محترم شیخ الوظائف حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک دنیا دار آدمی تھا‘ نہ نماز‘ نہ روزہ‘ نہ فرائض نہ نوافل بس اپنی دنیا میں مست تھا۔ پھر مجھے اللہ نے ہدایت دی اور میرا تعلق آپ سے اور تسبیح خانہ سے جوڑا۔ جب سے آپ سےاور تسبیح خانہ سےنسبت ہوئی ہے اللہ کا نام لےکر اور ذکر کرکے دل میں وجد اور آنکھ سے آنسو جاری ہوجاتےہیں‘ حضرت جی جب سے اللہ کا نام لے کر رونا شروع کیا ہے دل کہتا ہے کہ بس اللہ اللہ کرتا جا اور روتا جاتا بہت زیادہ سرور ملتا ہے۔ محترم شیخ الوظائف! تسبیح خانہ سے مجھے اللہ کی معرفت کا ذرا مل گیا بس دل کرتا ہے اللہ کے نام میں غرق رہوں۔ میں نے کبھی زندگی میں بھی نہیں سوچا تھا کہ راتوں کو اٹھ کر عبادت کروں گا ۔ الحمدللہ! میں نے سر پر ٹوپی بھی رکھ لی ہے۔ بیعت کارڈ میں دی گئی تسبیحات کا خوب اہتمام کرتا ہوں۔ آپ کے درس روزانہ لازماً سنتا ہوں۔ درس میں بتائے گئے وظائف بھی کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہوں۔ عبقری رسالے ہر ماہ حسب توفیق خرید کر لوگوں میں بانٹتا ہوں۔ تسبیح خانہ کی نسبت سے میری زندگی بہت زیادہ تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں۔ بس دعا کریں اللہ رب العزت استقامت دےاور مزید روحانی ترقی عطا فرماتا رہے۔ آمین!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں