Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - مارچ 2009ء

بیٹے کی بیماری سوال :میرے بیٹے کو مرگی کا دورہ پڑتا ہے۔ اس کی عمر ساڑھے چار سال ہے۔ حال ہی میں تیسری بار اسے یہ دورہ پڑا ہے۔ پہلا دورہ ایک سال قبل پڑا تھا۔ اس کی بیماری اور کیفیت کو دیکھ کر میری آنکھوں سے آنسو نہیں رُکتے اور ہر وقت دل پر بوجھ رہتا ہے۔ میرا ایک بیٹا ایک سال کی عمر کو پہنچ کر پانچ ماہ قبل فوت ہو چکا ہے۔ مرگی کا دورہ بیٹے کو سونے کے دس پندرہ منٹ بعد پڑتا ہے۔ ایک سال سے دوا کا کورس جاری ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ اسے جلد شفا عطا کر دے۔ دعا کرائیں اور کوئی اسم وظیفہ بھی بتائیں جو میں کروں کہ جلد شفا حاصل ہو جائے۔ (والدہ حسن رحمن‘ گوجرانوالہ) جواب: صبح سورج نکلنے سے پہلے باوضو ہو کر بیٹے کو سامنے بٹھائیں۔ ایک بار یَااللّٰہُ پڑھ کر انگشت شہادت پر دم کرکے اس انگلی سے اسم ذات اللہ اس طرح لکھ دیں۔ اللہ۔ یہ عمل تین بار کیا جائے پھر بیٹے کو سلا دیں۔ صبح کا عمل اس وقت بھی کیا جا سکتا ہے جس بیٹا سورہا ہو۔ انشاءاللہ شفا کامل حاصل ہوگی۔ قارئین کرام بچے کیلئے اللہ کے حضور دعا کریں۔ علم و عمل سوال: میں کمپیوٹر کی طالبہ ہوں۔ تھیوری تو جلد سمجھ لیتی ہوں لیکن عملی طور پر کسی بات کو سمجھنے اور پورا کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کمپیوٹر میں عملی کام کو زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ جب کوئی مجھ سے سوال کرتا ہے تو فوری طور پر جواب دینے سے قاصر رہتی ہوں۔ بعد میں خیال آتاہے کہ فلاں بات کہنی چاہیے تھی۔ میں اپنے ذہن کی حرکت اور قوت عمل میں اضافے کیلئے کسی ورد‘عمل یا مشق سے مدد لینا چاہتی ہوں۔ آپ کی رہنمائی درکار ہے۔(صائمہ کرن) جواب: رات کو سونے سے پہلے اندھیرے میں بیٹھ کر ایک جگہ نظریں جمائیں اور یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ کا ورد کرتی رہیں اور اس عمل کو اندازاً پندرہ منٹ کیا جائے۔ نماز فجر کے بعد آرام دہ حالت میں بیٹھ کر آنکھیں بند کر لیں اور توجہ اپنی سانس کے اندر جانے اور باہر جانے پر مرکوز رکھیںاور یہ عمل اندازاً پندرہ منٹ تک کیا جائے۔ انشاءاللہ کثیر فوائد حاصل ہوں گے۔ پتھر کا بن گیا سوال: چند سال قبل بیمار ہوا۔ دانتوں کی تکلیف میں دوا استعمال کی۔ سو کر اٹھا تو پورا جسم اکڑا ہوا تھا جیسے پتھر کا بن گیا ہو۔ اب تک جسمانی اکڑن کا شکار ہوں۔ انگلیوں سے کوئی چیز نہیں پکڑ سکتا۔ ایک ماہر معالج کا کہنا ہے کہ یہ اثرات ازخود پانچ سال بعد ختم ہو جائیں گے۔(ضیاءاللہ‘ چارسدہ) جواب: یَااَللّٰہُ یَارَحِیمُ یَا مُرِیدُیَابَدِیعَ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَابَدِیعُ‘ یہ اسماءروزانہ سو بار پانی پر دم کرکے یا کسی سے دم کرا کے پیا کریں۔ اللہ تعالیٰ جلد شفاءعطا فرمائیں‘ آمین۔ خودسر اور ضدی سوال: میرا چھوٹا بھائی جس کی عمر چودہ سال ہے۔نہایت ضدی اور ہٹ دھرم ہے۔ صبح سے شام تک اپنی حرکتوں سے بے حد تنگ کرتا ہے۔ زبان دراز اور پاس و ادب سے بے نیاز ہو گیا ہے۔ دوسروں کو تنگ کرکے خوش ہوتا ہے۔ پیار سے بھی سمجھایا اور مارپیٹ سے بھی کا م لیا لیکن اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اب تویوں لگتا ہے کہ وہ ہمیں پاگل کرکے چھوڑے گا۔ دو سالوں سے اس کا حال زیادہ برا ہوتا جارہا ہے۔ تعلیم میں دلچسپی لینا چھوڑ دی ہے اور دن بھر ٹی وی کے سامنے بیٹھا رہتا ہے۔ سمجھائو تو کہتا ہے کہ خود کو مار لوں گا۔ بہت زیادہ کھانے لگا ہے اور وزن بڑھتا جارہا ہے۔(الف، ف) جواب: گیارہ سو بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ یَاوَدُودُ یَابَدِیعُ یَاحَفِیظُ پڑھ کر ایک کاغذ پر دم کرکے اس کاغذ کو تہہ کرکے بھائی کے تکیے کے اندر رکھدیں۔ اس تکیے کو کوئی دوسرا فرد استعمال نہ کرے۔ روزانہ رات کو یہی اسماءسات بار پڑھ کر تکیے پر دم کر دیا جائے چالیس روز بعد دوبارہ کاغذ کونکال کر گیارہ سو بار مذکورہ اسماءدم کرکے دوبارہ کاغذ کو اندر رکھ دیا جائے۔ اس طرح صرف تین بار ہر چالیس روز بعد کیا جائے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امید ہے کہ بھائی کے ذہنی رجحانات میںجلد تبدیلی واقع ہو گی۔ گھریلو مسائل سوال:میں آٹھ سال سے اس علاقے میںرہائش پذیر ہوں۔یہاں آنے کی ایک بڑی وجہ بچوںکی تعلیم و تربیت ہے۔ بچے نویں جماعت سے لیکر بی اے تک کی جماعتوں میں پڑھ رہے ہیں۔ آمدنی کے مقابلے میں اخراجات زیادہ ہیں۔ گزشتہ آٹھ سالوں سے مسلسل مزدوری کر رہا ہوں اور اب عمر کے تقاضے کی وجہ سے تھک چکا ہوں۔ ہمارا گھرانہ مذہب کی طرف رجحان رکھتا ہے لیکن پھر بھی پریشانیاں لاحق ہیںگھر میں لڑائی جھگڑے کی وجہ سے سکون ختم ہو چکا ہے۔ عمر کے اس حصے میں نوکری ملنا مشکل ہے سرمایہ ہے نہیں کہ کاروبار کر سکوں۔ چاہتا ہوں کہ کوئی چھوٹی ملازمت مل جائے تاکہ وقت گزر جائے اوربچے خود کچھ کریں۔ کوئی دعا یاورد بتائیں نیز دعا بھی کرائیں۔ (رب نواز راجہ‘ جہلم) جواب: نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ باور درود شریف کے ساتھ گیارہ سو بار یَاوَاسِعُ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے رحم و کرم کی دعا کیا کریں۔ کم از کم نوے دونوں تک اس اسم کو پڑھیں۔ قارئین سے عرض ہے کہ وہ آپ کیلئے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں۔ بندش سوال: میری اور بہنوں کی شادیوں میں رکاوٹ ہے۔ کئی لوگوں سے رجوع کیا اور جس نے جو کچھ بتایا وہ کیا لیکن ابھی تک مسئلہ حل نہیںہوا ہے۔ کسی نے کہا کہ بندش ہے، کسی نے نحوست وغیرہ بتائی لیکن مسئلہ کسی طرح حل نہ ہو سکا۔ والدین بیمار رہتے ہیں۔ والدہ دل کی مریضہ ہو گئی ہیں۔ گھر کا بوجھ بھائیوں پر ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ جلد اس فرض سے سبکدوش ہو جائیں۔ ہم بہنوں کی شکل و صورت بھی اچھی ہے اور بظاہر کوئی ایسی بات نہیں جو رشتہ طے ہونے میں حارج ہو لیکن بات شروع ہو کر ختم ہو جاتی ہے۔ اس طرح کئی بار ہو چکا ہے اجتماعی دعا کرا دیں اور کوئی دعا بھی ورد کیلئے تلقین کریں۔(شبانہ) جواب: بندش اور نحوست کی باتیں بے یقینی اور وہم کی پیداوار ہیں۔ اس طرف توجہ دینے کے بجائے اللہ کی رحمت پر یقین مضبوط کریں۔ روزانہ نماز عشاءاور نماز فجر کے بعد ایک سو ایک باربِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں اور پھر اللہ تعالیٰ سے جلد فضل و کرم کی درخواست کیا کریں۔ اجتماعی دعا کیلئے نام درج کر لیا گیا ہے۔ فیصلے سوال: میری منگنی میری غیر موجودگی میں کزن سے ہوئی ہے جسے میں ناپسند کرتی ہوں۔ اس لیے کہ وہ غیر مہذب اور غیر ذمہ دار شخص ہے۔ میری زندگی ابتداءسے پریشانیوں میں گزری ہے اور ماں کے سائے سے بھی محروم ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ کسی طرح یہ رشتہ ختم ہو جائے اورشادی مہذب اور ذمہ دار شخص سے ہو جائے۔(ثنا، کراچی) جواب: بعد نماز فجر اور بعد نماز عشاءایک سو ایک بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی مشکل بیان کیا کریں۔ بفضل خدا دست گیری و رہنمائی ہو گی۔ ایمانیات سوال: ایف اے کی طالبہ ہوں‘ کچھ عرصہ سے ذہنی کیفیت اور خیالات میں تبدیلی واقع ہو گئی ہے۔ خیالات میں افراط و تفریط پیدا ہو گئی ہے۔ خاص طور پر اللہ تعالیٰ کی ذات‘ ایمان اور مقدس شخصیات کے بارے میں غلط اور شک پر مبنی خیالات پیدا ہونے لگے ہیں۔ نماز میں بھی سکون حاصل نہیں ہوتا۔ کتابوں کا مطالعہ کروں تو ذہن میںاسی طرح کے خیالات آنے لگے ہیں۔ طبیعت بوجھل رہنے لگی ہے اس طرح کے خیالات کو ذہن سے نکالنا چاہتی ہوں۔(صائمہ گجرات) جواب: رات کو اندھیرے میں بیٹھ کر گیارہ بار اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیر پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ سر اور پورے چہرے پر پھیر لیں۔ اس طرح تین بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ سر اور چہرے پر پھیر لیں ۔ بعدازاں سات بار سورہ فاتحہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیں‘ یہ عمل تین ہفتے تک کیا جائے۔ بصارت سوال: میری بصارت کافی کمزور ہے۔ کچھ عرصہ قبل آپ نے بصارت کی کمزوری کیلئے کوئی تصور و عمل بتایا تھا لیکن کوشش کے باوجود وہ شمارہ مجھے مل نہ سکا۔ برائے مہربانی ایک بار پھر وہ عمل شائع کر دیں۔ نماز میں ذہنی یکسوئی بڑھانے اور قائم رکھنے کیلئے بھی کوئی طریقہ بتائیں۔( احمد‘ ڈنمارک) جواب: بصارت کی کمزوری دور کرنے کیلئے نماز فجر کے بعد اور رات کو سونے سے پہلے یہ عمل کریں۔ آرام سے بیٹھ کر آنکھیں بند کر لیں اور تصور کریں کہ آپ ایک ایسے گنبد میں یا گول کمرے کے درمیان میں موجود ہیں جو شیشے کا بنا ہوا ہے اور اس میں سے روشنیاں نکل کر آپ کے اوپر وارد ہو رہی ہیں۔ اس تصور کے ساتھ ساتھ اسم یَااَللّٰہُ یَا بَصِیرُ کا ورد کرتی رہیں۔ یہ عمل دس سے پندرہ منٹ کیا جائے۔ بعد ازاں دونوں ہاتھوں کی انگلیوں پر اکیس اکیس بار اَلحَقُّ النُّورُ بِحَقِّ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ دم کرکے انگلیاں دونوں آنکھوں پر پھیر لیا کریں۔ نماز میں ذہنی یکسوئی میں اضافے کیلئے یہ تصور کیا کریں کہ آپ عرش الٰہی کے نیچے نماز ادا کر رہی ہیں اور اللہ تعالیٰ آپ کو ملاحظہ فرما رہے ہیں۔ ہمارے والد سوال: والد کو ریٹائر ہوئے دس سال گزر چکے ہیں۔ جو رقم ملی وہ کاروبار میں لگانے کیلئے کسی کے حوالے کر دی۔ جن کے حوالے کی وہ کبھی منافع دیتے ہیں اور کبھی نہیں۔ والد کا معمول ہے کہ ہر وقت گھر میں پڑے رہتے ہیں لگتا ہے کہ انہیں ہمارے مستقبل کی فکرہی نہیں ہے۔ والدپڑھے لکھے اور ایماندار شخص ہیں۔ دین کی اچھی سمجھ رکھتے ہیں پھر بھی انہیں احساس نہیں ہے کہ بچے ابھی چھوٹے ہیں‘ ان کا کیا بنے گا؟ والدہ نے بھی انہیں سمجھایا اور کئی لوگوں نے بھی زور دیا کہ کوئی کام وغیرہ شروع کرو لیکن والد صرف یہی کہتے ہیں کہ بس فلاں کام شروع کرنے والا ہوں لیکن کرتے کچھ نہیں۔ گھر کے حالات دیکھ کرمیرا ذہن بہت الجھ گیا ہے۔(جمیل‘ جلالپور جٹاں) جواب: ایسا بھی ہوتا ہے کہ بہت سے لوگ عمر کے ایک خاص حصے میں قوت عمل سے محروم ہو جاتے ہیں۔ مزید یہ کہ وہ کوئی بڑا قدم اٹھانے سے بھی گریز کرتے ہیں۔ عمر کے تقاضے بھی انہیں زیادہ محنت نہیں کرنے دیتے لہٰذا یہ سب باتیں سامنے رکھتے ہوئے کوئی مناسب لائحہ عمل بنایا جائے اور والد کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔ انہیں مجبور کیا جائے اور نہ لعن طعن کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ روزانہ نماز عشاءکے بعد تین سو بار یَاوَہَّابُپڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کی جائے۔ انشاءاللہ ایسے حالات جلد واضح ہو کر سامنے آجائیں گے کہ جن میں آپ لوگوں کیلئے فیصلہ کرنا آسان ہو جائے۔ دوا اور دعا سوال: شادی کو14سال گزرگئے ہیں۔ دو بیٹیوں کا باپ ہوں جو گیارہ اور نوسال کی ہیں۔ اس کے بعد سے ہمارے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ بہت سے معالجین سے رجوع کیا جو مختلف الرائے تھے۔ نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلا۔ ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ میرے اندر کمزوری ہے اور جس کا علاج وقت طلب ہے۔ آپ نے کسی کالم میں ایک صاحب کو کوئی آیت اولاد کیلئے پڑھنے کو بتائی تھی ‘ کیا وہ آیت پڑھ سکتا ہوں۔ آیت بھی تجویز کردیں میں علاج بھی کرا رہا ہوں۔ دوا کے ساتھ دعا سے بھی کام لینا چاہتا ہوں۔روحانی محفل میں بھی میرے لیے دعا کرا دیں۔(مسعود‘ لاہور) جواب، نماز فجر اور عشاءکے بعد تین سو بار یَااَوَّلُ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں۔ علاوہ ازیں آپ کی بیگم صاحبہ صبح سورئہ مریم اور نماز عشاءکے بعد سورئہ یٰسین ایک بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے خود بھی پئیں اور آپ کو بھی پلائیں۔ انشاءاللہ جلد نتائج ظاہر ہوں گے۔ محفل میںدعا کیلئے نام درج کر لیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں۔ بیرون ملک تعلیم سوال: میں گریجویشن کر رہا ہوں اور اس کے بعد بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا خواہش مند ہوں۔ والدین بھی راضی تھے۔ ایک دن والدین کسی بات پر سخت ناراض ہوئے۔ اس کے بعد انہوں نے مجھے بیرون ملک جانے سے منع کر دیا۔ میں ہرگز آوارہ اوربرے کردار کا لڑکا نہیں ہوں ۔ نماز کا بھی پابند ہوں صرف ایک بات نے مجھے مشکل میںگرفتار کرا دیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ والدین راضی ہو جائیں اور تعلیم کے اگلے مراحل کامیابی سے طے ہو جائیں۔(ع، احمد) جواب: آپ اپنے والدین سے رابطہ قائم رکھیں اور انہیں اپنے حالات اور تیاریوں سے مطلع کرتے رہیں۔ موجودہ جماعت کے امتحان میں اچھے نتیجے سے انشاءاللہ ان پر اچھا اثر پڑے گا اور وہ آپ کی بات کو توجہ سے سنیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ نمازفجر اور نماز عشاءکے بعد ایک سوایک بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھ کر د ونوں ہاتھوںپر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں اور پھر دعا کیا کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 742 reviews.