Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ڈاکو چھینا سامان اگلے دن واپس کرگئے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

میرے بیٹوں نے یہ وظیفہ پڑھا تو الحمدللہ بڑا بیٹا سعودیہ چلا گیا اور وہاں پر بہت اچھی نوکری بھی مل گئی اورجب کوئی چیز گم ہوجاتی ہے تب بھی یہی وظیفہ پڑھتے ہیں تو وہ چیز بھی مل جاتی ہے۔ بلکہ بعض چیزیں تو ایسی ملی ہیں کہ وہ ہمیں معجزہ ہی لگتا ہے۔

قارئین! ہر ماہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا روحانی رازوں سے لبریز منفرد انداز پڑھیے۔(ایڈیٹر کے قلم سے)

چور موبائل خود واپس کرگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب عبقری سے نسبت نہیں جڑی تھی تو کوئی پتہ نہیں تھا کہ ماں کی عزت ‘ باپ کی عزت‘ چھوٹوں بڑوں کی عزت کیا ہے‘ جب عبقری سے واسطہ پڑا ہے تو معلوم ہوا کہ حقوق العباد کیا ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ پچھلے سال سے تسبیح خانہ سے تعلق جڑا ہے۔ الحمدللہ! گزشتہ ماہ رمضان تسبیح خانہ میں گزرا۔ الحمدللہ! اس قیام میں بہت کچھ سیکھنےکوملا‘ اور ایسی باتیں سیکھیں جن کی طرف میں نے کبھی دھیان بھی نہیں دیا تھا۔ اس رمضان میں نے جو سیکھا وہ سب سے پہلےندامت ہے‘ نظر کے گناہ سے حفاظت کا پکا ارادہ کرکے تسبیح خانہ سے نکلا تھا۔
محترم حضرت حکیم صاحب! دو تین مہینے پہلے کی بات ہے کہ میں جہاں کام کرتاہوں وہاں سے ہماری میڈم کے کمرے سے کسی نے موبائل جو چارجنگ پر لگا ہوا تھا‘ وہ چوری کرلیا۔ میڈم بہت زیادہ پریشان تھیں‘ مجھے بلایا‘ پوچھا‘ میں نے کہا مجھے نہیں معلوم‘ میڈم تو پریشان تھیں ہی میں میڈم سے زیادہ پریشان تھا کیونکہ میں میڈم کے آفس میں‘ میں زیادہ جاتا ہوں‘ تمام دفتر پر مجھ پر ہی شک کررہے تھے‘ پھر میرے ذہن میں آیا کہ محترم حکیم صاحب نے ایک مرتبہ درس میں گمشدہ چیز پانے کیلئے ایک وظیفہ بتایا تھا میں نے وہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ دوپہر سے لے کر شام تک پڑھتا رہا‘ شام کو جب گھر جارہا تھا تو راستے میں ایک دوست ملا‘ اس نے مجھے پریشان دیکھا تو مجھ سے مسئلہ پوچھا میں نے ساری کہانی اسے بتائی اور ساتھ بتایا کہ میں حضرت حکیم صاحب کا بتایا ہوا یہ وظیفہ پڑھ رہا ہوں۔ اس نے جب میری زبان سے وظیفہ سنا تو اس نے کہا یہ وظیفہ بہت زبردست ہے‘ جلدی یا دیر سے اس کا رزلٹ ضرور ملتا ہے‘ یہ میرا بھی آزمودہ ہے۔ وہ رات بڑی اذیت سے گزری‘ اگلی صبح ڈرتا ڈرتا دفتر پہنچا تو ایک بندے نے معذرت کےساتھ وہ موبائل واپس کردیا‘ جو اس نے چوری کیا تھا‘ جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے اللہ کریم کا شکرادا کیا۔ وہ وظیفہ یہ ہے:۔ یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ (محمدعمرفاروق‘ ڈیرہ غازیخان)

 

