Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

انشاء اللہ سو فیصد گارنٹی شدہ نسخہ جات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس چند آزمودہ نسخہ جات ہیں جو میں نہایت قابل احترام عبقری قارئین کو ہدیہ کررہا ہوں یقیناً قارئین ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
شوگر کیلئے سوفیصد گارنٹی (انشاء اللہ): اول و آخر بارہ دفعہ درود شریف۔  فضا میں لکھیں اور آخر میں ضرب کا نشان یعنی کاٹ دیں۔ آک کےپتے لیں بند جوتے میں اس ترتیب سے رکھیں کہ پاؤں کی انگلیوں سے ایڑی تک پتوں سے ڈھک جائیں۔ دو گھنٹے واک‘ چلتے پھرتے رہیں یا اپنا دباؤ پاؤں پرڈالیں دو گھنٹے بعد پتے نکال لیں۔ سات دن اسی طرح کریں‘ سات دن کے بعد آپ کی زبان کڑوی ہونے لگ جائے گی۔ دن میں جتنی دفعہ پانی پئیں گلاس میں تین گھونٹ کرکے پئیں۔ ہر گھونٹ پر سبحان اللہ پڑھیں۔ نسخہ سے پہلےاور بعد میں شوگر چیک کروالیں۔ گیارہ روپےصدقہ کریں۔
لیکوریا کیلئے سوفیصد گارنٹی شدہ انشاء اللہ: کیکر کی وہ پھلیاں جن میں بیج نہ پڑا ہو‘ اپریل‘ مئی میں باآسانی مل جاتی ہیں۔ حسب ضرورت لے کرچھاؤں میں سُکھالیں اور باریک پیس کر رکھ لیں۔ چھوٹی مکھی کے شہد میں ملا کر معجون بنائیں۔ شہد اور پھلیاں ہم وزن ہوں۔ ایک کھانے کا چمچہ پانی یا دودھ کے ساتھ صبح و شام استعمال کریں۔ اللہ تعالیٰ شفاء عطا کرے گا۔
برائے شوگر: اردو میں بھوسہ‘ پنجابی میں توڑی‘ سندھی اور سرائیکی میں ’’بھون‘‘ کہتے ہیں۔ گندم کی کٹائی کے بعد دیہاتوں میں ٹنوں کے حساب سےنظر آتا ہے۔ گائے‘ بھینس اور دیگر جانوروں کی پسندیدہ خوراک ہے۔ جامن کی لکڑی سے بنا ہوا گلاس لیں‘ رات کو صاف پانی سے بھردیں اور دو کھانے والے چمچ گندم والا بھوسہ یا توڑی ڈال کر ڈھک کر رکھ دیں۔ صبح کو چھان کر پانی پی لیں۔ شوگر میں نہایت مفید ہے۔ شوگر کے مریض ہر دفعہ چھوٹا پیشاب کرنے سے پہلے کم از کم ایک گلاس پانی تین گھونٹ میں پئیں اور بیٹھے بیٹھے ’’درود محمدی ﷺ‘‘ پڑھیں اور سبحان اللہ کہیں۔ پیشاب کرنے بعد طہارت ضرور کریں۔ اپنے خاندان‘ پاس پڑوس‘ محلہ یا علاقے میں غرباء اور مساکین وحقدار لوگوں کی مدد کریں۔ خلوص نیت سے دعا مانگیں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں‘ مایوسی اور ناامیدی گناہ ہے۔(نوٹـ: یہ درج بالا نسخہ چند ماہ پہلے عبقری میں چھپ چکا ہے جس کے لاجواب فوائد آرہے ہیں۔)
معجون بلڈپریشر‘ انشاء اللہ سوفیصد گارنٹی شدہ: ادرک‘ لہسن‘ سیب کا سرکہ‘ چھوٹی مکھی کا اصل شہد‘ لیموں کا رس ایک ایک پاؤ۔ تمام اشیاء کو گرائنڈ میں ڈال کر اچھی طرح شیک کریں‘ بعدازاں ہلکی آنچ پر گاڑھا کرلیں۔ شیشے کی بڑی منہ والی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ ایک بڑا چمچ صبح نہار منہ۔ ایک بعد نماز عصر ترجیحاً خالی پیٹ۔ انشاء اللہ دل کی تمام بیماریوں کا علاج ہے۔ اس معجون کے فوائد تحریر میں نہیں سما سکتے۔ صحت مند افراد ایک چمچہ اپنی روزانہ کی روٹین بنالیں۔ دل کی ممکنہ تکالیف سے محفوظ رہیں گے۔
