Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

ڈیلیوری کی کمزوری: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! میں تین بچوں کی ماں ہوں‘ ڈیلیوری کے بعد جو کمزوری ہوجاتی ہے جسم میں درد اور ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں اس کیلئے کوئی حل بتائیں۔ یہ میرا نہیں بلکہ ہر عورت کا مسئلہ ہے کوئی آسان اور آزمودہ حل بتائیے جو ہر گھریلو عورت گھر بیٹھے کرسکے گی۔ (ص، اسلام آباد)
مشورہ:آپ انجیر دو عدد‘ سرکہ انگوری میں شام کو بھگودیں صبح خالی پیٹ کھالیں اور اس میں صبح کے وقت بھی دو انجیر مزید ڈال دیں اور اسی ترتیب سے چالیس دن یہ عمل کریں۔یہ ٹوٹکہ فولاد کی کمی‘ خون کی کمی‘ عورتوں کی ہرقسم کی کمزوری کا بہترین علاج ہے۔ حاملہ اور ڈیلیوری کے بعد عورت کیلئے اس سے بہترین ٹانک کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔ ضرور آزمائیے اور دوسروں کو بھی بتائیے۔
معالجین سے معذرت صرف عبقری پراعتماد: تقریباً دو سال سے عبقری کا قاری ہوں‘ میرا بچہ تقریباً ڈیڑھ سال کا ہے‘ بہت کمزور ہے‘ اس بچے کے ہم عصر چلتے پھرتے ہیں لیکن میرا بچہ اپنے سہارے کھڑا نہیں ہوتا‘اس بچے نے ماں کا دودھ بھی نہیں پیا ہے‘ کوئی غذا بھی نہیں کھاتا پیتا۔ کوئی نسخہ عنایت فرمائیے‘معالجین سے معذرت‘ صرف عبقری پر اعتماد ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ (بشیراحمد شاکر)
مشورہ:آپ دفتر ماہنامہ عبقری کی دوا ’’معجون شفاء یابی‘‘ چند ڈبیاں مستقل بنیادوں پر استعمال کروائیں۔ان شاء اللہ اس کے استعمال کے کچھ ہی دنوں کے بعد آپ کا بچہ کھانا پینا ‘ ہنسنا شروع کردے گا اور چند ڈبیوں کے بعد چلنے کی کوشش کرے گا۔چند ہفتے، چند مہینے ضرور استعمال کروائیے گا۔
میں امید سےہوں!: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ان دنوں امید سے ہوں لیکن میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ مجھے بالکل بھوک نہیں لگتی جس کی وجہ سے میری صحت دن بدن گرتی جارہی ہے۔ میں بہت پریشان ہوں‘ بھوک کا مسئلہ میرا بہت پرانا ہے‘ مجھے شادی سے پہلے بھی بھوک نہیں لگتی تھی اور ان دنوںتو بالکل نہیں لگتی اور معدہ پر ہروقت بے تحاشا جلن رہتی ہے۔ میری گزارش ہے کہ مجھے کوئی ایسا علاج بتادیں جس سے میری بھوک کا مسئلہ حل ہوجائے اور معدے کا بھی۔ (م۔و۔ض‘ وہاڑی)
مشورہ: آپ انجیر دو عدد‘ سرکہ انگوری میں شام کو بھگودیں صبح خالی پیٹ کھالیں اور اس میں صبح کے وقت بھی دو انجیر مزید ڈال دیں اور اسی ترتیب سے چالیس دن یہ عمل کریں۔یہ ٹوٹکہ فولاد کی کمی‘ خون کی کمی‘ عورتوں کی ہرقسم کی کمزوری کا بہترین علاج ہے۔ اس کےعلاوہ رات کو پانچ دانے خشک خوبانی اچھے والی دودھ میں بھگو رکھیں اور صبح اٹھ کر کھالیں۔ آپ کی اور آپ کے بچہ کی تمام جسمانی ضرورتوں کا بہترین حل اور کامیاب ترین ٹانک ہے۔ضرور آزمائیے بلکہ ہر عورت کی ضرورت ہے۔
آنکھ میں موتیا: عبقری کا پرانا قاری ہوں‘ میری عمر اس وقت 60 سال ہے‘ میری آنکھوں میں موتیا ہوگیا ہے‘ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ آپریشن ہوگا‘ میں آپریشن کرانا نہیں چاہتا‘ میری آپ سے التجا ہے کہ کوئی ایسا نسخہ بتائیں جس سے میری مشکل حل ہوجائے۔ (شریف امجد‘ لاہور)
