Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

گوشت چیلوں نے جھپٹ لیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک گوشت والے سے گوشت خریدتا ہوں ایک دن میں کپڑے کا تھیلا لانا بھول گیا‘ گوشت والے نے گوشت شاپرمیں ڈالتے ہوئے کہا مولوی صاحب آج تھیلا نہیں لائے‘ چیلیں گوشت جھپٹ لیں گی۔ میں نے کہا میں آیۃ الکرسی پڑھ کر اس پر دم کرلیتا ہوں ایسا نہیں ہوگا‘ کہنے لگے: مولوی صاحب یہ ٹھیک ہے پر احتیاط کرنی چاہیے۔ میں نے اس کے سامنے ہی آیۃ الکرسی پڑھی اور شاپر پر دم کرکے عرض کی‘ یہی تو احتیاط ہے‘ اتنے میں انہوں نے ایک طرف دیکھتے ہوئے کہا وہ دیکھیں اس عورت کے گوشت کو کس طرح چیلوں نے جھپٹ لیا ہے‘ میں نے دیکھا توواقعی ایک عورت کے شاپر کو چیلوں نے جھپٹ کرگرایا اور سب ان کو اٹھا اٹھا کر لے جارہی ہیں اور وہ عورت حیران و پریشان کھڑی ہے۔ میں نے شاپر اٹھایا اور چل دیا‘ انہوں نے پیچھے سے آواز دی مولوی صاحب احتیاط‘ میں چل کر ایک سبزی والے کے پاس آیا اس نے بھی دیکھتے ہی کہا مولوی صاحب یہ گوشت اور یوں کھلا اٹھایا ہوا ہے‘ چیلیں لے جائیں گی‘ میں نے عرض کیا اتنی دور سے ایسے ہی لے کر آرہا ہوں الحمدللہ کسی چیل وغیرہ نے قریب بھی آنے کی کوشش نہیں کی‘ کہنے لگے: یہ کیسے ممکن ہے؟ میں نے کہا میں نے اس پرایک بار آیۃ الکرسی پڑھ کر دم کرلیا تھا‘ حیران ہوتے ہوئے بولے یہ ٹھیک ہے مگر احتیاط بھی تو لازمی ہے نا! میں نے عرض کیا بھئی یہ آیۃ الکرسی احتیاط ہی تو ہے‘ یہ سن کر وہ خاموش تو ہوگئے لیکن محسوس کیا کہ انہوں نے مجھے بے وقوف سمجھا ہے‘ بہرحال اللہ کی رحمت سے آیۃ الکرسی کی برکت سے میرا گوشت محفوظ رہا۔ (چ۔ا، کراچی)
خوشگوار ازدواجی زندگی گزارئیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا اور عبقری ٹیم کا شکریہ کہ انہوں نے میری سابقہ تحریر کو عبقری رسالے میں شائع کیا۔ اسی سلسلے کی ایک اور کڑی عبقری قارئین کیلئے لکھ رہا ہوں۔ آج بھی میں دو عدد نایاب ترین ٹوٹکے اپنی دکھی بھائیوں کی خدمت میں پیش کررہا ہوں جو جگہ جگہ کی ادویات اور مہنگے ترین نسخہ آزما کر تھک چکے ہیں۔ انشاء اللہ اس ٹوٹکے کے استعمال سے آپ حیران ہوجائیں گے۔ یہ ٹوٹکہ کبھی خطا نہیں گیا اور عبقری قارئین کیلئے خصوصی تحفہ ہے۔ ضرور آزمائیے گا انتہائی کامیاب ‘ طاقتور اور بالکل سستا اور بے ضرر ہے۔ھوالشافی: قسط شیریں ایک تولہ‘ منقیٰ 16 عدد۔ سب سے پہلے قسط شیریں کو باریک پیس کر منقیٰ سے دانے نکال دیں مکس کرکے کل 16 عدد گولیاں بنائیں۔ اس سے زائد نہ بنائیے۔ ترکیب استعمال: چائے قہوہ بنا کر اس میں آدھا چمچ خالص دیسی گھی ڈال دیں اور وقت خاص سے ایک گھنٹہ قبل لیں اور خوشگوار ازدواجی زندگی کو دوبالا کریں۔