جوڑوں کا درد‘ بواسیر اورشوگر : ہرقسم کے جوڑوں کے درد میں نہایت مفید ہے‘ صبح نہار منہ سات دانے’’خشک انجیر‘‘ کھائیں۔ سہ پہر کو سات دانے کھجورکھائیں۔ شوگروالے خواتین و حضرات کی ’’شوگر لیول‘‘ کچھ دن اپ سیٹ رہےگی مگر آہستہ آہستہ شوگربھی کنٹرول میں آجائے گی۔ ہر قسم کی بواسیر کا شافی علاج ہے‘ معدہ کی تمام بیماریاں ختم ہوںگی۔ سال ہا سال کی جمی ہوئی بلغم اکھڑ جائے گی۔ میرا اپنا آزمودہ نسخہ ہے جو قرآن مجید اوراحادیث کی روشنی میں استعمال کرکےبےانتہا فوائد حاصل کرچکا ہوں‘خشک انجیر بازار میں عام ملتی ہے ایک کلو انجیر تقریباً تین سوروپے کلو ملتی ہے۔ ہر غریب اور امیر کی دسترس میں ہے کم از کم روزانہ تین عدد کھائیں‘تین ماہ تک کھائیں۔ پہلے پندرہ دن میں فرق سامنے آجائے گا۔ شوگروالے مریض دو دو دانےسےشروع کرکے سات دانوں تک آئیں۔
بے انتہا طاقت ور چائے: آٹےوالی بھوسی‘ توے پر بھون کے رکھ لیں۔ سبزالائچی دس گرام‘ جائفل دس گرام‘ سونٹھ دس گرام باریک پیس لیں۔ آدھ کلو دودھ میں ایک گلاس پانی ملائیں‘ تین بڑے کھانے والے چمچ بھنی ہوئی بھوسی ملائیں۔ تین تین گرام سبز الائچی‘ جائفل سونٹھ ملا کر اچھی طرح ابالیں۔ حسب ذائقہ چینی ملا کر اتار لیں۔ نہایت خوشگوار‘ ذائقہ دار اور طاقت ورچائےتیار ہوگی۔ اگر چینی پسند نہ ہو تو شربت ’’عبقری افزا‘‘ ملائیں‘ صرف موسم سرما میں استعمال کریں۔ چھاننے کی ضرورت نہیں ہے۔ مندرجہ بالا چائے تین افراد کیلئے ہے۔(عباس ملک)
 امتحان میں کامیابی کا راز
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے تین سالوں سے بی کام کے پیپرز دے رہا تھا لیکن ہر بار ناکام ہوجاتا۔ کچھ عرصہ پہلے آپ کا ایک درس جو سکھر میں ہوا تھا وہ سن رہا تھا اس میں آپ نے سورۂ فاتحہ کا ایک عمل بتایا کہ جب ناممکن مشکلات کا حل چاہتے ہوں تو چاند کی تیرھویں‘ چودھویں اور پندرھویں رات کو ننگے سر (صرف مرد حضرات‘ خواتین ہر حالت میں باپردہ عمل کریں گی) کھلے آسمان کے نیچے چلتے پھرتے ساری رات سورۂ فاتحہ پڑھنی ہے اور اگر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کی م کو الحمدللہ رب العالمین کے ساتھ ملا کر اس طرح پڑھیں  تو زیادہ بہتر ہے۔ عمل کےد وران اگر تھک جائیں تو تھوڑی دیر بیٹھ کر بھی پڑھی جاسکتی ہے پھر چلناشروع کردیں۔ اگر بھوک‘ پیاس محسوس ہو تو ضرورت پوری کرلیں اور اگر وضو ٹوٹ جائے تو فوراً نیا وضوکریں۔ اس عمل کی برکت سے اللہ پاک ایسی کرم نوازی فرماتے ہیں کہ رزق بے کراں ہوجاتا ہے‘ جادو‘ بندشیں سب ٹوٹ جاتی ہیں اور اللہ کا نظام قدرت بندے کے موافق ہوجاتا ہے۔ صبح کے وقت روزہ رکھیں یعنی چاند کی تیرہ،چودہ اور پندرہ تاریخ کو۔ مسلسل تین راتیں یہ عمل کرنا ہے اور دن کو روزہ رکھنا ہے۔ میں نے اپنے امتحان کی نیت سے یہ عمل کرنا شروع کردیا۔ امتحان میں صرف تین ماہ رہتے تھے۔ میں نے ابھی تک ایک لفظ بھی نہیں پڑھا تھا۔ جب یہ عمل کیا تو اللہ پاک نے میرا سینہ کھول دیا اور میں نے تیاری شروع کردی۔ اگلے دو ماہ بھی یہ عمل کیا اور الحمدللہ جب امتحان ہوا تو اللہ پاک نے مجھے کامیاب کردیا۔  (ش،غ)
دعوت کی برکت سے تاتاریوں کا قبول اسلام
تیمور ہلاکو خان کا خاندان اور اس کی نسل میں سے تھا۔ ایک بزرگ تھے جلال الدین چغتائی نسل میں سے تھا۔ انہوں نے اس کو اسلام کی دعوت دی اس نے کہا ابھی تو میں ولی عہد ہوں جب بادشاہ بنوں گا تو آجانا۔ جب جلال الدین مرنے لگے تو وہ ابھی بادشاہ نہیں بنا تھا تو انہوں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ میں تو دنیا سے جارہا ہوں تو تیمور تفلق جب بادشاہ بنے تو اس کو میرا پیغام پہنچا دینا۔ جب تیمور تفلق بادشاہ بنا تو یہ وہاں سے چلے اس کا دارالخلافہ منگولیا کے قریب تھا تووہاں اس نے پہنچنے کی کوشش کی لیکن کوئی راستہ نہ ملا تو ایک رات اس نے فجر سےپہلے زور سے اذان دی۔ اذان کی آواز سے بادشاہ کی آنکھ کھل گئی۔ اس نے کہا کہ یہ کون ہے جو اتنا شور مچا رہا ہے؟ پکڑ کر لاؤ‘ پکڑ کر لائے تو پوچھا کون ہو؟ کہا میں رشید الدین جلال الدین کا بیٹا ہوں‘ یہاں کیسے آئےہو؟ کہا کہ آپ نے میرے والد سے کہا تھا کہ جب آپ بادشاہ بنیں تو مجھ سے مل لینا۔ بولا:ہاں ہاں! بتاؤ اسلام کیا ہے؟ اس کو دعوت دی وہ مسلمان ہوگیا تو اپنے ایک وزیر کو بلوایا اور کہا کہ میں مسلمان ہوگیا ہوں تم کیا کہتے ہو؟ اس نے کہا میں تو پہلے سے مسلمان تھا مگر آپ کی وجہ سے بتایا نہیں‘ اس کے چار وزیر تھے ایک مسلمان ہوگیا تو اور تینوں کو بھی بلایا وہ بھی مسلمان ہوگئے پھر سپہ سالار کو بلایا کہاں کہ میں مسلمان ہوگیا ہوں تم کیا کہتے ہو؟ سپہ سالار نے کہا کہ میں زبان کا بول نہیں سمجھتا تلوار کا بول سمجھتا ہوں‘ یہ مجھ سے لڑے جو آپ کو اسلام کی دعوت دینے آیا ہے مجھے یہ زیر کرلے تو میں مسلمان ہوجاؤں گا نہیں کرتا تو نہیں ہوں گا۔ بادشاہ نے کہا یہ عقلمندی نہیں تم ایک عقلی چیز کو تلوار سے سمجھنے کی کوشش کررہے ہو۔ کہا کہ میرے پاس اور کوئی راستہ نہیں سمجھنے کا۔ رشید الدین نے کہا کہ میں اس سے مقابلہ کروں گا۔ بادشاہ نے کہا کہ مارا جائے گا‘ یہ تو جن ہے‘ ساری زندگی لڑائیوں میں گزری ہے تو کیا لڑ پائے گا۔ اس نے کہا کہ میں اس سے لڑوں گا۔ اگلا دن طے ہوگیا‘ شہر میں منادی کرادی گئی‘ رشید الدین نے اس رات اللہ تعالیٰ سے دعا کی‘ اللہ تیرے کام کو آیا ہوں‘ مروانا ہے تو مروادے‘ کروانا ہے تو کروا دے۔ اگلے دن شہر اکٹھا ہوگیا۔
