Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

ہونٹوں کا روکھا پن:میرے ہونٹ بالکل روکھے ہوگئے ہیں، ہاتھ پائوں کالے ہورہے ہیں، چہرے پر بھی چھائیاں ہیں، اس کے لئے بتائیے۔ (فریحہ‘ لاہور)
مشورہ: فریحہ بی بی! رات کو سوتے وقت ناف میں کوئی سا تیل ذراسی روئی میں لگاکر رکھیں، صبح نکالیں۔ آپ اسے معمول بنالیں تو بے شمار فائدے ہوں گے ، گرم گرم دودھ اور چائے ہرگز نہ لیں۔ کچھ لڑکیاں منہ میں پنسل، پین یا کلپ ڈالے رکھتی ہیں، اس سے بھی ہونٹ خراب ہوجاتے ہیں۔ نچلا ہونٹ لڑکیاں اکثر چوستی رہتی ہیں یا زبان سے چاٹتی ہیں۔ ہر وقت لپ اسٹک لگانے سے بھی ہونٹ خشک ہوجاتے ہیں۔ دوسروں کی استعمال شدہ لپ اسٹک نہ لگائیے، اس سے چھوت لگ جاتی ہے۔ آپ کچے دودھ میں گلاب کی پتیاں بھگو کر روئی سے ہونٹوں پر ملیے سیب کے بیج میں پیس کر ہونٹوں پر لگانے سے بھی پھٹے ہونٹ صحیح ہوجاتے ہیں۔ جب بھی سلاد بنائیں آپ کھیرے کا قتلہ ہونٹوں پر ملیں، کھیرے سے جلد ملائم ہوگی کھیرے کے بہت سارے فائدے ہیں۔
پائوں تھک جاتے ہیں:مجھے کام کے سلسلہ میں بہت پیدل چلنا پڑتا ہے کچھ دنوں سے میرے پائوں رات کو سوج جاتے ہیں، بہت درد ہوتا ہے، کبھی کبھی بو بھی آنے لگتی ہے، اس کے لئے بتائیے۔ (مسزاسماعیل رانا)
مشورہ: پائوں کو بھی آرام ملنا چاہیے، آپ اپنے جوتے کا جائزہ لیں اس کی وجہ سے تو پائوں نہیں سوج رہے‘ آپ گھر آکر پانی میںنمک ڈال کر کم از کم پندرہ منٹ تک پائوں بھگویا کریں، پائوں میں بدبو محسوس ہوتو آدھے لیموں کارس پانی میں ملائیے اور نمک ڈالیے، لیموں کا چھلکا لے کر نمک لگاکر پائوں کے تلوے پر آہستہ آہستہ رگڑیے، اس سے پائوں صاف ہوں گے اور تھکن بھی دور ہوگی۔ پائوں دھونے کے بعد خشک کریں چند قطرے زیتون کے تیل اور چند قطرے عرق گلاب ملاکر پائوں پر اچھی طرح مالش کریں، اس سے سکون ملے گا۔ پندرہ دن میں ایک بار آپ پائوں کے تلوے پر مہندی بھی لگوائیے، مہندی پائوں کو آرام دے گی اور تکان بھی دور کرے گی۔ جوتوں کو دھوپ میں رکھیں اور صاف کرکے پہنا کریں، جوتے تنگ ہوں یا سلائی ادھڑ گئی ہو تو بھی تکلیف دیتے ہیں۔
دماغ تازہ ہوگیا:میری ایک دوست بھارت سے لیموں اورکینو کا تیل لائیں، میرے سر میں بہت درد رہتا ہے۔ انہوں نے دوچار بوندیں میری پیشانی پر لگاکر مالش کی اور آدھا چمچ تیل سر پر بھی لگایا۔ تیل کی مالش سے میرا دماغ تازہ ہوگیا ہے یہ تیل کیسے بنتے ہیں؟ میں نے بہت سارے لوگوں سے پوچھا لیکن جواب نہیں ملا۔ اس مجھے بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ (ساجدہ ‘ کراچی)