جب جگر کے سیل کمزورہوں: اپنے مطب کا ایک اور نسخہ خاص لکھ رہا ہوں۔ جب جگر کے سیل کمزور ہوں‘ معدہ کی تمام خراب رطوبتوں کی اصلاح کیلئے انشاء اللہ ان تمام بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مجرب نسخہ عبقری قارئین کیلئے۔ دعاؤں کی التجا کیساتھ بنائیں اور فائدہ اٹھائیں اور دعائے خیر میں یاد رکھیں۔ ھوالشافی: عشبہ‘ چرائتہ‘ چوب چینی‘ منڈی بوٹی‘ پاپڑہ ہردوائی چار رتی کل دس پڑیاں بنالیں اور رات کو ایک برتن میں ڈال کر صبح نہارمنہ پی لیں۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔ (حکیم محمد ارشدزبیر‘ ساہیوال)
تلاوتِ قرآن اور ملائکہ
کیا آپ کو معلوم ہے کہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے سے اللہ کی رحمت کے فرشتے اترتے ہیں لیکن وہاں پرنہیں جاتے جہاں کتا اور تصویر ہو‘ لہٰذا اپنے گھروں کو تصاویر سے پاک کریں یا ایسی جگہ بیٹھ کر تلاوت کریں جہاں کوئی تصویر نہ ہو۔ گھروں میں ٹی وی‘ ڈی وی ڈی پلیئر‘ انٹرنیٹ اور نہ جانے کیا کیا خرافات ہیں؟ اگر ان چیزوں کا درست استعمال کیا جائے تو کوئی حرج نہیں مگر آج کل نوجوان نسل لڑکی ہویا لڑکا اس کا منفی استعمال ہی کرتی ہے۔ خود ہی فیصلہ کرلیں کہ یہاں پر تعریف شیطان کی ہورہی ہے یا رحمٰن کی۔ اپنے عمل سے بھی اپنے رب کی تعریف کریں اور اپنی زبان سے بھی۔ انشاء اللہ اس کی برکت سے ہمارے تمام مسائل ہوجائیں گے اور ہمارےگھروں میں سکون آجائے گا اس لیے صبح و شام تلاوت قرآن کو کبھی نہ چھوڑیں۔ (ب۔خ،واہ کینٹ)
شدید ترین خارش سے آرام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اپنی عجب حالت اور آرام کی کہانی عبقری قارئین کو سنانا چاہتا ہوں۔ میرے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ میرا جسم ہروقت گرم رہتا‘ جسم پر تھپڑ نکل آتے‘ جب کھانا کھاتا تب تو جسم میں آگ لگ جاتی‘ مجبوراً مجھے اپنے جسم کو ٹھنڈا کرنے کیلئے سخت سردیوں میں بھی ٹھنڈے پانی سے نہانا پڑتا‘ بار بار نہانے سے میرے پٹھے کمزور ہوگئے‘ کمر اور پٹھوں کی کمزوری کی وجہ سے تکلیف الگ رہتی‘ اگر پٹھوں کی مالش کرواؤں تو جسم گرم ہونے سے یہ جلن اور خارشی دانے فوراً نکل آتے‘ سارا دن اور ساری رات تڑپ تڑپ کر گزرتے‘ کوئی کہتا خون کی خرابی ہے‘ کوئی کہتا معدہ خراب ہے‘ ہرقسم کے علاج کروالیے مگر افاقہ صرف وقتی ہوتا دوائی کےاثر کے ساتھ ہی مرض دوبارہ شدت پکڑلیتا۔ ایک بار ماہنامہ عبقری رسالہ مارچ 2012ءکے صفحہ نمبر 35 پر کسی مریض کا لکھا ہوا نسخہ بنا کر استعمال کیا تو تقریباً دو سے تین ماہ میں بالکل سکون مل گیا اور میں بالکل صحت یاب ہوگیا۔