Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اقوال حضرت اقدس شاہ عبدالعزیز دعاجو دہلوی رحمتہ اللہ علیہ

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2007ء

1- پوری امت کی حیا ت کا مسئلہ حسن نیت کے ساتھ صحیح اصولوں کے مطابق دعوت پر مو قو ف ہے۔ 2- کسی شے میں اتنا جلد تغیر نہیں آتا جتنا کہ نیت میں فتور میں آجاتاہے۔ اس لیے نیت کو بار بار ٹٹولتا رہے اور حسن نیت کو تاز ہ کیا جا ئے ۔ 3- تجدید نیت ضروری ہے ۔ نیت میں بہت جلد تغیر و فتور آجاتا ہے ۔ کپڑا اتنا جلد ی نہیں پھٹتا ، مکان بہت جلد پرانا نہیں ہو تا، کھا نا بہت جلد ی نہیں سٹرتا مگر نیت میں بگاڑ بہت جلد آسکتا ہے۔ لہذا اپنی نیت کو بار بار ٹٹولا جائے، بجائے مخلو ق کو راضی کرنے کے خالق کو راضی کرنے کی کوشش کریں ۔ 4- اخلا ص کسے کہتے ہیں ؟ کسی شے کو خالص رکھنا یہی اخلاص ہے جسے خالص سونا ہے ۔جس میں تیل یا طمع نہ ہو ، خالص چاندی وہ ہے جس میں رانگ کانسی ، گلٹ وغیرہ شامل نہ ہو ، خالص گھی وہ ہے جو اصلی اور نرا گھی ہو جس میں چر بی یا مصنوعی گھی کی ملا وٹ نہ ہو ، شہد خالص وہ ہے جو محض نرا شہد ہو ہم رنگ وہم ذائقہ شے ملا نے سے پھر وہ خالص نہیں ماناجاتانخالص ہو جاتا ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کے دین، عبادت اور ہر نیکی تب قبول ہو تی ہے کہ جب خالص ہو ۔ نیکی کرنیوالے کا مقصد ریا نہ ہو۔ محض اللہ کی رضا پیش نظر ہو ۔ اس لیے ریا سے بچنے کی خاص تاکید فرمائی گئی ہے ۔ حدیث مستند میں اس کو شر ک اصغر قرار دیاہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو معاف فرمائے اور آئندہ ہر قسم کی ریا کاریوں سے محفوظ فرمائے ۔ 5- عمل میںکوئی چیز پر نظر پڑ گئی ، دیکھ کر دل میں خیال آیا ، بعد عمل، دعوت اور نماز کے بعد پھر آ کر لوں گا ، تو اسے بھی تصحیح نیت کے خلا ف سمجھ کر نہ اٹھائے تو اچھا ہے ۔ 6- ہمیشہ نما ز میں یہ کہتے ہیں: ” نماز واسطے اللہ کے “ پھر اگر نماز دوسروں کو دکھا نے کے لیے پڑھی جا ئے تو کیا یہ اس کا کہنا تصحیح ہو سکتا ہے کہ ” نما ز واسطے اللہ کے۔ “ 7- اعمال صالحہ کسے کہتے ہیں ؟ جو عمل محض اللہ کی رضا کے لیے کیا جائے اور نبی کریم ا کے طرز طریق کے مطا بق ہو اور زمانہ خیر القرون میں اس نیکی کو نیکی مانا گیا ہے تو وہ عندا للہ عمل صالحہ ہے اگر یہ دونوں شر طیں نہ پائی جا ئیں گی تو وہ عمل صالح نہیں مانا جائے گا۔ اور اگر ایک شرط ہو ایک نہ ہو تب بھی وہ عمل صالح نہیں مانا جا تا ۔ 8- تو حید : ” وظیفہ پیغمبری “ جمع انبیا ءعلیہ السلام کا سب سے اہم یہی مبارک وظیفہ یعنی ” لا الہ الا اﷲ“ جس سے دو یقین نکلتے ہیں ۔ ایک یقین تو کہیں سے کچھ نہ ہو نے کا یقین یعنی لا الہ دوسرا یقین الا ﷲسے ثابت ہے ، سب کچھ ایک اللہ سے ہو نے کا یقین ۔ ان ہی دونوں یقینوں کی دعوت انبیا ءعلیہ السلام کا وظیفہ اور معمو ل رہا ہے ۔ یہی سب کے لیے مدار نجا ت ہے ۔ 9- ایمان : اللہ کے سارے وعدوں پر پورا پورا یقین رکھنے کا نام ایمان ہے ۔ 10- دعوت کے بہت سے فوائد ہیں ان میں سے چند یہ ہیں کہ جب اللہ رب العالمین کی ذات عالی پر دل میں یقین جم جا تاہے ، صحیح دیکھنا ، صحیح سننا ، صحیح بو لنا ، طبیعت پر قابو پا نا ، مخلو ق الہٰی پر بجائے نفرت اور بیزاری کے تر س کھا نا اور کڑھن ہونا پیدا ہو جا تاہے ۔ تکبر کی بجائے تواضع ہونے لگتی ہے ۔ دعوت میں لگ کر صبر کی اچھی مشق ہو جا تی ہے ۔ (بحوالہ اقوال اولیا ء۔چالیس پاکبا ز ہستیوں کے پا کیزہ اقوال صفحہ نمبر 71 تا72 )
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 82 reviews.