Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی محفل سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ آپ کے درس بھی سنتے ہیں‘ درس سننے اور عبقری پڑھنے سے سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ اب اللہ کا شکر ادا کرنے کا طریقہ آگیا ہے پہلے تو طریقہ ہی نہیں آتا تھا۔ آپ ایک مرتبہ ہمارے علاقہ میں آئے تھے تو میں امی کو اور محلے کی کچھ خواتین کو لے کر درس میں آئی تھی۔میری اللہ سے دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو اخلاص نصیب فرماتا رہے اور آپ کی نسلوں کو بھی اسی کام پر لگائے رکھے جو کام آپ انسانیت کیلئے کررہے ہیں۔ اللہ پاک مزید ترقی نصیب فرمائے۔ میں عبقری میں موجود روحانی محفل ہرماہ گھر پر کرتی ہوں‘ روحانی محفل نے تو
میری کیفیات اور جینے کا انداز ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ دل کو سکون ملتا ہے‘ بس دل کرتا ہے کہ خود بھی اعمال کروں اور دوسروں کو بھی لگاتی رہیں۔ مجھے میرے امتحانات کی شدید پریشانی تھی‘ میں نے امتحانات دینے کے بعد بھرپور توجہ اور دھیان سے عبقری میں دی گئی روحانی محفل گھر میں کرنا شروع کردی‘ الحمدللہ! جب میرا رزلٹ آیا تو میں حیران ہوگئی کہ روحانی محفل کے ذریعے اللہ کریم نے میری دعا کتنی جلدی قبول کرلی۔ الحمدللہ! میں اے گریڈ سے کامیاب ہوئی جبکہ مجھے امید گریڈ سی کی بھی نہ تھی۔ (ج،ز‘ اوکاڑہ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 630 reviews.