15مارچ 2009ءبروز اتوار کو شام5بجکر21 منٹ سے لیکر رات 7بجکر41منٹ کے درمیان ہماری روحانی محفل ہو گی۔ غسل یا وضوکرنے کے بعد شام 5 بجکر 21 منٹ سے لیکر رات 7بجکر 41 منٹ کے درمیان یَاغَیَاثَ المُستَغِیثِینَ اَغِثنَا، 71 منٹ تک پڑھیں۔ یہ ذکر‘ بھکاری بن کر‘ خلوص دل‘ درددل‘ توجہ اور اس یقین کے ساتھ کریں کہ میرا رب میری فریاد سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں اور اس تصور کے ساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہو رہا ہے اور مشکلات فوری حل ہو رہی ہیں۔ 71منٹ پورے ہونے کے بعد دل و جا ن سے پوری امت‘ عالم اسلام‘ اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کےلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کرکے پانی خود پئیں۔ گھر والوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاءاللہ آپ کی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہوں گی۔
( نوٹ:) خواتین ناپاکی کے ایام میں بغیر مصلےٰ کے بھی باوضو ہو کر روحانی محفل میں شرکت کر سکتی ہیں۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کر لیں تو اجازت ہے۔ مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بنا سکتے ہیں۔ ہر مہےنے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعےن کے ساتھ ہوتا ہے۔ بےشمار لوگو ں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن‘ ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پر خط ضرور لکھیں۔ (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود عفااللہ عنہ‘)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 740
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں