Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہزار سال پرانے طبی وروحانی بھید

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

عزت و عظمت:جو شخص معاشرے میں عزت و عظمت چاہتا ہو اسے چاہیے کہ بکثرت یَاعَظِیْمُپڑھے اللہ پاک اسے عزت و عظمت سے نوازیں گے۔وساوس کا علاج: جس شخص کو ہر وقت وساوس آتے ہوں اس کو چاہیے کہ اسم یَاضَارُّ کو صبح و شام 313دفعہ پڑھے۔ انشاء اللہ وہ بہت جلد شیطان کے مکر سے محفوظ ہوجائیگا۔اللہ کے غصہ کو ٹھنڈا کرنیوالی چیزیں: نیک خصلتی اور نیک مزاجی اللہ تعالیٰ عزوجل کے غصہ کو ٹھنڈا کردیتی ہے۔جھوٹی محبت کا دعویدار: جو شخص دنیا اور دنیا کے پیدا کرنے والے دونوں کی محبت کا دعویدار ہو وہ جھوٹا ہے۔جھوٹے شخص کی نشانی: حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:انسان کے جھوٹے ہونے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ جو بات سنے لوگوں سے بیان کرنا شروع کردے۔جنسی تقویت: چھوہارے دودھ میں جوش دے کر کھالیے جائیں اور اوپر سے یہ دودھ نیم گرم پی لیا جائے اس طرح جنسی طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔چکر نہ آئیں گے:اگر تھوڑی دیر بیٹھ کر اٹھنے سے یا چلتے پھرتے چکر آجاتے ہوں تو صبح کے وقت ایک لیموں پانی میں نچوڑ کر اس میں کوزہ مصری ملا کر پئیں۔درد شکم ختم:جس گھر میں سورۂ ق ٓ پڑھی جائے اس کی دولت قائم رہے گی‘ اگر اس سورۂ کو لکھ کر بارش کے پانی سے دھو کر اس پانی کو درد شکم کے مریض کو پلایا جائے تو فوری صحت ہوگی۔نزلہ و زکام کا فوری علاج: امرود کے پتوں کو تھوڑے سے پانی میں بطور چائے اُبال کر استعمال کرنا نزلہ و زکام کا فوری علاج ہے۔آشو ب چشم سے نجات: آشوب چشم میں اگر تین روز تک هروزانہ سورۂ ملک دم کیا جائے تو آشوب چشم سے ہمیشہ کیلئے آرام آجاتا ہے۔

اگر بچھوبھڑ کاٹ لے تو۔۔۔
اگر بچھوبھڑ کاٹ لے تو پیاز کا پانی وہاں لگایا جائے اس سے درد دور ہوجائے گا اور زہر اثر نہیں کرے گا۔

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 691 reviews.