Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہی قلعہ کے بونے جنات کی دعا اور میری مشکل حل

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ پچھلے چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہے ہیں‘ اس رسالے نے ہمارے بہت سے مسائل حل کیے ہیں خاص طور پر علامہ لاہوتی پراسراری کے مضمون کی تو کیا ہی بات ہے۔ عبقری رسالہ نے مجھے سنتوں سے آشکار کردیا ہے اور میرے ہر کام میں نبوی ﷺ طریقہ کار شامل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ان اعمال کی برکت سے جو سالن دو وقت بمشکل چلتا تھا اب دو دن بھی چلتا ہے۔ اس کی وجہ کھانا سر ڈھانپ کر بسم اللہ پڑھ کر اور سورۂ کوثر اور سورۂ قریش اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کی بتائی ہوئی آیت کا اہتمام کرنا ہے‘ ہنڈیا میں چمچ چلاتے ہوئے میں مسلسل یہ آیت پڑھتی ہوں کھانا برکت والا اور ذائقہ دار بھی بنتا ہے۔
اس مضمون کی وجہ سے ہماری بہت بڑی مشکل اب حل ہورہی ہے۔ مسئلہ یہ تھا کہ ہماری کاروباری پریشانی بہت زیادہ تھی جو میرے شوہر کے پارٹنر کی طرف سے تھی‘ وہ پچاس فیصد کا شیئر بھی لیتا اور تنخواہ بھی لیتا جبکہ نامعلوم کیوں میرے شوہر کی اس کے آگے بولنے کی جرأت نہیں ہوتی ۔ وہ ایک کٹھ پتلی کی طرح میرے میاں صاحب کو نچاتا‘ عیاش طبیعت کا مالک تھا‘ جیسے لڑکیوں کے ساتھ تعلقات وغیرہ۔ بیوی کو حمل کی حالت میں گھر سے ایک بارہ سال کی بچی سمیت نکال کر طلاق دیدی‘ دوسری خفیہ شادی کررکھی ہے۔ دونوں سسرال والوں سے دشمنی ہے جس سے کاروبار متاثر ہوتا۔ پہلی بیوی کاروبار کو ٹارگٹ کرکے جادو ٹونہ کرواتی تو ہمیں بھی شدید نقصان ہوتا۔ بہت پریشان تھے۔ اپنی درج بالا پریشانی کو دورکرنے کیلئے میں اور میرے میاں صاحب موتی مسجد گے اور جاکر نوافل ادا کیے۔ علامہ صاحب کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق اور بعد میں نماز ظہر ادا کرکے واپس آگئے۔ حضرت حکیم صاحب! میرے میاں صاحب کے ساتھ تو وہاں کوئی ایسا واقعہ رونما نہیں ہوا لیکن میرے ساتھ ضرور ہوا۔ میں جب نفل پڑھ کر آنکھیں بند کرکے عاجزی کے ساتھ فقیرانہ انداز میں دعا مانگ رہی تھی میں تشہد کی حالت میں بیٹھی ہوئی تھی۔ میرے دائیں جانب تقریباً تین فٹ قد  کاکالے رنگ کا سایہ بالکل میرے ساتھ لگا جیسے میرے سر پر ہاتھ رکھنے کیلئے بڑھا ہو‘ میں اپنے دائیں جانب یہ سب محسوس کررہی تھی اس کے ساتھ ساتھ مجھے حدت یعنی گرمائش بھی بہت محسوس ہوئی جبکہ بائیں جانب روشنی بھی تھی اور ٹھنڈک بھی‘ میں ڈر گئی اور ہلکی سی چیخ کے ساتھ آنکھیں کھولیں تو کچھ بھی نہیں تھا۔ مجھے وہ حدت آج بھی محسوس ہوتی ہے۔ اس دن کے بعد مجھے ایسے لگا جیسے ہماری تمام پریشانیاں ختم ہورہی ہیں۔ ہمارے کاروباری حالات دن بدن بہتر ہورہے ہیں۔ ہمیں واقعی لگتا ہے کہ موتی مسجد کے شاہی بونے جنات ہماری مدد کررہے ہیں۔ اللہ سبحان وتعالیٰ یونہی آپ کو سلامت رکھے اور آپ ہماری رہنمائی کرتے رہیں۔میں آپ کو اپنے مسائل سے نجات کیلئےاکثر خط لکھتی رہتی ہوں‘ مجھے آپ کی تحریر کا بے چینی سے انتظار رہتا ہے۔ دو یا تین ماہ کے بعد تحریر موصول ہوتی ہے‘ ہاتھ میں تحریر آتے ہی محسوس ہوتا ہے جیسے ساری مشکلات حل ہوگئی ہیں۔ آنکھوں سے تحریر لگاؤں تو ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے کہ یہ میرے شیخ کی تحریر ہے جنہوں نے مجھے سنتوں کی پیروی کرنا سکھائی اور اللہ کے قریب ہونےکا راستہ بتایا ہے۔ (ن۔س)
