Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پندرہ سال بعد پہلی مرتبہ سکون سے سویا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

ایک تعویذ میں نے خود ہی لکھا‘ اسی رات اپنے سرہانے رکھ کر سویا تو اتنی پرسکون اور میٹھی نیند آئی کہ صبح اٹھ کر مجھے تویقین ہی نہ آیا کہ چھ الفاظ پر مشتمل سادہ سے تعویذ میں اتنی طاقت ہے کہ جہاں مہنگےمہنگے عاملین عاجز آگئے تھے‘ یہ شریر جنات کسی کے قابو میں نہ آرہے تھے

پندرہ سال بعد پہلی مرتبہ سکون سے سویا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ خاص کر اس رسالہ میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مستقل سلسلہ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت ہی لاجواب اور باکمال ہے۔ اس سلسلے نے میری زندگی میں سکون بھر دیا ہے۔ گزشتہ پندرہ سال سے جنات نے میری زندگی کا سکون غارت کررکھا تھا‘ ساری ساری رات نہ سونے دیتے تھے‘ میں زندگی سے تنگ آچکا تھا‘ جگہ جگہ سے علاج کروا کروا کر تنگ آچکا تھا۔ الحمدللہ! مجھے پھر عبقری ملا اور عبقری میں سے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ملے۔ علامہ صاحب کا اپنے مشہور ومعروف سلسلے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں بتایا ایک تعویذ میں نے خود ہی لکھا‘ اسی رات اپنے سرہانے رکھ کر سویا تو اتنی پرسکون اور میٹھی نیند آئی کہ صبح اٹھ کر مجھے تویقین ہی نہ آیا کہ چھ الفاظ پر مشتمل سادہ سے تعویذ میں اتنی طاقت ہے کہ جہاں مہنگےمہنگے عاملین عاجز آگئے تھے‘ یہ شریر جنات کسی کے قابو میں نہ آرہے تھے اور ہر عامل بتاتا تھا کہ بہت طاقتور ہیں۔ مگر یہ کیا؟ میں نے صرف وہ چھ لفظ لکھے اور کاغذ کا ٹکڑا اپنے سرہانے رکھا ساری رات کسی کی جرأت نہ ہوئی کہ مجھے تنگ کرسکے۔ وہ تعویذ یاقہار کا تھا۔ لکھنے کا طریقہ صرف یہ تھا کہ سادہ کاغذ پر صرف ی۔ا۔ق۔ہ۔ا۔ر لکھیں اور لیجئے جنات کیلئے ننگی تلوار تیار اور اس کے ساتھ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ گیارہ تسبیح صبح اور گیارہ تسبیح رات سوتے وقت یاقہارکی پڑھتا ہوں ہروقت جنات سے محفوظ رہتا ہوں۔ ایک مرتبہ میں اپنی چھوٹی بہن (جو کہ شادی شدہ ہے) کے گھر گیا‘ اس کی طبیعت بھی خراب تھی اور اس نے بتایا کہ ہمارے گھر میں جنات ہیں‘ اور ہم سب گھر والے اکثر بیمار ہی رہتے ہیں۔ میں وہیں یاقہار کا تعویذ درج بالا طریقے سے لکھا اور اس کو دے آیا‘ کچھ دن بعد فون کرکے پوچھا تو اس نے بتایا کہ جب سے آپ نے یاقہار کا تعویذ دیا ہے ہم سب گھر والے بالکل ٹھیک ہیں اور گھر میں اب جنات کی کوئی نقل وحرکت نہیں ہے۔
پیدائشی دوست کے وظیفہ نے قتل وغارت ختم کروا دی
اس کے علاوہ محترم علامہ صاحب کےمضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کے یَاقَہَّارُ کےعلاوہ بھی میرے پاس چند تجربات و مشاہدات ہیں۔واللہ اشدباسا واشد تنکیلا والی آیت میں نے جہاں بھی پڑھی‘ وہاں امن وامان ہوگیا اور لڑائی نہیں ہوتی۔ جس کالونی میں میں رہتاہوں وہاں جٹ برادری اور بلوچ برادری میں الیکشن کے دوران لڑائی ہوگئی‘ سب عوام پریشان کیونکہ یہاں پہلے بھی دو قتل ہوچکے تھے‘ وہاں میں نے سانس روک کر تین مرتبہ درج بالا آیت پڑھی‘ محترم! ایک سائیڈ پر جٹ برادری اورایک سائیڈ پر بلوچ برادری دونوں کے ہاتھ میں اسلحہ‘ کلہاڑی‘ ڈنڈے‘ سوٹے‘ بس میرا یہ آیت پڑھ کر پھونکنا تھا کہ اچانک لڑائی ہوتے ہوتے نامعلوم کیا ہوا ان کے بڑے اکٹھے ہوئے اور دونوں پارٹیاں آرام سےواپس چلی گئیں اور لڑائی ہوتے ہوتے رہ گئی‘ اگراس وقت وہاں لڑائی ہوجاتی تو بہت خون خرابہ ہونا تھا۔ اس آیت نے تمام لوگوں کے غصہ پر ٹھنڈ ڈال دی۔
