Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کل دوائی کیلئے پیسے نہ تھے‘ آج بانٹ رہا ہوں! آزمودہ عمل

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹوٹا ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ کی ذات عالی سے قوی امید ہے کہ آپ بخیریت و عافیت سے ہوں گے۔ حضرت حکیم صاحب! میں گزشتہ بیس سال سے مسلسل سخت مصائب وآلام میں مبتلا رہا ہوں‘ حالات ِبد نے میری قدرت اور طاقت کو تقریباً توڑ کر رکھ دیا‘ ہر کام میں رکاوٹ‘ بنتے کاموں کا بگڑنا‘ معاشی طور پر سخت حالات‘ مکان بھی انہی حالات کی نذر ہوگیا۔ حالت یہاں تک پہنچ گئی کہ میری والدہ کینسر کی مریضہ ہیں اورانتہائی کسمپرسی کی حالت میں اپنے تیسرے شوہر کے ساتھ لاہور میں رہتی ہیں۔میںاپنی بیوی بچوں کے ساتھ کراچی میں رہتا ہوں‘ چونکہ میری معاشی حالت بہت ہی کمزور تھی اس وجہ سےاپنی والدہ کی معاشی طور پر کوئی بھی مدد نہیں کرسکتا تھا جس وجہ سے میں اندر ہی اندر کڑھتا رہتا تھا۔ میں نے کافی جگہ پتہ لگوایا تو مجھے ہر کسی نے یہی کہا تم پر کسی نے بہت سخت جادو کروایا ہے۔ میں نے اپنے تمام حالات ایک خط میں لکھے اور وہ خط دفتر ماہنامہ عبقری کے پتے پر ارسال کردیا۔ چند ہفتوں بعد مجھے جواب ملا جس میں کچھ اعمال تھے ایک عمل اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ 313 مرتبہ صبح و شام اور جمعرات کو گوشت کا صدقہ حسب توفیق دینے کا بتایا گیا۔ میں نے اسی دن یہ وظیفہ شروع کردیا۔ 90 دن بعد میں نے پھر خط لکھا‘ مجھے پھر جواب ملا کہ ابھی وظیفہ یقین اور توجہ سے جاری رکھیں۔ میں نے تین ماہ مسلسل پڑھا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری معاشی حالت پہلے کے مقابلے میں ستر فیصد بہتر ہوچکی ہے۔ میرا کاروبار جو کہ بالکل ختم ہوچکا تھا اب کافی حد تک چل پڑا ہے۔ میرے گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑے چلتے رہتےتھے اب الحمدللہ بالکل سکون ہے۔ میرے بیوی بچے آئے روز بیمار رہتے مگر پچھلے تین ماہ ہوگئے ہیں ہم نے ڈاکٹر کا کلینک نہیں دیکھا۔ میں وظیفے کے بعد اپنی والدہ کیلئے بھی دعا مانگتا تھا‘ اب الحمدللہ میری والدہ کی تکلیف میں کافی کمی آئی ہے اور اب تو میں مہینے میں ایک بار لاہور جاکر اپنی والدہ کے ساتھ کچھ وقت گزارتا ہوں اوراس کو کچھ پیسے دے کر آتا ہوں۔اب تو صدقات بھی دے رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی‘ مال و اولاد میں برکت وسیع عطا فرمائے اور آپ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھے تاکہ آپ اسی طرح انسانیت کی خدمت کرتے رہیں۔ (م۔ع۔ک)
بندش پر بندش ‘ ہوائی چیزیں علاج صرف استغفار
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرض یہ ہے کہ آج سے 34 سال پہلے مجھ پر جادو ہوا جس کی وجہ سے میں بیمار رہنے لگے‘ کبھی کوئی بیماری‘ کبھی کوئی بیماری۔ میرے خاوند کےکاروبار پر بندش‘ میرے بڑے بیٹے کے کاروبار پر بندش‘ چھوٹے بیٹے پر بندش ہوگئی اور ہوائی چیزیں ظاہر ہونا شروع ہوں گئیں۔ دورے پڑنے شروع ہوگئے اور ہوائی چیزوں نے بولنا شروع کردیا۔ ایک عامل کے پاس گئے اس نے بتایا کہ ہوائی اثرات ہیں۔ یہ 150 ہوائی چیزوں کے اثرات ہیں اور غیرمذہب ہیں۔ ان کو ختم کرنے کیلئے آپ کو تین ماہ درج ذیل عمل کرنا ہوگا۔ یہ کسی پرانے جادو کےذریعے آئے ہیں۔ اس عامل نے ہمیں تمام پچھلے وظیفہ جات بند کروادئیے اور کہا کہ آپ صرف اور استغفار کھلا پڑھیں۔ اس عامل کو اللہ صحت وتندرستی دے کہ انہوں نے بغیر کسی لالچ کے علاج کیا۔ الحمدللہ! چند دنوں میں ہی واضح فرق محسوس ہوا اور ہمیں 70 فیصد تک اس چیزوں سے نجات مل چکی ہے۔ ابھی عمل جاری ہے۔ عمل کے دوران ان چیزوں نے ہمیں بہت زیادہ تنگ کرنا شروع کردیا‘ ہمیں بہت زیادہ تکلیف دی مگر ہم اپنے عمل پر ڈٹے رہے اور الحمدللہ اب تک ڈٹے ہوئے ہیں۔ 34 سال پرانے جادو کو صرف استغفار ختم کررہا ہے۔ اس کے علاوہ میں یاقہار، اذان اور سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات بھی پڑھتی ہوں۔ (پوشیدہ)
(

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 785 reviews.