علامہ لاہوتی پراسراری کو میرا سلام!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا عبقری میں بہت ہی سالوں سے پڑھ رہا ہوں‘ عبقری پڑھ کر دل کو بہت سکون ملتا ہے۔ میری طرف سے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب اور عبقری کے تمام افراد کو بہت بہت سلام ہو۔
عبقری رسالہ میں جنات کے پیدائشی دوست میں جو بھی عمل آتا ہے میں اس عمل سے خود بھی مستفید ہوتا ہوں اور دوسروں کو بتاتا ہوں جس سے مزید لوگ مستفید ہوتے ہیں۔پیدائشی دوست سے میری بہت سی مشکلات حل ہوئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے ماں باپ‘ بہن بھائیوں اور ان کی اولاد‘ اہلیہ پر ہمیشہ نظر رحمت عطافرمائے۔ آمین۔ (محمداظہر‘جہانیاں)
بریسٹ کینسر  میں مبتلا مریضہ موتی مسجد میں ٹھیک
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں سوچتی ہوں اتنی گنہگار ناچیز آپ کے حضور کیسے حاضر ہوں‘ میرے شوہر پیشے کےلحاظ سےایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں‘ اللہ تعالیٰ کے فضل سے دو بیٹے ہیں اور ایک بیٹی ہے۔ میں ایک سال سے بریسٹ کینسر کے مرض میں مبتلا تھی میرا کینسر کے ایک بڑے ہسپتال سے علاج ہوا‘ مجھے وہاں سے چھٹی ملی اور ابھی علاج جاری تھا۔ کچھ عرصہ بعد دوبارہ ڈاکٹر کے پاس گئی تو انہوں نے چیک اپ کے بعد مجھےد وسرے بریسٹ کے بارےبھی وہم میں ڈال دیا‘ پھر ڈھیر سارے ٹیسٹ ہوئے تو اس میں ہیپاٹائٹس بی ، سی پازیٹو آگیا۔ میں تومرنے والی ہوگئی۔ الحمدللہ! میں نماز تو پڑھتی ہی تھی تو ساتھ میری ایک دوست نے بتایا کہ موتی مسجد جاکر اللہ سے مانگو۔ میں نے ڈاکٹر صاحب (شوہر) سے پوچھا تو اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے انہوںنے جانے سے انکار نہیں کیا بلکہ ڈرائیور کے ساتھ بھیج دیا‘ جیسے مجھے بتایا گیا تھا میں تین دن مسلسل گئی نوافل پڑھے اور خوب دعائیں کیں‘بچپن سےجوانی تک سبھی سختیاں برداشت کیں اور اب اس موذی بیماری نے آگھیرا۔ بہت پریشان تھی‘ وہاں جاکر بڑا سکون ہوا‘ پھر ایک دن میرا دل بے چین ہوا چلی گئی۔ مسجد جانےکے ڈیڑھ ماہ بعد میں پھر گئی وہاں ایک اللہ والی نے بتایا کہ ہر جمعرات کو تسبیح خانہ میں درس کے بعد دعا ہوتی ہے‘ تم اس دعا میں ضرور شامل ہونا‘ اتفاق سے دوسرے دن ہی جمعرات تھی‘ میں نے شوہر سے کہا کہ مجھے ایک جمعرات دعا میں بھی لے چلیں‘ ڈاکٹر صاحب شام کوکلینک کرتے ہیں مجھے خوشی ہوئی وہ مجھے تسبیح خانہ چھوڑ کر خود کلینک چلے گئے۔میں بتانہیں سکتی کہ دعا میں کتنا سکون ملا۔ اللہ آپ کی عمر دراز کرے‘ صحت و تندرستی دے‘ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ پھر ایک دن موتی مسجد خوب رو رو کر اللہ سے دعا مانگی‘ میں بتانہیں سکتی کتنا سکون ملا۔اس کے دوسرے دن دوسرے بریسٹ کا پھر ٹیسٹ تھا میں اللہ اللہ کرتی کینسر ہسپتال پہنچی‘ساری رات سوئی نہیں‘ جب ٹیسٹ ہوا تو اللہ کے حکم سےرپورٹ بالکل نارمل ہوگئی۔(ج،ر)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 515 reviews.