سالار لوہے کی دو زریں پہن کر آیا اور دونوں ہاتھوں میں تلواریں‘ ان کے ہاتھ میں خنجر بھی نہ تھا۔ خالی ہاتھ تھے جب مقابلہ میں آیاتو کہا لو میری تلوار۔ انہوں نے الٹے ہاتھ میں تلوار لی اور سیدھےہاتھ سے اس کے سینے پر یوں مکا مارا تو وہ تین کلابازیاں کھاتا ہوا دور جاگرا اور بے ہوش ہوگیا۔ جب اسے ہوش آیا تو کہنے لگا مجھے ایک ہی مکے سے اسلام سمجھ آگیا ہے کافی ہے‘ زیادہ کی ضرورت نہیں۔ تیمور کے ہاتھ پر دس لاکھ تاتاری مسلمان ہوئے۔ منگولیا میں اب بھی اس کی قبر موجود ہے جس پر لکھا ہے’’بادشاہ شاہِ تاتار‘ جس کے ہاتھ پر دس لاکھ تاتاری مسلمان ہوئے‘‘ وہ چند لوگ کتنا احسان کرگئے مسلمانوں پر جو اسلام کی دعوت دیتے تھے۔
سنت کی اہمیت: احوال القبور میں علامہ زین الدین بن رجب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے لکھا ہے ایک مرتبہ ان کے پاس ایک ایسا شخص آیا جو کفن چور تھا مگر اب وہ اس قبیح حرکت سے باز آچکا تھا اور توبہ کرکے نیکی کی زندگی گزار رہا تھا۔ علامہ زین الدین نے اس سے پوچھا تم مسلمانوں کے کفن چوری کرتے رہے ہو تم نے مرنے کے بعد ان کی حالت دیکھی ہے یہ بتاؤ کہ جب تم ان کے چہرے کھولے تو ان کا رخ کس طرف تھا۔ اس نے جواب دیا کہ اکثر کے چہرے قبلے کے رخ سے پھرے ہوئے تھے۔ حضرت زین الدین رحمۃ اللہ علیہ کو بڑا تعجب ہوا کیونکہ دفن کرتے ہوئے تو مسلمانوں کا چہرہ قبلہ کے رخ کیا جاتا ہے تو انہوں نے امام اوزاعی رحمۃ اللہ علیہ سے اس بارے میں پوچھا تو امام اوزاعی رحمۃ اللہ علیہ نے پہلے تین مرتبہ  پڑھا اور پھر فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو زندگی میں سنتوں سے منہ پھیرنے والے تھے۔ (بنت جمشید چغتائی
عبقری سے آزمایا عبقری قارئین کو بتایا
جوہر شفاء مدینہ کا قہوہ لاجواب ہے: محترم قارئین! میں نے یہ نسخہ بار بار آزمایا ہوا ہے کہ جب بھی مجھے شدید کھانسی ہورہی ہویا گلہ خراب ہوتو میرا ذہن فوراً جوہرشفاء مدینہ کے قہوے کی طرف جاتا ہے۔ میں جونہی یہ قہوہ ہلکا سا میٹھا بنا کر پیتی ہوں تو میرا گلہ ٹھیک اور کھانسی ختم ہوتی ہے۔ بہت لاجواب ہے۔ قارئین! ایک مرتبہ میرے پیٹ میں درد کا گولا بار بار اٹھ رہا تھا میں نے جوہرشفاء مدینہ کا قہوہ بنا کر پیا تو میراپیٹ کا درد فوراً ٹھیک ہوگیا‘ بہت ہی اعلیٰ چیز ہے۔