مشورہ: مختلف چیزوں کے تیل بنتے ہیں جن کی افادیت مسلمہ ہے تیل سے بہت فائدہ ہوتا ہے تیل کی مالش جوڑوں کے درد، سر درد میں اکسیر ہے تو سردی کے موسم میں حرارت بخش اور گرمیوں میں سکون بخش، مثال کے طور پر لونگ کا تیل ہی لے لیں، دنیا بھر میں اسے ڈاکٹر بھی استعمال کرتے ہیں۔ آپ شیشے کی دو بوتلیں، تیزگرم پانی سے صاف کریں اور الٹ کر رکھ دیجئے۔ جب سوکھ جائیں تو ہر بوتل کے ا ندازاً چار حصے کریں، تین حصوں میں زیتون یا تلوں کا تیل بھریں، ایک بڑا لیموں لیں جو بالکل تازہ و صاف ستھرا اور بے داغ ہو۔ اسے کاٹ کر رس نکالیں اور چھلکے بالکل باریک باریک کاٹ لیں اب انہیں آپ تیل میں رس کے ساتھ ملائیے۔ دس منٹ تک خوب ہلائیے، پھر کسی اندھیری اور گرم جگہ میں رکھ دیجئے۔ دوسری بوتل میں بھی تیل بھریں آدھے کینو کے چھلکے باریک کاٹ کر بوتل میں ڈالیے اور پھر ایک چمچ اس تیل میں ملاکر اسے بھی تاریک جگہ رکھ دیں۔ سولہ روز بعد یہ بوتلیں نکالیے، خوب ہلائیے اور چھان کر تیل دوبارہ بوتلوں میں بھرلیں۔ بوتلوں پر نشان لگادیں یا کینو اور لیموں لکھ دیں۔ تیسری بوتل میں آپ دونوں ہم وزن ملاکر رکھ لیجئے۔ فرحت بخش تیل تیار ہے، آپ اس سے ہلکے ہاتھوں سے پیشانی اور کنپٹیوں پر مالش کریں اور سر کے بالوں کی جڑوں میں ہلکے ہاتھ سے اچھی طرح لگائیے۔ پانچ منٹ کی مالش سے آپ کو لگے گا کہ سردرد ختم ہوگیا ہے اور دماغ بالکل تازہ ہوگیا ہے۔ مالش کرنا بھی ایک فن ہے، جو لوگ مالش اور مساج کرنا جانتے ہیں وہ اپنی انگلیوں کی ماہرانہ مالش سے سارا درد اور تکلیف دور کردیتے ہیں۔ یہ فن زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے، پرانے لوگ طرح طرح کی جڑی بوٹیوں سے عرق کشید کرکے تیل بناتے تھے اور مریضوں کو فائدہ ہوتا تھا آج بھی جڑی بوٹیوں پر تحقیق جاری ہے، پاکستان میں دھنیے کا تیل تو عام استعمال کیا جاتا ہے اس کی بھینی بھینی خوشبو جسم کو سکون بخشتی ہے، مختلف پھولوں کے تیل کو زمانہ قدیم سے گھریلو بڑی بوڑھیاں ابٹن میں بھی رنگ گورا کرنے کیلئے ملاتی ہیں۔
پورے جسم پر بال: بیس سال کی عمر میں سارے جسم پر کالے رنگ کے بال نکل رہے ہیں۔ جو بڑھتے جارہے ہیں اور اب چہرے پر بھی آگئے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ میں موٹی ہوتی جارہی ہوں جبکہ کھانا بہت کم کھاتی ہوں۔ ویسے کوئی اور تکلیف نہیں۔ آپ اس سلسلے میں ضرور لکھیے۔ (سویراشاہد‘ملتان)
مشورہ: میں نے کچھ ڈاکٹروں سے اس سلسلے میں پوچھا ہے وہ کہتے ہیں آپ اپنے ڈاکٹر سے پوچھ کر ہارمون ٹیسٹ کرائیے پھر پتہ چلے گا کہ اس تکلیف کی کیا وجہ ہے۔ قارئین اگر کوئی ان کی مدد کرنا چاہیں تو ضرورقارئین کے سوال قارئین کے جواب سلسلہ میں مطلع کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 499 reviews.