Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تابیر

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

معافی چاہتا ہوں: میں نے دیکھاکہ میرےپاس ایک بچہ ہے جو حقیقت میں میرا نہیں، میں اسے اپنے پاس رکھتی ہوں، جب اس بات کا میرے جیٹھ جیٹھانی کو پتہ چلتا ہے تو وہ ہمارے گھر آتے ہیں اور اس بچے کو اٹھاتے ہیں، ان کے بچے بھی اسے اٹھاتے ہیں، پھر میرا جیٹھ کہتا ہے کہ اگلی پچھلی تمام باتوں سے معافی چاہتا ہوں مجھے معاف کردو یہ بچہ ہمارا ہے جو ہسپتال میں گم ہوگیا تھا لہٰذا یہ بچہ ہمیں دے دو۔ (ش۔کوئٹہ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کوئی ایسا سلسلہ یا سبب بن جائے گا کہ جس سے آپ کے جیٹھ جیٹھانی سے صلح صفائی ہوجائے گی اور ناراضگی دور ہوجائے گی۔ واللہ اعلم!
پاؤں پر چھالا: میں نے دیکھا کہ ایک سانپ ہمارے کمرے میں گھس آیا ہے اور میں بہت ڈر رہی ہوں، اتنے میں وہ تیزی سے میرے پاس سے گزرتا ہے تو اس کا منہ میرے پائوں سے لگتا ہے اور میرے پائوں پر چھالا بن جاتا ہے اور پائوں سوج جاتا ہے، میں اپنے شوہر سے کہتی ہوں کہ میں نے آپ سے کہا تھا کہ سانپ کا منہ میرے پائوں سے لگا ہے۔ (ن،پشاور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے حاسد دشمن آپ کے اہم کاموں میں خفیہ طور پر رکاوٹیں ڈالنے میں مصروف ہیں، تاہم آپ معوذتین ہر نماز کے بعد 41،41 بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں، نیز یہ عمل کم از کم 90 دن کرنا ہوگا، ناغہ کے دن بعد میں شمار کرلیا کریں، یہ عمل شروع کرنے سے پہلے گوشت کا صدقہ دینا ہوگا۔ واللہ اعلم!
جنرل سرجری: میں نے اعلیٰ تعلیم کیلئے استخارہ کیا تو دیکھا کہ میں ہسپتال میں جنرل سرجری کے یونٹ میں بیٹھا ہوں اور 40 سے 50 مریض بیٹھے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ میں سمجھتا تھا کہ اب جنرل سرجری میں مریض نہیں آتے اور انکم نہیں ہوتی یہ اتنے سارے تو مریض ہیں۔ (مشتاق‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق جو استخارہ آپ نے کیا ہے‘ اس کا واضح جواب آپ کو مل گیا ہے بس آپ جنرل سرجری ہی میںسپیشلائزیشن کریں انشاء اللہ کامیابی آپ کا مقدر ہوگی۔
بیٹی کی وفات: میں نے دیکھا کہ میری بیٹی بیرون ملک زیر تعلیم ہے میں نے اسے فوت ہوتے دیکھا۔ (ع،سرگودھا)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ آپ کی بیٹی تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ واللہ اعلم!
تکالیف کا ازالہ: میں نے دیکھا کہ میری شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی ہے جو موٹا ہے اور تھوڑا گنجا بھی ہے۔ ا سے دیکھ کر میں سوچ رہی ہوں کہ یہ تو وہ آدمی ہے جس سے میری خالہ زاد بہن کی شادی ہوئی تھی۔ اس نے تو کزن کو طلاق دے دی تھی‘ پھر یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میری شادی اس سے کردی گئی۔ وہ آدمی بہت خوش نظر آرہا ہے (حقیقت میں بھی اس نے میری کزن کو طلاق دے دی تھی ) (غ،اسلام آباد)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ آپ کی کزن کا کسی اچھی جگہ پر رشتہ طے پاجائے گا اور جو تکلیفیں اس نے اٹھائی ہیں اس کا ازالہ ہوگا۔ اسے کہیں کہ ہر نماز کے بعدیَابَدِیْعُ پڑھا کرے۔ واللہ اعلم!