متلاشی وظیفہ اور عبقری خوشیوں کاخزانہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور پوری عبقری ٹیم کو اپنی حفظ و امان میں رکھنے اور آپ ایسے ہی پریشانی سے آئے ہوئے لوگوں کو قرآن کے ذریعے اور اللہ کی مدد سے اپنے وظائف سے مستفید کرتے ہیں۔ اللہ آپ کو اس کی جزا دے۔ (آمین)۔ دو سال سے میں عبقری کی قاری ہوں اور میرے حالات میں بہت مثبت تبدیلیاں آئی ہیں اور حالات پہلے سے کافی سدھر چکے ہیں۔ یہ سب اس رسالے کی بدولت ہے کہ میں اپنے اللہ اور اس کے حبیب نبی کریم ﷺ کے بہت زیادہ قریب ہوئی ہوں اور دنیا سے لاپروا ہوگئی ہوں‘ مجھے صرف اللہ اور اس کے رسول کی خوشیاں عزیز ہیں اور اپنا آپ سدھارنے کی کوشش کرتی ہوں‘ یہ پرواہ اب نہیں ہے کہ دنیا کیا سوچے گی۔ الحمدللہ! ہرماہ بڑی بے صبری سے رسالہ عبقری کا انتظار رہتا ہے۔ اس میں موجود ہر اسلامی ماہ کے وظائف ہم بڑی توجہ اور دھیان سے کرتے ہیں اور ہر ماہ میں دیا گیا مراقبہ بھی کرتے ہیں۔ اس رسالہ سے تو میرے اور میرے شوہر کی طبیعت میں جو خراب تھی وہ الحمدللہ ٹھیک ہوچکی ہے۔ آپ کاہی بیان ہے کہ جس وظیفے یا ٹوٹکے سےآپ کو فائدہ ہو وہ آپ پر لکھنا فرض ہے تو میں آپ کو یہ وظیفہ بتارہی ہوں۔

وظیفے نے میری دنیا ہی بدل کر رکھ دی ہے‘ اس وظیفے سے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے‘ اب تویہ وظیفہ میں خود بھی پڑھتی ہوں‘ میرے بچے اور خاوند بھی پڑھتے ہیں۔ میرے بیٹوں نے یہ وظیفہ پڑھا تو الحمدللہ بڑا بیٹا سعودیہ چلا گیا اور وہاں پر بہت اچھی نوکری بھی مل گئی اورجب کوئی چیز گم ہوجاتی ہے تب بھی یہی وظیفہ پڑھتے ہیں تو وہ چیز بھی مل جاتی ہے۔ بلکہ بعض چیزیں تو ایسی ملی ہیں کہ وہ ہمیں معجزہ ہی لگتا ہے۔اسی رسالہ سے ہمیں یہ والا وظیفہ بھی ملا کہ سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114صبح و شام پڑھ کر آسمان کی طرف پھونکتے ہیں‘جب سے یہ عمل ملا ہےہمیں کبھی ادھار نہیں مانگنا پڑا اور میری بہت سی دیرینہ خواہشات پوری ہوتی ہیں۔ جو کہ ناممکن تھیں۔ اس کے علاوہ علامہ صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو اللہ رب 

العزت سلامت رکھے۔(صفیہ بیگم‘منڈی بہاؤالدین)
ڈاکو لیپ ٹاپ اور بیگ واپس کرگئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا بھائی لاہور یونیورسٹی میں پڑھتا ہے۔ ایک دن وہ گھر آرہا تھا کہ اچانک بائیک پر دو لڑکے آئے اور بھائی سے لیپ ٹاپ بیگ چھین کر لے گئے جس میں پیسے بھی تھے۔ پھر وہ بہت اداس ہوا‘ گھر بھی نہیں آیا‘ ہمیں گھر فون کرکے بتادیا‘ دوبارہ ہوسٹل چلا گیا۔ پھر میری امی نے‘ میں نے اور بھائی نے ساری رات رو رو کر آپ کی بتائی ہوئی تسبیح یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھا اور اللہ کا کرنا ایسا ہوا وہ لڑکے صبح کو یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اور بیگ اور باقی تمام سامان دے گئے‘ بس پیسے نہیں تھے۔ الحمدللہ!(خ۔ف، سرگودھا)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 698 reviews.