Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

درس سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

درس سے فیض پانے والے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں سول انجینئرنگ کا طالب علم ہوں۔میں کافی عرصہ ہر جمعرات کو درس روحانیت وامن سننے کیلئے تسبیح خانہ میں حاضر ہوتا ہوں۔ تسبیح خانہ میں مجھے میرا دوست ایک مرتبہ زبردستی لے کر آیا تھا‘ تب سے میں ہر جمعرات تسبیح خانہ میں حاضر ہوتا ہوں۔ماہنامہ عبقری بھی ہر ماہ لے کر پڑھتا ہوں۔ درس سننے کی برکت سے مجھے میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں۔ میں صبح گھر سےنکلتے ہوئے گھر سے نکلنے کی مسنون دعا‘ آخری چھ سورتیں اور گاڑی پرسوار ہونے کی مسنون دعا پڑھتا ہوں۔ درس سننے کی برکت سے میں نماز پڑھنے کا پابند ہوگیا ہوں‘ ہر نماز کے بعد آخری چھ سورتیں اور اذان پڑھتا ہوں۔ درس میں اپنے موبائل فون کارڈ میں اپ لوڈ کرکے تمام گھر والوں کو سناتا ہوں جس کی وجہ سے  
ہمارے گھر میں بہت سکون آگیا ہے۔ بے چینی بے قراری ختم ہوتی جارہی ہے۔ درس کے بعد ہونے والے ذکر خاص کے بعد دعا میں اپنے ابو کے کاروبار کیلئے دعا کرتا ہوں جس کی برکت سے میرے ابو کا کاروبار دن بدن بہتر ہورہا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے آیۃ الکرسی‘ یاباعث یانور اور سانس روک کر تھوری دیر اللہ ھو کا ذکر کرتا ہوں۔ ہر وقت باوضو رہتا ہوں۔ پہلے میرا پڑھائی میں بالکل بھی دل نہیں لگتا تھا‘ ہروقت آوارہ گردی مگر اب میں خوب دل لگا کر پڑھتا ہوں۔ (زاہد علی‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 711 reviews.