Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوالات قارئین کے جوابات

ماہنامہ عبقری - مارچ 2009ء

ماہ فروری کے جوابات ٭اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر یَاسَلَامُ یَاقُدُّوسُ40بار ہر نماز کے بعد پڑھا کریں یہ عمل متواتر کریں(عبدالرئوف، پھالیہ) ٭بائیں بریسٹ میں گلٹی ہے ، پریشان نہ ہوں آپ مستقل جوارش جالنیوس ایک چمچ کھانے کے بعد لیں۔ مستقل 3ماہ استعمال کریں۔( عمران نذیر میلسی) ٭ آپ گلٹی کیلئے روغن زیتون میں کلونجی میں جلا کر اسکا تیل لگائیں۔ دن میں 3بار۔(رضوانہ مسلم، شیخوپورہ) ٭آپ صدقہ کریں 313روپے کے مزید چاول ، گندم شکر اور باجرہ لیکر مختلف جگہوں پر ڈالیں تاکہ کیڑے مکوڑے کھا لیں۔ (سید اطہر علی :کراچی) ٭ بیماری دور کرنے کیلئے آپ اپنے پہنے ہوئے یا نئے کپڑے کسی غریب کو دیں ، ساتھ آیت الکرسی بکثرت پڑھیں۔ (ام حبیب، سکھر) ٭دل کی دنیا بدلنے کیلئے ایک آزمودہ عمل بتا رہی ہوں۔ اَلمَلِکُ القُدُّوسُ السَلَامُ اتنا پڑھیں کہ سوا لاکھ ہو جائے ۔ دل کی دنیا بدلنے کیلئے آخری عمل ہے، ہر شخص کر سکتا۔ ہے، (بیگم عبدالمنان، کوئٹہ) ٭ خاوند غلط عورتوں کی طرف مائل ہے۔ ان کیلئے آپ یَامَانِعُ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھیں اور یَارَحِیمُ یَاہَادِیُ بکثرت پڑھیں۔ خود میرا داماد ایسا تھا اللہ کے فضل سے درست ہو گیا۔ (قازیہ مظہر ،چکوال) ٭ آپ کو رات کو سکون نہیں ملتا۔ آپ سوتے وقت سینے پر لفظ عمر انگلی سے سانس بند کرکے 7بار لکھیں۔ مزید چاروں قل 7,7بار پڑھیں ۔ ہاتھ پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیں۔ (طارق عزیز، گوجرانوالہ) ٭مسقط میں بیروزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں۔ آپ کا آخری حل سورة الضحیٰ ہے۔ اس سورة کو دن میں ہر نماز کے بعد 11بارلازماً گھر کا ہر فرد پڑھے اور سارا دن بھی بکثرت پڑھیں۔ میرا اپنا آزمودہ ہے۔ (کوثر پروین نوابشاہ) ماہ مارچ کے سوالات ٭میری والدہ بیٹھے بیٹھے سو جاتی ہے اور خراٹے لینا شروع کر دیتی ہے بعض اوقات کھڑے کھڑے بھی ایسا ہوتا ہے اور کئی بار نقصان ہو چکا ہے کوئی روحانی یا طبی حل بتائیں۔ ایسا 17سال سے ہے ۔( طیبہ فاطمہ کوہاٹ) ٭میرے بیٹے ہر وقت لڑتے رہتے ہیں اور فساد کی فضا رہتی ہے بہت سمجھاتی ہوں اب تو خود ڈپریشن میں مبتلا ہوں بعض بچوں کی پٹائی کرتی ہوں اور پھر پچھتاتی ہوں۔ کوئی گھریلو تجربہ کار خاتون اس کا حل بتائے ۔( ام بلال اوکاڑہ ) ٭میرے ہونٹ اکثر بھربھرے ہو جاتے ہیں پھر چھلکے اترتے ہیں اور خون رستا ہے۔ کھانا کھانے میں بھی تکلیف ہوتی ہے۔ ( عبد العزیز کوئٹہ) ٭میرا بچہ 4سال کا ہو گیا ہے سوتے سوتے فوراً اٹھ بیٹھتا ہے اور چلاتا ہے کہ مجھے نہ ماروں اور ہاتھ آگے کرتا ہے۔ (کریم اللہ، حیدر آباد) ٭میری بیٹی عرصہ 7سال سے میرے گھر بیٹھی ہے سسرال نے گھر سے نکال دیا ہے دراصل شوہر دوسری عورتوں کے ساتھ رات گزارتا ہے کئی کئی رات گھر نہیں آتا آخر کار شوہر نے گھر سے نکال دیا۔ کوئی ایسی بہن عمل بتائے جو خود اس مرحلے سے گزری ہو۔ ( فوزیہ ندیم کراچی) ٭ہماری جائیداد کا مسئلہ ہے۔ بھائیوں نے جائیداد ضبط کر لی ہے میں بڑا ہوا والد فوت ہو گئے میں نے سب بھائیوں کو پالا جائیداد ان کے نام کر دی اب ان پر قابض ہیں میرے پاس کچھ نہیں ۔ (ارشد قادر منڈی بہائو الدین ) ٭میں غریب عورت ہوں میرے 5بچے ہیں بیٹی جوان ہوئی تو فوراً شادی کر دی شوہر نے بہت بڑا سلوک کیا جب ڈلیوری کا وقت ہوا تو میرے گھر شوہر چھوڑ گیا اب پریشان ہوں لوگوں کے گھر کام کرتی ہوں کہاں سے اخراجات پورے کروں گی دوسری بیٹیوں کی شادی کیسے کرونگی ۔ (وزیر بیگم سرگودھا)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 722 reviews.