دن پی لیں۔ ھوالشافی: گل منڈی پانچ گرام‘ سرپھوکا پانچ گرام آدھے گلاس پانی میں جوش دیں اور چھان کر صبح پی لیں۔ پانی خوب پیا کریں۔ اپنی غذا بہتر بنائیں‘موسمی پھل خوب کھائیں‘ تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں۔  (ساجد محمود‘ایبٹ آباد)
ایک بیوٹیشن کے مسائل اور ان حل:محترم قارئین السلام علیکم! میں عرصہ دراز سے عبقری کی قاری ہوں اور اس رسالے سے بہت مستفید ہورہی ہوں۔ خاص کر مجھے ’’قارئین کے سوال اور قارئین کے جواب‘‘ سلسلہ بہت پسندہے۔ میرا مسئلہ بہت زیادہ گھمبیر ہے اور پیشے کےلحاظ سے میں ایک بیوٹیشن ہوں اور میرے کام کی نوعیت کچھ ایسی ہے کہ مجھے زیادہ تروقت اپنے پالر کر دینا پڑتا ہے‘ میرے تین بچے ہیں بڑے بیٹے کی عمر آٹھ سال‘ بیٹی کی عمر سات سال اور چھوٹے بیٹے کی عمر دو سال ہے۔ میرے بڑے بیٹے سے لیکر چھوٹے بیٹے تک تینوں کے ساتھ ایک ہی مسئلہ ہے کہ ان کے ناک جون جولائی سے لے کر جنوری فروری تک مسلسل بہتے رہتے ہیں اور مسلسل ناک بہنے کی وجہ سے ان بچوں کی آواز ناک اور گلے سے عجیب طرح سے نکلتی ہے‘ میرے بچے اب سوتے وقت سانس بھی ٹھیک طرح سےنہیں لے سکتے۔قارئین سے التجا ہے کہ کوئی ایسی دعا یا دوا تجویز کریں کہ ان بچوں کو شفاء مل جائے۔ (ایک دکھی ماں)
جواب: سب سے پہلا کام یہ ہے کہ نیم کے تازہ پتے پانی میں جوش دے کر چھان کر اس سےناک دھوئیے‘ (جیسے وضو میں دھوتے ہیں) ‘ نیم والےپانی سے غرارے کریں۔ رات سوتے وقت پندرہ سے بیس دن اس پر عمل کریں اور عبقری سے ’’ناک شفاء‘‘ لے کر رات کو سوتے وقت ناک میں ڈالیں۔ دوا سے زیادہ ناک کی صفائی اور غرارے ضروری ہیں۔ (معین الدین جوکھیو‘نوشہرو فیروز)
کہیں پھرسے طلاق نہ دے دیں:محترم قارئین میں بہت مختصر لکھوں گی۔ شادی کا ایک سال سکون سے گزرا‘ شوہر نے ہر طرح سے خیال رکھا‘ میری ساس نندیں برداشت نہیں کرتی تھیں‘ ڈھکے چھپے الفاظ میں میری برائیاں کرتیں‘ بات نہ بنی تو انہوں نے جھوٹ اور منافقت کا سہارا لے کر اس قدر شوہر کے دل میں نفرت پیدا کردی کہ اس نے مجھے ایک طلاق دے دی۔ بہن کے شوہر جو کہ میرے جیٹھ بھی لگتے ہیں نے صلح کروائی۔ میرے شوہر نے مجھ سے معافی مانگی لیکن وہ پہلے جیسا نہیں رہا‘ اب بھی وہ مجھے دھمکیاں دیتا ہے کہ چھوڑ دوں گا‘ کہیں چلا جاؤں گا‘ پھر تم بچوں کے ساتھ سڑکوں پر بھیک مانگتی رہنا۔ دو وقت کی روٹی بھی ترسا ترسا کر دے رہا ہے‘ نہ نماز‘ نہ قرآن پڑھتا ہے۔ ٹی وی کا شیدائی ہے‘ پان سگریٹ معمول ہے۔ دوستوں کی لمبی فہرست ہے‘ کبھی کبھی تو رات بھر گھر نہیں آتا‘ کپڑے دوائی کیلئے ترساتا ہے‘ بچے مانگیں تو مار کر بھگا دیتا ہے۔ قارئین! مجھے کوئی وظیفہ بتائیں میں بہت تھک چکی ہوں‘ ذہنی و جسمانی طور پر بیمار رہتی ہوں‘ بیماریوں اور پریشانیوں سے اس قدر دلبرداشتہ ہوجاتی ہوں کہ دل کرتا ہے خود کو اور بچوں کو مار دوں۔ میرےسے تو نہ اب بچے سنبھالے جارہےہیں اور نہ کام! شدید اذیت میں ہوں۔ (ش۔غ۔ج)
جواب:بہن! میں آپ کادکھ سمجھ سکتی ہوں‘ میری چھوٹی بہن کا بھی یہی مسئلہ تھا‘ میں نے اسے درج ذیل عمل بتایا تو اب ماشاء اللہ آپ شاید یقین نہ کریں اس کا شوہر اس کا اتنا خیال رکھتا ہے کہ جیسے کانچ کی گڑیا ہو۔ آپ بھی اپنے شوہر کا تصور کرکے سورۂ انعام کی آیت نمبر 45 کثرت سے پڑھیں اور کلام الٰہی کا کمال اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ (زبیدہ قدیر‘ جھنگ)
کانوں میں شدید خارش: میری عمر 28 سال ہے کچھ عرصے سے مجھے کانوں میں شدید خارش ہے‘ میں ہر وقت کاٹن بڈز کانوں میں مارتی رہتی ہوں‘ اپنے اس مسئلے کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں‘ مجھے بلغم‘ ریشہ کی بھی پرابلم ہے‘ ہروقت گلے میں بلغم محسوس ہوتا ہے۔ شاید اس بلغم کی وجہ سے کانوں میں خارش رہتی ہے۔ میں نے ہرطرح کےعلاج کرائے مگر فرق وقتی ہوتا ہے اگر کسی کے پاس کا کوئی علاج ہے تو مجھے بتائیں میں بہت پریشان ہوں۔(عالیہ آصف‘ اسلام آباد)
جواب:آپ ناک دھونے اور صاف رکھنے کا خیال رکھیے۔ عناب دو دانے‘ گاؤزبان تین ماشے پانی میں جوش دے کر صبح یا رات کو سوتے وقت پی لیاکریں۔ تازہ ہوامیں سانس لیا کریں۔ کان میں روغن زیتون ڈراپر میں ڈال کر ڈال لیاکریں۔(نادیہ کوثر‘چیچہ وطنی)
محترم قارئین السلام علیکم! میرے بیٹے کی عمر 12 سال ہے‘ پہلے اس کا رنگ صاف تھا‘ دو سال کی عمر میں گاؤں میں خارش کیلئے انجکشن لگوائے۔ وہ سارا دن کھیتوں میں گھومتا رہتا تھا‘ وہاں پر اس کا رنگ سیاہ ہوگیا۔ بچے طرح طرح کے نام رکھتے ہیں‘ بے حد ذہین بچہ اب احساس کمتری کا شکار ہورہا ہے پڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتا۔ الگ تھلگ رہتا ہے۔ میرا دل پھٹتا ہے‘ دن بدن رنگت خراب ہورہی ہے۔ ویسے ماشاء اللہ صحت مند ہے اس کا حل کوئی بتائے کہ میرے بچے کا رنگ صاف ہوجائےتا عمر دعائیں دوں گی۔ (پریشان ماں)
جواب: آپ اپنے بچے کو پانچ وقت کی نماز کا پابند بنائیں‘ پانچ وقت وضو کرے گا تو چہرہ خودبخود صاف ہونا شروع ہوجائے گا۔چٹ پٹی اور مصالحہ لگی چیزوں سے پرہیز کروائیں دھوپ میں باہر چہرہ ڈھانپ کر نکلے۔ کسی اچھی کریم یا عبقری کی ’’طب نبوی ؐ حسن و جمال کریم‘‘ یا فیس واش لگانے سےچہرہ کی مالش سے چند ہفتوں میں واضح فرق نظر آجائے گا۔ (مولا بخش بلوچ‘ خانیوال)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 458 reviews.