مشورہ:محترم آپ یہ ٹوٹکہ استعمال کروائیں۔ ہوالشافی: 10گرام چائے کی پتی‘ دانہ دار نہ ہو ، 10 گرام مہندی کے خشک صاف پتے لیکر ان کو آدھا کلو پانی میں 20 منٹ ہلکی آنچ پر پکا ئیں۔ اتار کر چھان لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد آدھا پانی چائے کی پتی والا اور آدھا عرق گلاب ملا کر اس کو ڈراپر میں ڈال کر ٹھنڈی جگہ پررکھیں اور ضرورت پڑنے پر ایک ایک قطرہ دونو ں آنکھو ں میں دن میں پانچ سے آٹھ بار ڈالیں ۔ انشاء اللہ بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔ اس کے علاوہ روحانی طریقہ علاج بھی بہت کامیاب ہے۔ہر فرض نماز کے بعد مندرجہ ذیل آیت تین مرتبہ پڑھ کر انگلی پر پھونک مار کر انگلی کو آنکھوں پر پھیرا جائے تو ان شاء اللہ موتیا کا مرض جاتا رہے گا۔فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾ دوسرا علاج یہ ہے کہ سورۂ یٰسین پڑھ کر سرمہ پر دم کرکے آنکھوں میں لگالیاجائے تو ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔
میرا مسئلہ بھی حل کریں!: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ویسے تو میں ہر مہینے عبقری رسالے میں لکھے ہوئے نسخہ جات پڑھتی رہتی ہوں اورلوگوں کے مسائل کے حل بھی پڑھتی ہوں مگر آج میں آپ سے کہتی ہوں کہ میرا مسئلہ بھی حل کریں۔ مسئلہ یہ ہے کہ میرے بیٹے کی عمر اٹھارہ سال ہے اور اسے بچپن سے دمہ کا مرض لاحق ہے‘ ٹھنڈی چیزیں کھانے سے یا گندم کی کٹائی کے دنوں میں مرض شدت اختیار کرلیتا ہے اور بچہ کو انہیلر کا استعمال کرانا پڑتا ہے جس سے وقتی طور پر آرام آجاتا ہے اوربعد میں بدپرہیزی سے مرض دوبارہ بڑھ جاتا ہے۔ براہ مہربانی مجھے کوئی ایسا آزمودہ نسخہ بتائیں جس سےمیرے بچے کو مستقل آرام آجائے۔ (سلمیٰ ناہید‘ وہاڑی)
مشورہ:محترمہ! آپ اپنے بیٹے کیلئے عبقری دواخانہ لاہور سے آکر یا اپنے بیٹے کو بھیج کر ’’شربت اعجاز‘‘ منگوالیں۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے یہ سیرپ استعمال کریں آ پ کے بیٹے کے تمام مسائل کا حل یہی شربت ہے۔
لوگوں سے چھپ جاتی ہوں: کئی بار سوچا کہ آپ کو خط لکھوں مگر صرف سوچتی تھی آج رہا نہیں گیا اس لیے قلم اٹھا لیا ہے۔ میرا مسئلہ کافی پرانا ہے‘ مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے پر کیل اور دانے‘ داغ‘ دھبے بہت ہیں‘ کیل مجھے بچپن سے نکلنا شروع ہوئے اب میری عمر بیس سال ہے مگر چہرے کی کوئی جگہ خالی نہیں جہاں کیل اور دانے نہ ہوں‘ میں نے لاکھ پرہیز کیے‘ کریمیں اور لوشن استعمال کیے مگر فائدہ نہ ہوا۔ جلدی امراض کے ماہر ڈاکٹروں کو بھی دکھایا مگر صرف پیسوں کا نقصان ہوا‘ ہروقت اسی فکر میں لگی رہتی ہوں کہ کب یہ مصیبت ختم ہوگی اگر کہیں جانا پڑجائے یا پھر کوئی مہمان آجائیں تو چھپتی پھرتی ہوں‘ خدارا! مجھے کوئی نسخہ بتائیے کہ یہ مصیبت ختم ہوجائے۔ میرا خط ضرور شائع کیجئے گا۔ (پوشیدہ)
مشورہ: محترمہ! آپ عبقری دواخانہ سے ’’خون صفاء‘‘ اور ’’دیسی کریم‘‘ اور ’’چہرہ شفاء‘‘ منگوا کر چند ہفتے چند مہینے یہ ادویات لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ طبیعت کے مطابق کمی بیشی کرسکتی ہیں۔ ان شاء اللہ آپ کے مسائل بہت جلد حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ پانچ وقت کی نماز ضرور پڑھیں۔ صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کے بعد کھلی فضاء میں چہل قدمی کریں‘ چہل قدمی گھر کے صحن یا چھت پر بھی باپردہ رہ کر کی جاسکتی ہے۔ جب سورج نکل رہا ہو یعنی اس کی کرنیں ابھی پھوٹنا شروع ہوئی ہوں تو اس کی طرف منہ کرکے لمبا سانس اندر کی طرف کھینچیں اور جتنی دیر آپ برداشت کرسکتی ہیں ہوا کو اپنے اندر روک کر رکھیں اور جب برداشت نہ کرسکیں پورے زور کے ساتھ ہوا کو جسم سے باہر نکالیں اور پھیپھڑوں کو خالی کرلیں۔ ان شاء اللہ اس عمل سے آپ کا جگر تازہ خون بنانا شروع کردےگا اور اس کا اثر چہرے پر نمایاں نظر آئے گا۔ یہ ٹوٹکہ چند ہفتے چند مہینے مسلسل کریں اور کمال دیکھیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 039 reviews.