گندا پانی: میری والدہ اکثر خواب میں بند دروازوں کو دیکھتی ہیں اور کبھی گندے پانی کو دیکھتی ہیں ہمیں یہ محسوس ہورہا ہے کہ ہمارے سارے کاموں میں بندش ہے۔ (سنیہ،قصور)
تعبیر: آپ کی والدہ کے خواب کے مطابق ان کے ساتھ بندش ہی کا مسئلہ چل رہا ہے تاہم ان سے کہیں کہ گوشت کا صدقہ دیں اور روزانہ صبح شام سورہ طہٰ ایک ایک بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ یہ عمل کم از کم 40 دن پابندی سے کرنا ہوگا۔
اچھی خبر: میں نے دیکھا کہ میں اور میری امی بس میں بیٹھے ہیں۔ بس کالج کے سامنے رکی ہوئی ہے‘ اس میں اچانک دو تین عورتیں آتی ہیں میں خوش ہوکر کہتی ہوں کہ امی! خالہ آئی ہیں‘ مگر وہ مجھے دیکھ کر منہ پھیر لیتی ہیں۔ پھر میری امی کی کزن جیسی عورت بھی آتی ہے۔ منظر بدلتا ہے میں کسی اور گھر میں ہوں‘ وہاں پر میرے ننھیال سے بہت لوگ ہیں میں سیڑھیوں پر کھڑی ہوں‘ میری دو کزنز نیچے کھڑی ہیں ان میں سے میری چھوٹی کزن دوسری کزن کو کہتی ہے‘ مبارک ہو (ق) کو شہادت نصیب ہوئی ہے‘ یہ سن کر میں حیران ہوجاتی ہوں اتنی دیر میں (ق) کو کپڑے میں باندھ کر لایا جاتا ہے‘ میری کزن اس کا سر پکڑ کر پھر چھوڑتی ہے تو اس کی گردن ڈھلک کر نیچے گر جاتی ہے‘ اس کپڑے کی گٹھڑی میں اور بھی بہت سامان ہوتا ہے‘ پھر میں نے دیکھا میں بہت رو رہی ہوں اندر کمرے میں جاتی ہوں تو وہاں میری آنٹی ایک بڑے سائز کا قرآن پاک کھول کر بیٹھی ہیں (تبسم آرا‘ خانیوال)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ آپ کو جلد اچھی خبر ملنے والی ہے تاہم آپ نماز کی پابندی کرتے ہوئے ہر نماز کے بعدیَابَشِیْرُیَا خَبِیْرُ 21 بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم!
کتاب پر لڑکیوں کے نام: میں نے اپنے رشتے کے سلسلے میں استخارہ کیا تو دیکھا کہ میرے پاس ایف ایس سی کی بک ہے‘ سوچتی ہوں وہ بک اسے دے دوں‘ وہ ایف ایس سی کررہا ہے اس کے کام آجائے گی۔ میں وہ کتاب کھولتی ہوں تو اس پر لڑکیوں کے نام لکھے ہوتے ہیں میں سوچتی ہوں یہ کیوں لکھے ہوں گے پھر یاد آتا ہے یہ بک تو میں نے ایک لڑکی سے لی تھی‘ اس نے لکھے ہوں گے‘ پھر اگلے پیج نکالتی ہوں تو اس پر بھی لڑکیوں کے نام ہوتے ہیں۔ ایک پیج کھولتی ہوں تو اس پر اس کا اور میرا نام لکھا ہوتا ہے‘ آگے کھولتی جاتی ہوں کچھ غزلیں اور میرا نام ہوتا ہے آگے اس کے کچھ ٹیسٹ اور ریاضی کے سوال ہوتے ہیں‘ اس کے آگے قرآن مجید کی آخری سورتوں والے چار پانچ پیج لگے ہوتے ہیں۔ میں سوچتی ہوں کہ اس کے رجسٹر میں قرآن مجید کی آخری سورتوں والے چار پانچ پیج لگے ہوتے ہیں۔ میں سوچتی ہوں کہ اس کے رجسٹر میں قرآن مجید کے پیج کیسے آئے ہوں گے پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (عالیہ‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ پر حاسدین کی طرف سے بندش عائد کی گئی ہے اور جس جگہ آپ رشتہ کرنا چاہ رہی ہیں یہ عمل اسی وجہ سے ہورہا ہے لیکن جیسا کہ پہلے بھی بتایا جاچکا ہے کہ اس جگہ پر رشتہ کرنا زندگی کی بھیانک غلطی ثابت ہوگا۔ آپ کسی بڑے فیصلے سے پہلے بندش کی کاٹ کروالیں اور اس کیلئے روزانہ سورہ طہٰ کی آیات 69-70 کو 313 بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 668 reviews.