Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ربیع الاول

ماہنامہ عبقری - مارچ 2009ء

ماہ ربیع الاوّل بے حد متبرک اور فضیلت والا مہینہ ہے اور اسی برگزیدہ مہینہ میں شاہ دو عالم حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں جلوہ افروز ہوئے۔ اس لیے یہ بڑی رحمت و برکت کا مہینہ ہے۔ نفل نماز:پہلی تاریخ ماہِ ربیع الاوّل بعد نماز عشا ءسولہ رکعت نماز آٹھ سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھنی ہے۔ پھر سلام کے بعد ایک ہزار مرتبہ یہ درود پاک پڑھنا ہے۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَ رَحمَہ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہ اس نماز کی بہت فضیلت ہے اور انشاءاللہ تعالیٰ اس نماز اور درود شریف کوپڑھنے والے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے فیضیاب ہوں گے لیکن باوضو ہونا ضروری ہے۔ماہ مبارک کی بارہ تاریخ بعد نماز ظہر بہ نیت ہدیہ بروح اقدس صلی اللہ علیہ وسلم بیس رکعت نماز دس سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ اخلاص اکیس اکیس مرتبہ پڑھے۔انشاءاللہ تعالیٰ اس نماز کے پڑھنے والے کو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہو گی۔ اس نماز کے پڑھنے والے توحید پر قائم ہوں اور شرک سے بیزار ہوں، نیز باوضو سوئیں۔ وظائف: ربیع الاوّل کی بارہویں، تیرہویں، چودھویں شب کو بعد نماز عشاءاس دعا کو (7741)مرتبہ پڑھے۔ مذکورہ دعا یہ ہے۔ یَابَدِیعَ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَابَدِیعُ یہ دعا ترقی رزق کیلئے بہت افضل ہے ۔ مگر یہ خیال رہے کہ بارہ تاریخ پیر یا جمعرات یا جمعہ کی ہو۔ ماہ ربیع الاوّل میں سب مہینوں سے زیادہ درود پاک پڑھنے کی بہت فضیلت ہے۔ کثرت کیساتھ اس ماہ میں درود شریف پڑھنا چاہیے۔پہلی تاریخ سے 12تاریخ تک روزانہ بعد نماز عشاءایک ہزار مرتبہ یہ درود شریف پڑھنا بہت افضل ہے۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَ رَحمَہُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاُتہ اس درود شریف کو پڑھ کر باوضو سو جائے تو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہو گی۔( انشاءاللہ)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 717 reviews.