Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوہر کے پاس اُڑ کرپہنچنے کا وظیفہ آگیا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

آپ اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہیں اور وہ بیرون ملک ہیں تو آپ پہلے ہوائی جہاز کی تصویر رکھیں گی پھر جس ملک میں جانا چاہتی ہیں اس ملک کے جھنڈے کی تصویر رکھیں گی اس کے اوپر پرچی پر اپنا مقصد لکھیں گی اور ایک صاف کاغذ پر مقناطیس کی تصویر بنا کر رکھیں گی۔

عشاء کے بعد 313 مرتبہ

پڑھ کر حضور نبی کریم ﷺ کو ہدیہ کرکے آپ ﷺ کے وسیلہ جلیلہ سے اس کا ہدیہ اپنے شوہر کی روح کو کردیا کریں انشاء اللہ‘ اللہ تعالیٰ اپنے پاک نام کے صدقے سے آپ گھر بہترین جگہ پر ضرور بسائے گا۔
روزانہ دو رکعت نفل حاجت کے پڑھیے اور اس میں توبہ کی بھی نیت کرلیا کریں۔ عمل نمبر3: چالیس دن تک استغفار پڑھیے‘ 313 مرتبہ

پاک ناپاک ہر حالت میں پڑھ سکتےہیں۔ عمل نمبر4: شیشے کا کھلے منہ والا پیالہ لے لیں پھر اس میں کچھ سکے ڈالیں جیسے پانچ والا‘ دس والا سکہ ڈالیں  پھراپنی حیثیت کے مطابق نوٹ ڈالیں جیسے سو والا‘ پچاس والا‘ بیس والا‘ دس والا (خیال رہے بعد میں یہ پیسے خیرات کرنے ہیں) پھر ان نوٹوں کے اوپر اپنے مقصد کیلئے تصور رکھیں جیسے اگر آپ اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہیں اور وہ بیرون ملک ہیں تو آپ پہلے ہوائی جہاز کی تصویر رکھیں گی پھر جس ملک میں جانا چاہتی ہیں اس ملک کے جھنڈے کی تصویر رکھیں گی اس کے اوپر پرچی پر اپنا مقصد لکھیں گی اور ایک صاف کاغذ پر مقناطیس کی تصویر بنا کر رکھیں گی۔(نوٹ: ایک خالی پیپر لیں اس پر کچی پنسل سے ایک تصویر بنائیں اور چوکور یا گول اور تصور کریں کہ یہ مقناطیس ہے اور اس سے کشش مل رہی ہے) یہ تصویر سب سےآخر میں ڈالیں گی۔ اس پیالہ کو الماری یا بند جگہ نہیں رکھنا بلکہ کھلی جگہ رکھیں گی جہاں آتے جاتے آپ کی نظر پڑتی رہے اور روزانہ کے حساب سے اس میں کچھ پیسے خیرات کی نیت سے ڈالتی رہیں جب آپ کامقصد پورا ہوجائے تو باؤل کے تمام پیسے خیرات کردیں اور شکرانے کے نفل پڑھیں‘ انشاء اللہ کچھ عرصہ میں آپ کاکام ضرور ہوگا۔ جن لوگوں کی شادی نہیں ہورہی وہ اس میں کسی شادی شدہ جوڑے کی تصویر ڈال دیں باقی طریقہ وہی ہے اگر ہوسکے اور حیثیت ہو تو سونے (گولڈ) کی کوئی چھوٹی سی چیز اس میں ڈال دیں اور کام ہونے کے بعد خیرات کردیں اگر شوہر لینے نہیں آرہا تو شوہر کی تصویر ڈال دیں باقی طریقہ وہی ہے اگر آپ کا گھر
نہیں ہے تو کسی گھر کی تصویر ڈال دیں اوپر مقصد لکھ کر مقناطیس کی تصویر بنا کر ڈال دیں۔ (نوٹ: ایک خالی پیپر لیں اس پر کچی پنسل سے ایک تصویر بنائیں اور چوکور یا گول اور تصور کریں کہ یہ مقناطیس ہے اور اس سے کشش مل رہی ہے)۔ تھوڑے تھوڑے پیسے اس کے اوپر خیرات کی نیت سے ڈالتے جائیں جب پیالہ بھر جائے تو اوپر سے اٹھا کر خیرات کردیں اور مقصدپورا ہوجانے تک یہ کام کرتے رہیں جن لوگوں کو جائز پیسہ چاہیے وہ اس میں سونے کی یا پیسوں والی کوئی تصویر رکھ دیں ۔ جو علم کے متلاشی ہیں‘ رزق کی تلاش میں ہیں‘ اچھی نوکری چاہتے ہیں‘ اچھا گھر‘ کاروبار وہ تمام اپنے اپنے مقصد کا تصور کرکے یہ عمل کرسکتے ہیں۔ باقی سب طریقہ وہی ہے۔ ساتھ ہی دعا اور محنت کو نہ چھوڑئیے گا۔ اپنے اللہ اور اس کے حبیب حضور نبی کریم ﷺ کی اتباع کیجئے اس میں سب کی فلاح ہے۔ (نوٹ: تصویر والا عمل صرف جائز کام کیلئے کریں‘ ناجائز کسی غیرمرد یا غیرعورت کی تصویر ڈال کر سخت گنہگار نہ ہوں‘ مشاہدہ میں ہے جس جس نے ناجائز کیا اس کے ساتھ انتہائی عبرت ناک معاملہ ہوا۔ سختی سے منع ہے۔ اگر میری یہ تحریر پڑھ کر کسی کا اجڑا گھر بس جائے تو وہ میرے لیے اور پوری امت محمدیہ ﷺ کی مغفرت کیلئے ضرور دعا کریں۔ قارئین! اس روحانی ٹوٹکہ کو ہرگز عام نہ سمجھئے گا ۔یہ ٹوٹکہ ان بیچاری بیویوں کیلئے لکھ رہی ہوں جو سالہا سال سے شوہر کے پاس جانے کو ترس گئی ہیں۔
قارئین! یہ عمل من و عن شائع ہوا‘
اس کی شرعی حیثیت ملحوظ رکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 656 reviews.