چلتے چلتے میرےپاس ایک طبی راز ہے جو مجھے میرے ایک دوست نے دیا تھا وہ بھی میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں:۔ میرا ایک دوست حکیم ہے اس سے میں نے یہ نسخہ لیا تھا‘ جسمانی کمزوری‘ مثانہ، جگر کی گرمی کیلئے لاجواب ہے۔ جسکو بھی دیا سوفیصدرزلٹ ملا۔ نسخہ یہ ہے:۔ ھوالشافی: گوندکتیرا، گوندکیکر‘ ساگودانہ‘ بہمی دانہ‘ چھلکا اسپغول ان سب کو برابر وزن لے کر گرینڈ کرکے آدھ کلو دودھ میں پکائیں۔ جب دودھ پک کر ایک پاؤ رہ جائے تو اتارلیں اور اس میں ایک چمچ دوائی اور چینی حسب ذائقہ ڈال کر رات کو رکھ دئیے صبح ناشتہ سے ایک گھنٹہ پہلے کھالیں‘ قارئین!زبردست کھیر ہے۔ اس کے علاوہ عبقری میں نسخہ چھپا تھا ست پودینہ ‘ چینی اور میٹھا سوڈا ہموزن لے مکس کرلیں اوراسکی پھکی تیار کرلیں۔ ہر کھانے کے بعد آدھ چمچ چینی والا کھانی ہے۔ معدہ کے امراض کیلئے لاجواب ہے۔ (عبدالرحمٰن‘ صادق آباد)
کالے جادو کی کالی رات میں روشنی کی کرن
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ چھ ماہ سے پڑھ رہی ہوں۔ میرے ساتھ دنیا کا بھیانک ترین اور دردناک ترین مسئلہ تھا جو میرے ساتھ بچپن سے لے کر جوانی تک جڑا ہوا ہے ہر ایک کے پاس گئی‘ اللہ کا کلام پڑھا ایک سال یا چھ ماہ بعد ہر طرف سے جواب مل جاتا۔ میرے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ بچپن میں میری والدہ اور والد مجھے لے کر ایک سرکاری رہائشی میں منتقل ہوئے تو وہاں صرف ایک برآمدہ اور پیپل کا درخت تھا اور اس کے بارہ سال بعد ہم ایک اور گھر میں منتقل ہوئے تو اس گھر میں چراغ رکھے ہوئے تھے جو پہلے لوگ رہتے تھے وہ ہر روز شام کو چراغ جلاتے تھے۔ مگرجب ہم اس گھر میں آئے تو ہم نے چراغ نہیں جلائے کچھ دنوں کے بعد میں صحن میں سورہی تھی کہ ایک بجے کے بعد صحن میں ایک عورت سفید کپڑوں والی نظر آئی جو سامنے کمرے میں چلی گئی کمرے میں اس وقت تالہ لگا ہوا تھا۔ اس وقت ہی میری والدہ چھوٹی بہن کو نہلارہی تھیں جس کی عمر اس وقت پانچ سال تھی اس وقت اس نے بھی اس عورت کو دیکھا۔ اس رات کے بعد میرے ساتھ عجیب معاملہ شروع ہوگیا۔ دن ہو یا رات سوتے میں کوئی لمبے قد کا بے لباس آدمی میرے سینے پر کھڑا مجھے خوف زدہ کرتا‘ مختلف طریقوں سے ڈراتا‘ میں چیخ مار کر اٹھتی‘ مجھے کچھ ہوش نہ ہوتا تھا‘ مجھے ہوش میں لانے کیلئے میرے منہ پر تھپڑ مارے جاتے‘ ہوش میں آتے ہی میں پھر بے ہوش ہوجاتی۔عبقری میں ایک امید کے ساتھ ایک روشنی کی کرن نظر آئی وہ بھی اس لیے کہ میں کسی کے علاج یا بات سے مطمئن نہیں تھی۔ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا سلسلہ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھا‘ ہمت ہوئی۔ اس میں موجود وظائف کرنا شروع کردئیے۔ الحمدللہ میری زندگی میںسکون آنا شروع ہوگیا ہے جو کہ اس سے پہلےکبھی نہ آیا تھا۔ (غ۔ش)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 696 reviews.