Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ سب عبقری کا ہی کمال ہے!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ ثم الحمدللہ! میرا دل بہت خوش ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت کی شکل میں ماہنامہ عبقری میرے ہاتھوں میںپہنچتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیارے ملک پاکستان پر خوب خوب خوب رحم و کرم فرمایا ہے کہ اس عظیم ملک کو آپ جیسی ہستیوں سے نوازا ہے۔ کافی عرصہ سے دل میں لکھنے کی خواہش تھی لیکن رب کریم نے توفیق آج ہی نصیب فرمایا۔ جناب! مجھے تین ماہ سے پیٹ کی پریشان کن بیماری لاحق تھی‘ میرے والدصاحب خود طب نبوی ﷺ سے منسلک ہیں‘ بہت نسخے آزمائے‘ بہت حکیموں سے علاج کروایا‘ بہت ڈاکٹری علاج کیا لیکن صحت اور میں دور کی بات۔ بالآخر ایک پنساری جو ہمارا عزیز ہے نے مجھے ایک نسخہ دیا جو کہ ایک سینے کا راز تھا اور کہا کہ دوائی ختم ہونے کے بعد کاغذ اپنے ساتھ لانا اور تمہارے والد اس نسخہ سے بہت زیادہ کمائی کرسکتے ہیں اور کہا کہ کسی اور کو نہ دینا اور اپنے ساتھ لکھوا دینا اور رکھ دینا۔لیکن میں نے ایسا نہ کیاعبقری کی بخل شکنی دیکھتے ہوئے میں اسے قارئین کی نذر کررہا ہوں:۔پیٹ کے امراض خصوصاً دست، معدہ‘ آنتوں کی کمزوری میں نہایت اکسیر ہے۔ ھوالشافی: رال سفید دو تولہ‘ قنوچہ چار تولہ‘ اسپغول چار تولہ‘ میتھی چری چار تولہ‘ گوند کتیرا دو تولہ‘ بیہدانہ دو تولہ‘ الائچی ایک تولہ‘ بادیان دو تولہ‘ سوڈا بائیکارب ایک تولہ۔ تمام چیزوں کو اکٹھا کر پھکی تیار کرلیں۔ طریقہ استعمال: صبح و شام دو بڑے چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔میرا مرض نہ ختم ہونے والا تھا‘ کچھ کھاتا تو ہضم نہیں ہوتا‘ دن میں چار پانچ مرتبہ دستوں کی شکایت ہوتی‘ انگریزی علاج سے فرق صرف یہ ہوتا تھا کہ دستوں کی جگہ کچا پاخانہ آتا‘ چہرہ مرجھایا ہوا تھا‘ چلنے پھرنے کے قابل نہیں تھا‘ اپنے آپ سے تنگ تھا مگر اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں۔ الحمدللہ اپنی کلاس میں پوزیشن بھی لے لی ہے۔ یہ سب تو عبقری کا ہی کمال ہے۔ (عبداللہ جان‘ بنوں)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 075 reviews.