نسخہ درج ذیل ہے:ھوالشافی:کوڑتمہ 50گرام‘ گلوڑ50گرام‘ سناء مکی50گرام‘ چرائتہ 50گرام۔ ان سب دوائیوں کو 6سیر پانی میں بھگو کر پھر چولہے پر نرم آنچ پر پکاتے رہیں اور وقفہ وقفہ سے چمچ سے ہلاتے رہیں جب تین کلو پانی خشک ہوجائے اتار کر ٹھنڈا کرکے چھان کربوتلوں میں بھر کر رکھ دیں۔ صرف صبح نہار منہ آدھی پیالی چائے والی۔ پرہیز: لال مرچ‘ گرم مصالحہ‘ بڑاگوشت۔ (محمد نسیم‘ ملتان)
اللہ تعالیٰ سے مشورہ کرلیں
ہر کام کرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کا خوش ہونا بہت لازمی ہے ورنہ جس کام میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی نہ ہو وہ کام یا توہوتا نہیں‘ اگر ہوجائے تو اس کا سکون چھن جاتا ہے اس لیے اللہ تعالیٰ سے مشورہ کرلینا بہت بہتر ہے‘ میرے بڑوں نے مجھے ایک استخارہ بتایا وہ میں نے کیا تومیں نے جو معلوم کرنا تھا معلوم ہوگیا‘ اب میں اپنا ہر کام کرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کا مشورہ اللہ تعالیٰ کی پسندیت لے لینا بہت بہتر سمجھتا ہوں اور اب میں وہ استخارہ عبقری پڑھنے والوں کو مفت میں دے رہا ہوں جو کہ لوگ ان روحانی مسائل کو حل کرنے میں بہت سے پیسے بٹورتے ہیں‘ خواہ ان کاکام پروان چڑھے یا نہ اب میں آپ کو استخارہ عبقری کا رسالہ پڑھنے والوں کو پیش کرتا ہوں۔ دو مرتبہ یہ الفاظ

۔ اول و آخر درودخضری:۔ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس کے بعد دائیں کرٹ لیٹ کر چہرے کے نیچے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی رکھ کر سوجائیں۔ سوتے وقت جو بات معلوم کرنی ہے اسے ذہن میں 

دہرائیں۔ زیادہ سے زیادہ تین دن کےاندر خواب یا بیداری میں جو کچھ معلوم کیا گیا ہے منکشف ہوجائے گا۔اگر آپ کا مقصد حل ہوجائے تو میرے اور پوری عبقری ٹیم کیلئے ڈھیروں دعائیں کیجئے گا۔ (ابرارعلی‘ لاہور)
یقین نہیں آتا! مگر سچ میں بواسیر ختم ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کے ذریعے آپ نے جو مخلوق خدا کی بھلائی اور بہتری کیلئے جو نیک قدم اٹھایا ہے خداوندکریم اس میں آپ کو اور پورے عبقری کے سٹاف کو اجرعظیم عطا فرمائے۔ آمین!مہینہ پہلے مجھے خونی بواسیر کی شکایت ہوگئی تھی‘ اسی مہینے کے شمارہ عبقری میں بواسیر کا آزمودہ علاج لکھا تھا۔ میں نے وہ ٹوٹکہ بنایا۔ پندرہ دن کے اندر شفاء مل گئی۔ نسخہ برائے خوانی بواسیر: ھوالشافی: تخم بکائن‘ تخم نیم‘ گل سرخ‘ سنامکی‘ ہلیلہ کلاں سب ایک ایک تولہ اور رسونت چھ ماشے‘ میں نے یہ سب اجزاء ڈبل خریدے اورخرچہ صرف اورصرف 50 روپے بنا۔ صرف پچاس روپے کی دوائی سے میری خونی بواسیر بالکل ختم ہوگئی۔ باریک پیس کر آدھ چمچ چائے والا صبح ناشتے کے بعد اور آدھ چمچ رات کھانے کے بعد پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ میری قارئین عبقری سے التجا: قارئین! یہ 1999ء کا واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ میری دائیں ٹانگ پر ٹخنے کے اوپر باہر کی طرف لوہے کی رگڑ سے ایک تین انچ کا کٹ لگا۔ جو کہ بعد میں چھوٹی انگلی کی موٹائی برابر زخم بن گیا۔ ’’اس وقت سب سے بڑی مجھ سے جو غلطی ہوئی وہ یہ ہوئی کہ اس وقت میں ATS INJ نہیں لگایا‘‘ کچھ عرصہ علاج کرنے سے زخم ٹھیک ہوجاتا مگر گوشت کے اندر درد ہوتا تھا‘ علاج برابر ہوتا رہا‘ لیکن اسکے باوجود زخم ٹھیک ہونے کا نام نہیں لیتا‘ یہاں تک کہ چار مرتبہ آپریشن کروالیا‘ ران سےچمڑہ لیکر زخم کےاوپر لگا دیتے لیکن پکڑ نہیں کرتا‘ کیونکہ زخم سےبہت گندہ مواد خارج ہوتا رہتا تھا‘ ہر قسم کا علاج کیا‘ انگریزی‘ حکیمی‘ ہومیوپیتھک وغیرہ اس کے علاوہ جس نے جو دوا بتائی وہ بھی لگاتار رہا کہ فلاں چیز کےاستعمال سے پرانے سے پرانا زخم ٹھیک ہوجاتا ہے سب کچھ کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا‘ حتیٰ کہ وظائف کا سہارا لیا‘ کئی سالوں سے مختلف وظائف پڑھ رہا ہوں مگر کوئی فرق نہیں پڑا۔ شوگر کا مسئلہ بھی نہیں‘ کینسر بھی نہیں‘ الٹراساؤنڈ رپورٹ کے مطابق پاؤں میں جراثیم ہیں اورپیر کی رگیں بند ہیں۔ بلڈسرکولیشن نہیں ہورہا‘ اب تو سرجن کہتے ہیں کہ اس کو کاٹ کر مصنوعی ٹانگ لگوائیں۔ میں لاکھوں برباد کرچکا ہوں صرف اپنی ایک چھوٹی سی غلطی کہ میں نے فوری انجکشن نہیں لگوایا۔ قارئین! میری التجا ہےکہ آپ کبھی بھی کہیں بھی ہلکا سا بھی کوئی کٹ‘ سڑک پر لگی رگڑ یا کسی پرانے زنگ آلود لوہے کا زخم لگے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اور فوری انجکشن لگوائیں۔(فیض الرحمان‘ پشاور)
مرض شوگر ہے؟ نجات چاہیے تو ادھر آئیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری کا بہت پرانا قاری ہوں۔ مجھے شدید شوگر تھی‘ پھر میرے ہاتھ ایک نسخہ لگا اور یہ گزشتہ دس سال سے میرے استعمال میں ہے اور یہ بوٹی انتہائی شاندار شفائی تاثیر رکھتی ہے۔ میں نے اسے شوگر کے علاج میں استعمال کیا ہے۔ نسخہ درج ذیل ہے جو میں نے دس سال پہلے ایک ڈائجسٹ سے حاصل کیا تھا۔ ھوالشافی: تخم کلونجی‘ تخم میتھی‘ تخم کاسنی‘ سفوف جڑ سنبھلو سیاہ۔ تمام اجزاء ہم وزن سفوف بنا کرمحفوظ رکھ لیں۔ ایک چھوٹا چمچ چائے صبح اور ایک شام سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ فوائد: شوگر ہروقت کنٹرول میں رہے۔ شوگر کی وجہ سے دانت ہل رہے تھے چند دن کے علاج سے دانت ایسے جڑ گئے کہ جیسے نئے لگے ہوں۔ نظر تیزی سے گر رہی تھی چند روز استعمال سے نظر گرنا بند اورپندرہ دن کے بعد نظر واپس اپنی جگہ۔ کانوں سے کم سنائی دیتا تھا چند روز استعمال سے سماعت واپس صحیح۔ شوگر کے باعث بدن اور جوڑوں میں درد‘ سیڑھیاں چڑھنا مشکل چند دن کے استعمال سے بدن سے درد ختم‘جوڑوں میں درد ختم۔ ہاتھ پاؤں کے ناخن پیلے‘ کھردرے ہوں تو فقط ایک خوراک رات کو پانی کے ساتھ استعمال کریں اور صبح دیکھیں توناخن گلابی اور چمکدار۔ اگر گلہ خراب اورسوجن ہے تو چٹکی نسوار کی طرح منہ میں رکھیں وقفہ وقفہ سے دن میں پانچ بار رکھیں۔ گلے کی سوزش ختم اور چند دن متواتر استعمال کرنے سے بالکل تندرست۔ شوگر کی وجہ سے گردوں میں سوزش ہوگئی ہو تو چند دن استعمال سے بالکل ختم۔ سنبھلو سیاہ کے بہت زیادہ فوائد ہیں۔ یعنی ہڈی کو جوڑنا ہو تو جڑ سنبھلو سیاہ کا سفوف انڈے کی زردی میں ڈال کر پیسٹ بنائیں اور ٹوٹی ہوئی ہڈی پر لیپ کریں۔ گرم گرم روٹی رکھ کر پٹی باندھیں۔ 21 روز میں ہڈی جڑ جائے گی۔ درج بالا تمام فوائد میں نے اس نسخہ سے خود حاصل کیے ہیں۔ نوٹ: جڑ سنبھلو سیاہ صرف پہاڑی علاقوں سے ملتی ہے۔(غیاث الدین‘ لاہور کینٹ)
اس نسخہ سے لوگوں نے لاکھوں کمائے آپ بھی لیجئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس نمک سلیمانی کا نسخہ ہے‘ بلامبالغہ اس نسخہ سے لوگوں نے لاکھوں کمائے ہیں میں قارئین عبقری کیلئے بالکل فری دے رہا ہوں۔ھوالشافی: نمک دیسی ایک تولہ‘ نمک سیاہ ایک تولہ‘ زیرہ سیاہ دو تولہ‘ مرچ سیاہ ایک تولہ‘ پودینہ کوہی دو تولہ‘ نوشادر ایک تولہ‘ فلفل دراز ایک تولہ‘ دانہ الائچی ایک تولہ‘ مغز دھنیا خشک ایک تولہ‘ تیزپات دو تولہ‘ سونٹھ ایک تولہ‘ اجوائن دیسی ایک تولہ‘ انار دانہ ایک تولہ۔تمام اشیاء کوٹ پیس کر پھکی بنالیں۔ ایک چمچ چائے والا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے یا بعدسادہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ ہاضمہ کے تمام امراض کیلئے لاجواب ہے۔نکسیرکیلئے:پھٹکڑی شفاف ایک تولہ‘ مصری دو تولہ دونوں کوکوٹ کرسفوف بنالیں۔ خوراک: آدھا چمچ چائے والا صبح نہار منہ شربت صندل یا بزوری کے ساتھ کھائیں۔ نکسیرکیلئے لاجواب ہے۔ نسخہ نمبر2: برنگ بانسہ بمقدار آدھی مٹھی یا کم‘ رات کومٹی کے برتن میں بھگودیں‘ صبح نہارمنہ چھان کرنمک ڈال کر پئیں۔ ایک دو ہفتے پینے سے مکمل آرام آجائے گا۔ نسخہ نمبر3: جب بھی نکسیر پھوٹے‘ انگلی کی مدد سے ناک سے پیشانی کی طرف بار باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ لکھتے رہیں‘ نکسیر رُک جائے گی۔ عمامہ شریف کی سنت اپنائیں اور بازاری و مرغن غذا ترک

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 693 reviews.