دارچینی کی چائے سے بلڈپریشر نارمل ہوتا ہے: قارئین! میرے دفتر کے ایک کولیگ نے بتایا کہ ان کا جب بلڈپریشر اوپر نیچے ہوتا ہے تو وہ ہمیشہ دارچینی کی چائے بنا کر پی لیتے ہیں جس سے بلڈپریشر نارمل ہوجاتا ہے۔ میں نے سوچا یہ ٹوٹکہ عبقری قارئین کو بھی بتادوں۔
اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّار سے گرمی ختم: گزشتہ گرمیوں میں میرے آفس کا اے سی خراب ہوگیا اور کام کرنا چھوڑ گیا اس میں سے گرم ہوا آرہی تھی ‘سب ساتھی تکلیف اور گرمی کے مارے بے حال ہورہے تھے۔ میں نے دل ہی دل میں  پڑھنا شروع کردیا کیونکہ ایک بار حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے یہ تسبیح گرمیوں میں پڑھنےبالخصوص رمضان کیلئے دی تھی۔ اس لیے میں نے پڑھی تو مجھے گرمی کا احساس ختم ہوگیا اور میں سکون سے کام کرنے لگ گئی۔
چرسی نے واقعی لاجواب ٹوٹکہ دیا: محترم قارئین میں نے یہ نسخہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی کتاب ’’میرے طبی رازوں کا خزانہ‘‘ سے آزمایا ہے‘ واقعی لاجواب ہے۔ اصل میںمجھے سانس لینے میںمشکل ہورہی تھی‘ میرے ذہن میں یہ عمل تازہ تھا کہ بیمار آدمی صبح سے شام تک جو سانس بھی کھینچے تصور یہ ہو کہ اللہ کے حکم سے شفا اندر جذب کررہا اور جب سانس باہر نکالے تو تصور ہو کہ ہماری اندر سے نکال رہا ہوں۔ میں نے بھی ایسا ہی کیا کہ دائیں نتھنے سے سانس اندر لے کر گئی اور تصور کیا کہ شفاء اندر گئی اور بائیں نتھنے سے سانس باہر نکالا اور تصور کیا کہ واقعی بیماری نکل گئی۔ یقین کریں قارئین! ایک بارہی یہ عمل کرنے سے میرا سانس سیٹ ہوگیا۔ یہ نسخہ حضرت حکیم صاحب کو ایک چرسی نے بتایا تھا۔
روحانی عطر کے استعمال سے سگریٹ کی بدبو ختم: مجھے  روزانہ سفرکرنا پڑتا ہےچونکہ جاب ہولڈر ہوں اور وین میں اکثر ڈرائیور حضرات سگریٹ پی رہے ہوتے ہیں جس سے مجھے سخت الجھن ہوتی ہےاور سانس خراب ہوجاتی ہے مگر میں اسی وقت وین میں اپنی ناک کے قریب روحانی عطر چھڑک لیتی ہوں تو مجھے بدبو کا احساس نہیں ہوتا سارا سفر خوشبو میں بسا رہتا ہے۔
لاحول ولا قوۃ الا باللہ مسلسل پڑھنے سے لڑائی ختم: قارئین! میں صبح کے وقت میٹرو بس سے سفر کررہی تھی۔ اس بس میں ہمہ وقت مردوں اورعورتوں کا کھچا کھچ رش ہوتا ہے۔ بس ہروقت مسافروں سے بھری ہوتی ہے۔ میں جیسے ہی سوار ہوئی تو دو خواتین آپس میں بہت زیادہ لڑرہی تھیں‘ کچھ دیر میں الفاظ کی لڑائی گالم گلوچ میں بدل گئی پھر میں نے دیکھا کہ ایک خاتون نے دوسری کو مارنے کیلئے جوتا اتار لیا عین اسی وقت میری زبان پر   جاری ہوگیا اور ساتھ ہی لڑائی ختم ہوگئی۔ لڑائی صرف اور صرف سیٹ کیلئے تھی۔قارئین یہ میرے آزمودہ تجربات ہیں آپ بھی آزمانے کے بعد ماہنامہ عبقری میں ضرور لکھیں۔(فرحت‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 502 reviews.