Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کیا کوئی میرامخلص دوست ہے؟

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

کیا کوئی میرا مخلص دوست ہے؟ آپ حیران ہوں گے کہ میں نے بچپن سے اور اچھے زمانے میں یہ فقرہ اپنے دادا جان حکیم ضیاء الدین رحمۃ اللہ علیہ اور اپنے والدگرامی حکیم فیروزالدین اجملی رحمۃ اللہ علیہ سے سنا۔ قرآن پاک طب و نفسیات اور سپورٹس مین شپ ان کی زندگی تھی‘ اوڑھنا‘ بچھونا تھی‘ اُس وقت ہمارا معاشرہ بانجھ، بے مزہ‘ بے وقعت نہیں ہوا تھا۔ ہر گھر میں مشینری کم سےکم تھی زیادہ سے زیادہ کھاتے پیتے گھرانے میں چھت والا پنکھا اور زیادہ امیر کے گھر میں پیڈسٹل فین ہوتا تھا۔ موبائل فون، ٹی وی،ویڈیو گیمز نہیں تھیں۔ یقین مانیے اس وقت مہنگائی، اورورک، تکان‘ تناؤ‘ ٹینشن‘ ڈیپریشن‘ بلڈپریشر‘ شوگر‘ قلب‘ معدہ جگر‘ آنتوں کے مریض اس قدر نہیں تھے ان میں سے اکثر الفاظ سےقوم ناآشنا تھی۔ اس وقت میں نے اپنے بزرگوں کو اپنے احباب سے یہ فقرہ کہتے سُنا کہ کیا تمہارا کوئی مخلص دوست ہے؟ میں نے بالکل بچپن میں ان کی کتابیں پڑھنا شروع کیں۔ میٹھے بول میں جادو ہے۔ ہنسی خوشی جینا سیکھئے۔ حکایات سعدی۔ حکایات رومی۔ گلستان، بوستان جیسے عنوانات سے مزین کتابوں کی گُھٹی ملی۔قارئین کرام! میرے باباجی کے دوست تھے عارف شاہ وارثی صاحب فرماتےدوست کا مطلب ہے دو سَت یعنی دو جو ہر دو نچوڑ، دوالکلائیڈ، جس کی بُری بھی بھلی لگے‘ دوست بے غرض‘ بے لوث‘ درمیان میں امیری غریبی کا فرق نہ ہو۔ امیر جھک کر دوستی میں اغراض و مقاصد لالچ پر مبنی نہ ہو صرف اللہ کیلئے تعلق ہو اور غیرمسلم سے انسانیت اور اخلاق کے ناطے تعلق ہو۔ تب ہی نبھتی ہے۔ بابرکت ہوتی ہےاس میں اللہ کی رحمت موجود ہوتی ہے۔ پیارے قارئین کرام تمہید کچھ لمبی ہوگئی۔ اس وقت نفسانفسی، بے برکتی، بے اعتباری، بے اعتمادی کے جس دور سے ہم گزررہے ہیں حقیقتاً معاشرہ برباد ہوچکا ہے۔ نہ ہماری دینی قدریں مضبوط ہیں نہ ہی دنیاوی خاندان اور رشتوں کو توڑ پھوڑ، مہنگائی نے ملنا جلنا‘ آنا جانا چھین لیا ہے۔ فون پر بھی غم خوشی بانٹنے سے ہم دور ہوگئے ہیں‘ہر کاروباری سے دن بھر اسی حوالے کے لوگ ملتے ہیں جب غور کرے تو دوست شاید ایک بھی مشکل سے ہوتا ہوگا۔ میں اکثر احباب سے پوچھتا ہوں کیا تمہارا کوئی بے تکلف دوست ہے؟ (جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 650 reviews.